سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کے تحت تالیف "سائنس کی دہائی" جاری کی
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، "سائنس کی ایک دہائی جو خود اعتمادی اور سائنسی برادری کو بااختیار بنانے ، ٹیکنالوجی زندگی کا ایک طریقہ بن رہی ہے اور سائنس اور ٹیکنالوجی کی کامیابی کی کہانیوں کے 3 ستونوں پر مبنی ہے،نے ہندوستان کو عالمی سطح پر کھڑا کر دیا ہے: مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ
'آتم نربھر بھارت کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی پینوراما کی ایک دہائی' کے عنوان سے رپورٹ حکومت ہند کےپرنسپل سائنسی مشیر کے دفترکے ذریعہ تیار کی جاتی ہے
ہندوستانی سائنسدانوں میں پہلے سے ہی عالمی معیار کی اختراعات تیار کرنے کی صلاحیت تھی، لیکن وزیر اعظم کی قیادت نے انہیں حالیہ برسوں میں ایک قابل عمل ماحول دیا: ڈاکٹر سنگھ
سائنس اور ٹکنالوجی کے وزیر نے کہا کہ "ہندوستان ابھرتی ہوئی سائنس اور ٹیکنالوجیز میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے اور دنیا ہندوستان کی طرف ایک مینارہ نور کے طور پر دیکھ رہی ہے"
پی ایم او کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، "سائنس اور ٹکنالوجی ایک عظیم جمہوریت کو متوازن کرنے والا ہے جو برابری کا میدان فراہم کرتا ہ
Posted On:
14 MAR 2024 5:59PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم پی ایم او، محکمہ جوہری توانائی، محکمہ خلاء، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے تحت "سائنس کی دہائی" کا تالیفی مجموعہ جاری کیا۔
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج وگیان بھون، نئی دہلی میں 'آتم نر بھر بھارت کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی پینوراما کی ایک دہائی' کے عنوان سے رپورٹ کی نقاب کشائی کرنے کے بعد کہا کہ "سائنس کی ایک دہائی جو خود اعتمادی اور سائنسی برادری کو بااختیار بنانے ، ٹیکنالوجی زندگی کا ایک طریقہ بن رہی ہے اور سائنس اور ٹکنالوجی میں کامیابی کی کہانیوں کے 3 ستونوں پر مبنی ہے، نے ہندوستان کو عالمی سطح پر کھڑا کر دیا ہے"۔
تالیفی مجموعہ 'آتم نر بھر بھارت کے لیے سائنس اور ٹکنالوجی کی ایک دہائی' 'آفس آف پرنسپل سائنٹیفک ایڈوائزر' حکومت ہند نے فاؤنڈیشن آف ایڈوانسنگ سائنس اینڈ ٹکنالوجی (ایف اے ایس ٹی) انڈیا اور 22 لائن وزارتوں، محکموں اور تنظیموں کے تعاون سے تیار کیا ہے۔ یہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک دہائی کی انتھک لگن اور قابل ذکر پیشرفت کو سمیٹتا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ "ہندوستانی سائنسدانوں کے پاس پہلے سے ہی عالمی معیار کی اختراعات تیار کرنے کی صلاحیت تھی، تاہم، وزیر اعظم کی قیادت نے حالیہ برسوں میں ایک قابل عمل ماحول دیا"۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان ترقی یافتہ اور سائنسی طور پر ایڈوانسڈ ممالک کی جماعت میں ایک صف اول کے ملک کے طور پر ابھرا ہے۔
سائنس اور ٹکنالوجی کے وزیر نے کہا کہ "ہندوستان ابھرتی ہوئی سائنس اور ٹکنالوجی میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے اور دنیا ہماری طرف ایک مینار نور کے طور پر دیکھ رہی ہے" انہوں نے واضح طور پر ذکر کیا کہ سائنس اور ٹکنالوجی 2047 تک ہندوستان کو وکست بھارت میں تبدیل کرنے میں سنگ بنیاد ہوگی۔ کووڈ- 19 کے لیے دیسی ویکسین کی تیاری کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "ہندوستان کو اب صرف علاج معالجے سے متعلق صحت کی نگہداشت کے لیے نہیں بلکہ احتیاطی صحت کی دیکھ بھال میں ایک رہنما کے طور پر سراہا جاتا ہے"۔
ٹیکنالوجی میں ہندوستان کی مہارت کو اجاگر کرتے ہوئے، خلاء کے وزیر مملکت نے کہا کہ دیر سے شروع ہونے کے باوجود، ہندوستان کا چندریان -3 چاند کے جنوبی قطب تک پہنچنے والا پہلا خلائی جہاز تھا۔ 'آدتیہ ایل -1' مشن ہندوستان کو یہ کارنامہ انجام دینے والے چندممالک میں شامل کرے گا۔ 'گگن یان مشن' کے خلابازوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہاں تک کہ امریکہ انہیں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک لے جانے کے لیے کہہ رہا ہے جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہندوستان میں دیگر ممالک کے ساتھ شراکت داری کی صلاحیت ہے۔
"سائنس اور ٹکنالوجی جمہوریت میں ایک عظیم توازن پیدا کرنے والی ہے جو برابری کا میدان فراہم کرتی ہے، اور ہندوستان کے دور دراز علاقوں سے بھی طلباء کو مساوی مواقع فراہم کرتی ہے"، وزیر مملکت، پی ایم او ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے دیہی اور غریب گھرانوں کے طلباء کے حالیہ انتخاب کے تناظر میں کہا جنہوں نے عوامی خدمت کے امتحانات میں جگہ بنائی۔ ایک مثال بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب طلباء ریلوے اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی کے ساتھ اسمارٹ فونز پر مطالعہ کرتے ہیں اور کامیاب ہوتے ہیں، یہ شہریوں کی تکنیکی طور پر بااختیار ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا "وزیر اعظم کی قیادت نے ہماری رہنمائی کی کہ ہم پوری طرح حکومتی نقطہ نظر کے ساتھ کام کریں اور شہریوں کے لیے زندگی کی آسانی کو فروغ دیں"۔ انہوں نے ’اروما مشن‘ کی کامیابی کو یاد کیا جس میں کسانوں نے 80 لاکھ روپے مالیت کے 800 لیٹر سے زیادہ لیوینڈر آئل تیار کیے ہیں، اس طرح ان کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ مزید آگے بڑھتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ "بھارت کی حیاتیاتی معیشت گزشتہ 10 سالوں میں 13 گنا بڑھ کر 2014 میں 10 بلین ڈالر سے 2024 میں 130 بلین ڈالر سے زیادہ ہو گئی ہے"۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اکاؤنٹ کے بجٹ کے حالیہ ووٹ میں حکومت نے بائیو مینوفیکچرنگ کے لیے خصوصی اسکیم کا انتظام کیا ہے۔
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ "پی ایم مودی کے تحت تیسری مدت میں انڈیا 5ویں سب سے بڑی سے چوتھی سب سے بڑی معیشت بن جائے گا اور مزید ترقی کرے گا" انہوں نے اس بات کو یاد کیا 10 سال پہلے جب پی ایم مودی نے اسٹارٹ اپ انڈیا ،اسٹینڈ اپ انڈیا کی بات کی تھی، تو لوگ شکوک و شبہات میں تھے لیکن ان کی قیادت جس نے ہندوستان کے اسٹارٹ اپ کے سفر کو 352 اسٹارٹ اپس سے لے کر تقریباً 1 لاکھ اسٹارٹ اپس اور ان میں 100 سے زیادہ یونیکورنز تک پہنچایا ہے۔
سائنس اور ٹیکنالوجی کے معاشی ترقی کے محرک ہونے پر مزید بات کرتے ہوئے، ڈاکٹر سنگھ نے بلیو اکانومی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے نیشنل ہائیڈروجن مشن، نیشنل کوانٹم مشن، سیمی کنڈکٹر مشن وغیرہ میں ہندوستان کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات اور مشترکہ ترقی حاصل کرنے کے لئے نجی شراکت کے لیے سیکٹر کھولنے کا ذکر کیا۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ "آئی آئی ٹی میں تیار اور چلائے جانے والے ڈرون نے گاؤں کی خواتین تک پہنچ کر انہیں ڈرون دیدی بنا دیا ہے"۔ ڈاکٹر سنگھ نے یہ یقین بھی ظاہر کیا کہ انوسندھان نیشن ریسرچ فاؤنڈیشن ہندوستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں ایک محرک کے طور پر کام کرے گی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے حکومت ہند کے پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر (پی ایس اے) پروفیسر اجے سود اور نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے سارسوت کی قیادت کو تسلیم کیا اور پی ایس اے کے دفتر کی ٹیم کی کوششوں کی بھی ستائش کی جس نے اس جامع رپورٹ کی تیاری میں فاؤنڈیشن آف ایڈوانسنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (فاسٹ) انڈیا اور 22 لائن وزارتوں، محکموں اور تنظیموں کے ساتھ تعاون کیا۔
پروفیسر اے کے سود، حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا پورے عمل میں مسلسل رہنمائی اور تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا اور اروما مشن کی کامیابی کے لیے بھی شکریہ ادا کیا جس میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اہم کردار ادا کیا۔ پروفیسر سود نے بتایا کہ یہ رپورٹ 4 ستونوں پر مبنی ہے یعنی نظامی صلاحیت کی تعمیر، مستقبل کی تیاری کے لیے تحقیق کی سرحدوں کو آگے بڑھانا، قومی ترجیحات کے شعبوں میں تحقیق اور ترقی کو قابل بنانا اور سائنسی بہتری کے شہریوں کے اثرات کو یقینی بنانا۔ پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر نے کہا کہ "یہ رپورٹ سائنس اور ٹیکنالوجی میں مختلف ڈومینز جیسے کہ صلاحیت کی تعمیر، توانائی، ایکسپلوریشن، پبلک سروس، زراعت، مویشی اور بائیو ٹیکنالوجی اور صحت کی کوششوں کا جائزہ لیتی ہے۔
ڈاکٹر پرویندر مینی، حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر کے سائنسی سکریٹری، جناب ورون اگروال کے بانی فاسٹ کے ساتھ ڈاکٹر دھیرج سنگھ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن بیورو بھی اس پروگرام میں موجود تھے۔
*************
ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب
U. No.6154
(Release ID: 2015001)
Visitor Counter : 45