دیہی ترقیات کی وزارت
دیہی ترقی کی وزارت نے ڈی اے وائی این آر ایل ایم کے تحت جامع ترقی کے نفاذ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لیے جے - پی اے ایل جنوبی ایشیا کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے
جے - پی اے ایل جنوبی ایشیا نئی تحقیق کرنے اور ڈی اے وائی این آر ایل ایم کے اندر ڈیٹا کے استعمال کو ادارہ جاتی بنانے کے لیے صنفی اثرات کی لیب قائم کرنے کے لیے دیہی ترقی کی وزارت کے ساتھ تعاون کرے گا
Posted On:
15 MAR 2024 2:42PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی دیہی ترقی کی وزارت نے آئی ایف آر ایم میں عبداللطیف جمیل پاورٹی ایکشن لیب (جے- پی اے ایل)، جنوبی ایشیا کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔ جے - پی اے ایل, ایس اے@ آئی ایف ایم آر دیہی غریب خواتین کو خود کفالت کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے جامع ترقی پر ایک نالج پارٹنر کے طور پر کام کرے گا۔ اس مفاہمت نامے پر دیہی ترقی کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب چرنجیت سنگھ اور ایگزیکٹیو ڈائرکٹر جے - پی اے ایل جنوبی ایشیا محترمہ شوبھنی مکھرجی نے دستخط کیے۔
جناب چرنجیت سنگھ نے کہا کہ کسی بھی پروگرام پر عمل آوری کے لیے حقیقی وقت میں رائے حاصل کرنا ضروری ہے اور یہ مفاہمت نامے سے اس عمل میں مدد ملے گی۔
جامع ترقیاتی حکمت عملی بی آر اے سی کے گریجویشن اپروچ کو اپنائے گی، جو کہ ایک جامع روزی روٹی پروگرام ہے جس میں جے - پی اے ایل سے وابستہ محققین کی بے ترتیب تشخیصات اور انوویشنز فار پاورٹی ایکشن نے کمزور گھرانوں کو غربت سے نکالنے میں موثر پایا ہے۔ اس شراکت داری کے حصے کے طور پر، جے - پی اے ایل جنوبی ایشیا سائنسی شواہد اور ڈیٹا کو ان کے فیصلہ سازی میں اپنانے کو تحریک دینے میں دیہی ترقی کی وزارت کی مدد کرے گا۔
جے - پی اے ایل جنوبی ایشیا خواتین کی قیادت میں ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے دین دیال انتیودیا یوجنا نیشنل رورل لائیولی ہڈس مشن (ڈی اے وائی این آر ایل ایم) کے اندر نئی تحقیق کرنے اور ڈیٹا کے استعمال کو ادارہ جاتی بنانے کے لیے ایک صنفی اثر لیب قائم کرنے کے لیے دیہی ترقی کی وزارت کے ساتھ بھی تعاون کرے گا۔
ڈی اے وائی این آر ایل ایم دنیا میں کمیونٹی کو متحرک کرنے کی سب سے بڑی کوششوں میں سے ایک ہے، جس نے 10.04 کروڑ سے زیادہ خواتین کو 90.76 لاکھ سے زیادہ اپنی مدد آپ گروپوں میں منظم کیا ہے۔ یہ پروگرام مالی شمولیت، ڈیجیٹل خواندگی، پائیدار معاش اور سماجی ترقی کے عمل کو فروغ دیتا ہے۔ لیکن سب سے بڑھ کر، یہ انہیں باوقار زندگی گزارنے کی طاقت دیتا ہے۔
جے - پی اے ایل جنوبی ایشیا، بندھن-کون نگر کے ساتھ مل کر، 2018 سے حکومت بہار کی جیویکا کے ساتھ ستت جیویکوپارجن یوجنا (ایس جے وائی) کی توسیع میں مدد کے لیے کام کر رہا ہے، جس کا تخمینہ دنیا میں گریجویشن اپروچ کا سب سے بڑا حکومت کے زیر قیادت اسکیل اپ ہے۔ ایس جے وائی پورے بہار میں 2024 تک 200,000 خواتین کی سربراہی والے گھرانوں تک پہنچنے کے راستے پر ہے۔
*************
ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب
U. No.6150
(Release ID: 2014922)
Visitor Counter : 65