اقلیتی امور کی وزارتت

اقلیتی امور کی وزارت نے گجرات یونیورسٹی میں ’سینٹر آف جین مینو اسکرپٹولوجی‘ (جی یو سی جے ایم) کو منظوری دی


سینٹر کا مقصد یونیورسٹی میں اَپ بھرنش اور جین مت کی پراکرت زبان کی ترقی کے لیے تعلیمی تعاون کرنا ہے

سینٹر ہندوستان میں اقلیتی برادریوں کے لیے جین اسٹڈیز کے میدان میں تحقیق کرنے کے لیے تعلیمی مواقع کو بڑھانے کی خاطر یونیورسٹی اور وزارت کے درمیان تعاون میں سہولت فراہم کرے گا

Posted On: 14 MAR 2024 7:29PM by PIB Delhi

’وراثت سے وکاس‘ اور ’وراثت سے سموردھن‘ کی روح کے مطابق، عزت مآب وزیر اعظم کے ’پنچ پرن‘ سے متاثر ہو کر اقلیتی امور کی وزارت نے گجرات یونیورسٹی میں ’سینٹر آف جین مینو اسکرپٹولوجی‘ (جی یو سی جے ایم) کو منظوری دے دی ہے، جس پر  40 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

جین اسٹڈیز کے میدان میں تعلیم اور تحقیق کو فروغ دینے اور تعلیم اور تحقیق کے ذریعے اقلیتی برادریوں کو بااختیار بنانے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، پی ایم جے وی کے اسکیم کے تحت اقلیتی امور کی وزارت نے یونیورسٹی میں اَپ بھرنش اور جین مت کی پراکرت زبان کی ترقی کی خاطر تعلیمی تعاون دینے کے مقصد سے جین نالیج سینٹر کے قیام کو منظوری دی ہے۔

یہ سینٹر یونیورسٹی اور وزارت کے درمیان تعاون کی سہولت فراہم کرے گا تاکہ ہندوستان میں اقلیتی برادریوں کے لیے جین اسٹڈیز کے شعبے میں زبانوں اور متن سے متعلق تحقیق کے لیے تعلیمی مواقع کو بڑھایا جا سکے۔ اس طرح انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، پی ایچ ڈی اور تحقیقی پروگراموں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

مزید برآں، یونیورسٹی سرٹیفکیٹ کورسز، ڈپلومہ کورسز اور جین اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی پروگراموں سمیت تمام مطلوبہ کورسز کے لیے  نصاب، رہنما خطوط اور کورس مواد تیار کرنے کے لیے مضامین کے ماہرین کے ساتھ تعاون کرے گی، جو اقلیتی طلبہ کی ضروریات اور دلچسپیوں کو پورا کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ یونیورسٹی جین اسٹڈیز کورسز پڑھانے میں شامل فیکلٹی ممبران کے لیے تربیتی پروگرام اور ورکشاپوں کا اہتمام کرے گی تاکہ ان کی تدریسی صلاحیتوں اور مضامین کے علم میں اضافہ کیا جا سکے۔ فیکلٹی ممبران اور طلباء کی بین موضوعاتی تحقیق کے لیے حوصلہ افزائی اور زبان و ثقافت کی تفہیم و تحفظ میں تعاون بھی اس کے مقاصد میں شامل ہے۔

******

ش ح۔م م ۔ م ر

U-NO.6119



(Release ID: 2014760) Visitor Counter : 38


Read this release in: English , Hindi , Gujarati