بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ پی سی نے  ملازمین کے لیے ہندی کوی سمیلن کا اہتمام کیا

Posted On: 14 MAR 2024 6:43PM by PIB Delhi

این ایچ پی سی  نے آج 14 مارچ 2024 کو فرید آباد میں اپنے کارپوریٹ آفس میں پوری کمپنی میں راج بھاشا کے فروغ کے لیے ایک ہندی کوی سمیلن کا انعقاد کیا۔ کوی سمیلن کے دوران معروف شعراء بشمول جناب پرتاپ فوجدار، محترمہ انامیکا عنبر، جناب پروین شکلا، جناب دیپک گپتا، محترمہ ممتاز نسیم، جناب گورو چوہان اور جناب راجیش اگروال نے مختلف کویتاؤں سے سامعین کو مسحور کر دیا۔ اپنی کویتائیں پیش  کرنے والوں نے مختلف شاعرانہ 'رس' پیش کیے جبکہ حب الوطنی اور سماجی مسائل پر روشنی ڈالی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CNEX.jpg

سمیلن کا افتتاح سی ایم ڈی، این ایچ پی سی، جناب آر پی گوئل نے روایتی چراغ جلا کر کیا۔ ڈائریکٹر (پرسنل) جناب اتم لال؛ ڈائریکٹر (تکنیکی اور پروجیکٹس)، جناب آر کے چوہدری اور گایتری گوئل اور لیڈیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے دیگر ممبران سمیت اس موقع پر دیگر افسران و ملازمین بھی موجود تھے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سی ایم ڈی جناب  آر پی گوئل نے تمام کویوں  کا پرتپاک استقبال کیا اور کہا کہ جہاں این ایچ پی سی  ملازمین مختلف پس منظر سے آتے ہیں اور مختلف زبانیں بولتے ہیں، ہندی سب کو ایک مشترکہ مقصد کی طرف متحد کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہولی کے خوشی اور مزے سے بھرے تہوار کو خوش آمدید کہنے کے لیے کوی سمیلن کا انعقاد کیا گیا ہے۔

*****

ش ح ۔ا م۔م ص۔

U:6114



(Release ID: 2014740) Visitor Counter : 59


Read this release in: English , Hindi , Punjabi