نیتی آیوگ

نیتی آیوگ نے   بنیادی   سطح پرصنعت کاری اور خود انحصاری کو فروغ دینے والی ‘ووکل فار لوکل’ پہل کا آغاز کیا


‘ووکل فار لوکل’پہل  کی بدولت بنیادی سطح پر بااختیار بنانے کا مرحلہ طے ہوگیا ہے

Posted On: 13 MAR 2024 8:50PM by PIB Delhi

 مقامی معیشتوں کو تقویت  بہم پہنچانے اوربنیادی سطح پرصنعت کاری کو فروغ دینے کی سمت  ایک قدم اٹھاتے ہوئے ، نیتی آیوگ نے 13 مارچ 2024 کو اپنے خواہش مند بلاکس پروگرام کے تحت ‘ووکل فار لوکل’ پہل کا آغاز کیا۔اس موقع پر نیتی آیوگ کے سی ای او ،جناب بی وی آر سبھرامنیم اور مختلف  ریاستوں اوربلاکس  سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔  اس پہل  کا مقصد خواہشمند بلاکس کی آبادی میں خود انحصاری کے جذبے کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں پائیدار دیرپاترقی اور خوشحالی کی طرف بڑھانا ہے۔

 ‘ووکل فار لوکل’ پہل کے تحت ‘آکانکشا’ کے لوگو کی نقاب کشائی بھی نیتی آیوگ کے رکن پروفیسر رمیش چند نے جناب بی وی آر سبرامنیم،نے سی ای او، نیتی آیوگ کی موجودگی میں کی۔اس پہل کے ایک حصے کے طور پر، آکانکشا کے تحت 500 خواہشمند  بلاکس سے مقامی اوردیسی مصنوعات کی  نشاندہی کی گئی ہے اور ان کو مستحکم کیا گیا ہے۔آغاز کئے جانے کی اس  تقریب میں تمام 329 اضلاع اور بلاک سطح کے عہدیداروں نے شرکت کی جو خواہش مند بلاکس پروگرام کے تحت  ورچوئل طریقے سے  اس تقریب سے جڑے ہوئے تھے۔

نیتی آیوگ کے سی ای او جناب بی وی آر سبھرامنیم نے اپنے کلیدی خطاب میں ضلع کلکٹروں اور بلاک سطح کے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ  خواہشمندبلاکس میں بہت چھوٹی  صنعتوں  کی پائیدار ترقی میں سہولت بہم پہنچانے کی غرض سے ، گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) اور اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس (او این ڈی سی) جیسے ساجھیداروں کے ساتھ تعاون کریں۔  انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اکانشا ایک  سرپرستی فراہم کرنے والا برانڈ ہے جسے متعدد ذیلی برانڈز میں شامل کیا جا سکتا ہے جو ایک  بین الاقوامی مارکیٹ پیداکرنے  کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان مصنوعات کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے، جی ای ایم پورٹل پر ‘آکانکشا’ برانڈ نام کے تحت خواہش مند بلاکس پروگرام کے لیے ایک مخصوص ونڈو قائم کی گئی ہے۔ ساجھیدار ، دوسری باتوں کے ساتھ ساتھ ای- کامرس آن بورڈنگ، روابط قائم کرنے، مالیاتی/ڈیجیٹل خواندگی، دستاویزات/سرٹیفیکیشن اور مہارتوں میں اضافے کے لیے تکنیکی اور کارروائی جاتی مدد بھی فراہم کریں گے۔ اس جامع صلاحیت سازی کے نقطہ نظر سے  کے لیے ووکل فارلوکل پہل کو نمایاں طور پر مضبوط کرنے کی توقع ہے،جس سےپائیداری کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

مقامی کاروباری اداروں کے پھلنے پھولنے کے لیے ایک سازگار ماحولیاتی نظام کو پروان چڑھاتے ہوئے، ‘ووکل فار لوکل’پہل معاشی  طورپربااختیار بنانے اور خود کفالت کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہے۔ مسلسل کوششوں اور اجتماعی کارروائی کے ذریعے، نیتی آیوگ ہر خواہش مند بلاک کی مکمل صلاحیتوں کو محسوس کرنے کے لیے پرعزم ہے، جس سے  کہ سب کے لیے جامع  اومبنی برشمولیت ترقی اور خوشحالی ہو گی۔

*********

(ش ح۔ع م۔ع آ)

U-6081



(Release ID: 2014479) Visitor Counter : 58


Read this release in: English , Hindi