سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
وزیر اعظم نے پردھان منتری سماجی اتھان ایوم روزگار آدھارت جن کلیان (پی ایم-سُراج) پورٹل کا آغاز کیا
Posted On:
13 MAR 2024 10:14PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے آج ایک ملک گیر پہل شروع کی جس کا مقصد معاشرے کے پسماندہ طبقات کو کریڈٹ سپورٹ فراہم کرنا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی اس تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔
تقریب کے دوران، وزیر اعظم نے ’پردھان منتری سماجک اتھان ایوم روزگار آدھارت جن کلیان ‘(پی ایم-سُراج) آن لائن قومی پورٹل کی نقاب کشائی کی جو معاشرے کے سب سے پسماندہ طبقوں کی ترقی کے لیے پسماندہ افراد کو آگے رکھنے میں وزارت کی لگن کی علامت ہے۔اس نے پسماندہ کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے ایک لاکھ کاروباریوں کو قرض فراہم کرکے مدد کی ہے۔
وزیر اعظم جناب مودی نے ذاتی طور پر پسماندہ گروپوں ، جن میں درج فہرست ذات، پسماندہ طبقات اور صفائی متر شامل ہیں مختلف ریاستوں کے استفادہ کنندگان کے ساتھ بات چیت کی جنھیں نمستے، وی سی ایف-ایس سی، وی سی ایف- بی سی، اے ایس آئی آئی ایم جیسی اسکیموں کے تحت فائدہ پہنچایا گیا ہے ۔
مزید برآں، میکینائزڈ سینیٹیشن ایکو سسٹم (نمستے) کے لئے نیشنل ایکشن کے تحت سیوریج اور سیپٹک ٹینک ورکرز (صفائی متر) کو وزارت کے ذریعہ آیوشمان ہیلتھ کارڈز اور ذاتی حفاظتی سازوسامان (پی پی ای) کٹس تقسیم کی گئیں۔
آیوشمان ہیلتھ کارڈ شناخت کی ایک شکل ہے ،جو آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی-پی ایم جے اے وائی) کے تحت جاری کیا گیاہے، جو ہندوستان میں سرکاری حمایت یافتہ صحت بیمہ اسکیم ہے۔ یہ استفادہ کنندگان کو پینل میں شامل اسپتالوں میں نقدی اور کاغذی کارروائی کے بغیرصحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی فراہم کرتی ہے۔ کارڈ میں فائدہ اٹھانے والے کے بارے میں ضروری معلومات شامل ہیں، بشمول ان کا منفرد شناختی نمبر اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی تفصیلات۔
ذاتی حفاظتی سازوسامان(پی پی ای) کٹس مختلف حفاظتی لباس اور معاون سازوسامان پر مشتمل ہوتی ہیں جو افراد کو ممکنہ صحت کے خطرات یا انفیکشن سے بچانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں۔ ان کٹس میں عام طور پر ماسک، دستانے، چشمے، فیس شیلڈ، گاؤن اور جوتوں کے کور جیسی اشیاء شامل ہوتی ہیں۔ فرنٹ لائن ورکرز جیسے سیوریج اور سیپٹک ٹینک ورکرز کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پی پی ای کٹس بہت اہم ہیں، خاص طور پر وہ لوگ جو خطرناک ماحول یا متعدی بیماریوں کے دوران کام کرتے ہیں۔
اس تقریب میں ’’ونچتوں کو وریتا‘‘ کے لیے حکومت کے عزم کی تصدیق کااعادہ کیا گیا ، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ جنہیں تاریخی طور پر خدمات حاصل نہیں ہوئیں یا جو نظر انداز کیے گئے ہیں، انہیں وہ توجہ اور مدد دی جائے جس کے وہ مستحق ہیں۔ پسماندہ افراد کو ترجیح دینے کے لیے یہ لگن حکومت کے ’’وکِسِت بھارت‘‘ کے وسیع تر وژن کی عکاسی کرتی ہے، جہاں ہر فرد کو ہندوستان کے ترقی کے سفر میں اپنا حصہ ڈالنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملتا ہے۔
اس تقریب میں بڑے پیمانے پر لوگوں نے شرکت کی ، جس میں تین لاکھ سے زیادہ افراد آف لائن شریک ہوئے، اور مزید تین لاکھ افراد آن لائن شامل ہوئے۔ یہ زبردست رابطہ معاشرے کے تمام طبقات کے لیے شمولیت اور خوشحالی کو فروغ دینے کے اجتماعی عزم کو واضح کرتا ہے۔ مشترکہ کوششوں اور ٹھوس اقدامات کے ذریعہ، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کسی کو پیچھے نہ چھوڑنے اور ایک زیادہ منصفانہ اور بااختیار معاشرے کی تعمیر کے اپنے مشن میں ثابت قدم رہتی ہے۔
*************
ش ح ۔ف ا۔ف ر
U. No.6077
(Release ID: 2014471)
Visitor Counter : 89