وزارت دفاع

ہندوستان-اٹلی فوجی تعاون گروپ کی 12ویں میٹنگ نئی دہلی میں اختتام پذیر

Posted On: 13 MAR 2024 8:01PM by PIB Delhi

ہندوستان -اٹلی فوجی تعاون  گروپ (ایم سی جی)کی12ویں میٹنگ 12اور13 مارچ 24 کو نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل ڈیفنس کوآپریشن، ہیڈ کوارٹرس انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف اور اطالوی ڈیفنس جنرل اسٹاف کے ملٹری پالیسی اینڈ پلاننگ ڈویژن کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور فوجی سطح پر فوجی تبادلوں میں  مزید اضافہ کرنے کے لیے نئی پہل قدمیوں  پر توجہ مرکوز کی گئی۔

اٹلی اور ہندوستان نے حال ہی میں مارچ 2023 میں اطالوی وزیر اعظم محترمہ جارجیا میلونی کے ہندوستان کے دورے کے دوران اپنے دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک ساجھیداری کی سطح تک بلند کیا تھا۔ اکتوبر 2023 میں وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ کے اٹلی کے دورے کے دوران دفاعی تعاون کے بارے میں ایم اویو کی حال ہی میں تجدید بھی کی گئی۔

*********

 (ش ح۔ع م۔ع آ)

U-6078



(Release ID: 2014458) Visitor Counter : 47


Read this release in: English , Hindi , Punjabi