صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خرافات  بمقابلہ حقائق


میڈیا رپورٹس جن میں شمال مشرقی ریاستوں میں این ای ای ٹی  ایم ڈی ایس کے  امتحانی مراکز کے نہ ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے،بالکل غلط  ہیں

شیلانگ، نہرلگن، کوہیما، ایزول، گوہاٹی اور کولکتہ میں امتحانی مراکز الاٹ کیے گئے ہیں

Posted On: 13 MAR 2024 8:15PM by PIB Delhi

کچھ میڈیا رپورٹس نے روشنی ڈالی ہے کہ شمال مشرقی ریاستوں کے لیے نیشنل انٹرینس کم اہلیت ٹیسٹ (این ای ای ٹی ) – ماسٹر آف ڈینٹل سرجری (ایم ڈی ایس ) کے کوئی امتحانی مراکز الاٹ نہیں کیے گئے ہیں۔ ایسی رپورٹیں درست نہیں ہیں۔

شمال مشرقی ریاستوں میں امتحانی مراکز ہیں۔ شیلانگ، نہرلگن، کوہیما، ایزول، گوہاٹی اور کولکتہ میں ایک مرکز ہے۔

اس کے علاوہ، این ای ای ٹی ایم ڈی ایس  2024 کے لیے دوسری درخواست ونڈو میں جو 11-مارچ-2024 کو بند ہوئی، صرف 560 امیدواروں نے اندراج کیا۔

**************

ش ح ۔ا م۔م ص۔

U:6073


(Release ID: 2014421) Visitor Counter : 100
Read this release in: English , Hindi , Assamese