وزارت دفاع

وزارت دفاع نے آرمرڈ وہیکلز نگم لمیٹڈ کے ساتھ 693 آرمامنٹ انفنٹری کامبیٹ وہیکل بی ایم پی 2 كو اپ گریڈ كر كے بی ایم پی 2 ایم میں بدلنے  کا معاہدہ کیا ہے

Posted On: 13 MAR 2024 7:32PM by PIB Delhi

وزارت دفاع نے 13 مارچ 2024 کو آرمرڈ وہیکلز نگم لمیٹڈ(اے وی این ایل( کے ساتھ  ایک معاہدے پر دستخط کیے جس كا تعلق بی ایم پی 2 سے بی ایم پی 2 ایم کے 693 آرمامنٹ میں اپ گریڈ كردہ انفنٹری کمبیٹ وہیکل کی خریداری سے ہے۔ اس اپ گریڈ میں نائٹ ایبلمنٹ، گنر مین سائیٹ، کمانڈر پینورامک سائیٹ اور فائر کنٹرول سسٹم (ایف سی ایس) شامل ہیں جو خودکار ٹارگٹ ٹریکر کے ساتھ مقامی طور پر ڈیزائن كردہ اور تیار کردہ زمرے کے تحت ہیں۔

اے وی این ایل نے موجودہ بی ایم پی 2/2 كے کو نائٹ فائٹنگ کی صلاحیتوں اور ایف سی ایس کے ساتھ فراہم کرنے کے لیے ایک مقامی حل تیار کیا ہے۔ یہ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) اور بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل)، چنئی کے تیار کردہ ساءٹ اور ایف سی ایس کے انضمام پر مبنی ہے۔

اے وی این ایل مقامی اشیا سازوں سے حاصل کردہ آلات اور ذیلی نظاموں کے ساتھ ہتھیاروں کی تازہ كاری کرے گا۔ اس سے مقامی دفاعی مینوفیکچرنگ كے ماحولیاتی نظام کو مزید تقویت ملے گی اور اس شعبے میں بڑھتی ہوئی خود انحصاری کے فوائد حاصل ہوں گے۔

2.jpg

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 



(Release ID: 2014407) Visitor Counter : 57


Read this release in: English , Hindi , Punjabi