عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم مودی کی سماجی و اقتصادی اصلاحات نے عام شہریوں کے اندر امنگوں کو جگایا ہے:مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ


‘‘اب شہریوں کو اپنی تقدیر پرقانع ہونا نہیں پڑتا ہے اور یہی جمہوریت کی اصل روح ہے:یہ بات انہوں نے معاشرے کے مراعات سے محروم طبقوں کے لئے قرض کی سہولت والے قومی پورٹل پر دھان منتری ساماجک اُتّھان ایوم روزگار آدھارِت جن کلیان (پی ایم- سورج) کے افتتاح کے موقع پر کہی

وزیر موصوف نے کہا کہ وزیراعظم مودی کی اصلاحات سے ایک نیا ورک کلچر سامنے آیا ہے اور ساتھ ہی سوچنے کا انداز تبدیل ہواہے

Posted On: 13 MAR 2024 6:48PM by PIB Delhi

‘‘وزیراعظم مودی کی سماجی و اقتصادی اصلاحات نے عام شہریوں میں امنگیں پیدا کی ہیں۔ مثال کے طور پر اب ہر شہری یہ محسوس کرتا ہے کہ اب وہ بھی پکا مکان اور اچھے بیت الخلاء کا مجاز ہے اور یہی جمہوریت کی اصل روح ہے۔’’یہ بات مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج جموں کہی۔

انہوں نے کہا کہ اب شہریوں کو اپنی تقدیر سمجھ کر قانع ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور یہی اصل جمہوریت ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ پردھان منتری ساماجک اتھان ایوم روزگار آدھارت جن کلیان ( پی ایم سورج) نیشنل پورٹل کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے، جو وزیراعظم مودی کی ایماء پر معاشرے کے مراعات سے محروم طبقوں کو کریڈٹ سپورٹ دینے کے لئے تیار کیاگیا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے حاضرین کو خطاب کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Y1Q0.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ جناب مودی کی اصلاحات سے ایک نئے ورک کلچر کا باب کھلا ہے اور سوچنے کا انداز بدلا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اب ہر شہری پر اعتماد ہے کہ دوسروں کو ملنے والی ہر سہولت پر اب اس کا بھی حق  ہے اور   اپنی کوشش سے وہ اعلیٰ سے اعلیٰ مقام حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی سرکار گزشتہ 10 برسوں میں ایک کے بعد ایک متعدد اسکیمیں لائی ہے، جن کا بنیادی مقصد ذات پات ، مذہب اور علاقے سے قطع نظر کمزور ترین طبقے کے افراد تک ہر کسی کو یہ فائدے پہنچائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس جذبے ک ے تحت کام کر رہی ہے کہ معاشرے کا ہر طبقہ وہ حاصل کرے، جو اس کا حق ہے اور ہر شخص یہ محسوس کرے کہ اسے یکساں حقوق اور مواقع حاصل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GYCM.jpg

مرکزی وزیر نے پی ایم - سورج کو ایک کایا پلٹ والا اقدام قرار دیا، جس کا مقصد معاشرے کے سب سے کمزور طبقوں کی حالت کو بہتر بنانا ہے۔ ملک بھر میں اہل افراد کو  قرض کی سہولت فراہم کی جائے گی اور اس میں بینکوں،  این بی ایف سی، ایم ایف آئی اور دیگر تنظیمیں سہولت کاری کریں گی۔

ڈاکٹر سنگھ ن ے کہا ک ہ گزشتہ 10 برسوں میں حکومت نے ان طبقوں کو اوپر اٹھانے اور انہیں باوقار زندگی دینے کی کوشش کی ہے، جنہیں گزشتہ حکومتوں نے نظرانداز کیاتھا۔

ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم بننے کے بعد جناب مودی نے کہا تھا کہ ان کی حکومت غریبوں کے لئے وقف ہے اور کمزور طبقوں کی ترقی کو ترجیح دیتی ہے۔ آج پی ایم -سورج کا آغاز اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت اپنے اس عزم میں کتنی پختہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003XBM6.jpg

گزشتہ 10 برسوں میں حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ 10 کروڑ سے زیادہ یس کنکشن دیئے گئے ہیں اور  ہی بیت الخلاء تعمیر کرائے گئے ہیں، جو خواتین کی صحت اور وقار کے لئے ضروری ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حکومت نے نہ صرف یہ کہ ماضی ک ے منفی ماحول اور اداسی کو دور کیا ہے، بلکہ عوام کے سوچنے کا انداز بھی بدلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غریبوں ، کسانوں، عورتوں اور نوجوانوں کی بہبود کے لئے جو اقدامات کر رہی ہے اور اسکیمیں لا رہی ہے ان کے بارے میں بیداری پھیلانا ضروری ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ تصدیق کرنےکے نوآبادیاتی دور کے رواج کو ختم کرکے حکومت نے یہ پیغام دیا ہے کہ اسے اپنے شہریوں پر بھروسہ ہے، جو اب اپنے دستاویزات کو ازخود اٹیسٹ کر سکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004YCI7.jpg

اس سے قبل پروگرام کے دوران ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں و کشمیر کے متعدد ضلعوں سے تعلق رکھنے والے صفائی متروں (سیور اور سیپٹک ٹینک ورکروں) میں آیوشمان ہیلتھ کارڈ، کریڈٹ سپورٹ کے لیٹر اور  پی پی ای کٹ تقسیم کئے۔ مشینوں کے ذریعے صفائی کے لئے قومی ایکشن ایکو سسٹم کے تحت ہر کام کیاگیا۔ یہ اقدام ان فرنٹ لائن ورکروں کی صحت ک ی حفاظت کے لئے ہے، جو مشکل حالات میں اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 2014390) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Hindi