الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھر نے کہا ہے کہ پی ایم مودی جی کے ذریعہ افتتاح کردہ سیمی کنڈکٹر کے یہ نئے پلانٹس دنیا کے لیے بھارت کو ایک سیمیکون مرکز بنانے کے لیے آگے بڑھائیں گے

Posted On: 13 MAR 2024 7:19PM by PIB Delhi

آج وزیر اعظم نریندر مودی نے 1.25 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے تین سیمی کنڈکٹر پلانٹس کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس سال 29 فروری کو کابینہ کی منظوری حاصل کرنے والی مجوزہ سرمایہ کاری میں 91,000 کروڑ روپے کا ٹاٹا- پی ایس ایم سی چپ فاؤنڈری، 27,000 کروڑ روپے کی ٹاٹا او ایس اے ٹی سہولت، اور 7,600 کروڑ روپے کا سی جی پاور- رینیسس شامل ہیں۔

الیکٹرانکس اور آئی ٹی، اسکل ڈیولپمنٹ اور انٹرپرینیورشپ اور جل شکتی  کے مرکزی وزیر مملکت  جناب راجیو چندر شیکھر، جو اس تقریب میں ورچوئل طور پر موجود تھے، نے کہا کہ ’’کئی دہائیوں سے، ہندوستان بے پناہ صلاحیت ہونے کے باوجود جدید ترین ٹیکنالوجی کے ماحولیاتی نظام سے محروم رہا۔ بھارتی ٹیلنٹ نے عالمی سطح پر ہر بڑی سیمی کنڈکٹر کمپنی پر اپنی چھاپ چھوڑی ہے، اور آخر کار ایک ایسا ماحولیاتی نظام بنانے کا وقت آگیا ہے جس میں اسکل اور نوجوان بھارتیوں کو جدید نسل کے چپ ڈیزائن، سیمی کنڈکٹر ریسرچ اور دیگر شعبوں کے علاوہ مینوفیکچرنگ میں حوصلہ افزائی ہوگی۔ تین نئے سیمی کنڈکٹر پلانٹس، جن کا محترم وزیر اعظم مودی جی نے افتتاح کیا ہے، نہ صرف آسام اور گجرات کے لیے بلکہ پورے ملک کے لیے شاندار مواقع فراہم کریں گے۔ ہندوستان میں تیار کردہ میڈ ان انڈیا چپس عالمی ویلیو چینز میں ہندوستان کے لیے ایک مضبوط اور نمایاں موجودگی فراہم کریں گے - یہ بھارت کو پوری دنیا کے لیے سیمیکون کا ایک مرکز بنا ئے گا۔‘‘

******

ش ح۔و ا ۔ م ر

U-NO.6069


(Release ID: 2014372) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi , Punjabi