صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

  نیروبی، کینیا میں ڈیکس کمیٹی آن فوڈ ہائجین  کے  54ویں اجلاس میں فوڈ اسٹریٹس کی جدید کاری: ہندوستان کے ایس او پی پر تبادلہ خیال کیا گیا

Posted On: 13 MAR 2024 1:58PM by PIB Delhi

ہندوستان نے 10 مارچ 2024 بروز اتوار نیروبی، کینیا میں کوڈیکس کمیٹی آن  فوڈ ہائجین (سی سی ایف ایچ) کے 54ویں اجلاس کی پری سیشن میٹنگ میں فوڈ اسٹریٹس کی جدید کاری کے لیے اپنا حال ہی میں جاری کردہ معیاری آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) پیش کیا۔ یہ پریزینٹیشن خوراک کے لیے روایتی بازاروں میں غذائی حفظان صحت کے کنٹرول کے اقدامات کے لیے مجوزہ مسودہ رہنما خطوط کے مطابق  تیار کی گئی تھی، جو سی سی ایف ایچ کے 54ویں اجلاس کے اہم ایجنڈوں میں سے ایک ہے۔

دیگر اہم ایجنڈوں میں ’’تازہ پتوں والی سبزیوں اور اسپراؤٹس  میں شیگا ٹاکسن پیدا کرنے والی ایسچریچیا کولی (ایس ٹی ای سی) کے کنٹرول کے لیے رہنما خطوط‘‘ اور ’’مچھلی اور ماہی پروڈکٹس، دودھ اور دودھ کے پروڈکٹس میں فو ڈ پروڈکشن اور  پروسیسنگ میں پانی کے محفوظ استعمال اور دوبارہ استعمال کے لیے رہنما خطوط پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سی سی ایف ایچ کا 54 واں اجلاس، جو 11 مارچ سے 15 مارچ 2024 تک منعقد کیا جائے گا، کی میزبانی ریاستہائے متحدہ امریکی  کی حکومت کر رہی ہے اور یہ  کینیا میں یہ میٹنگ پہلی بار  ہو رہی ہے۔

ہندوستانی وفد کی نمائندگی فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی)  جوکہ ہندوستان کے لئے نیشنل کوڈیکس  پوائنٹ  ہے، میرین پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( ایم پی ای ڈی اے) اور نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ (این ڈی ڈی بی) کے افسران کررہے ہیں۔ اس کی قیادت ایف ایس ایس اے آئی  کے مشیر ڈاکٹر ستین کمار پانڈاکر رہے ہیں۔ انہوں نے کوآرڈینیٹنگ کمیٹی برائے ایشیا (سی سی اے ایس آئی اے)، یو ایس ڈیلیگیشن اور سی سی ایف ایچ چیئر کے ساتھ پری  سیشن  میٹنگ میں شرکت کی اور ایف ایس ایس اے آئی کی طرف سے وضع کردہ ایس او پی  سی سی ایف ایچ کی چیئر پرسن ڈاکٹر ایولین مباندی   اور سی سی اے ایس آئی اے  کے چیئرپرسن ڈاکٹر جنگ  تیان کے سامنے  پیش کیا۔ اس سلسلے  میں ہندوستان کی کوششوں کی نمائندگی کرنے کے لیے دیگر ممالک کے وفود کے درمیان بھی ایس او پی کا اشتراک کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003NORQ.jpg

آئندہ چند دنوں جاری رہنے والی  بات چیت  میں ، ہندوستانی وفد خوراک کی حفظان صحت اور حفاظت میں عالمی معیارات کو آگے بڑھانے اور سب کے فائدے کے لیے بہترین طریقوں کا اشتراک کرنے کےواسطے  ثابت قدمی سے کام کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ا گ۔ن ا۔

U-6040



(Release ID: 2014339) Visitor Counter : 50


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil