سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
ڈی ای پی ڈبلیو ڈی اور کونسل آف آرکیٹیکچر نے معذور افراد کی رسائی کو بڑھانے کے لیے تعاون کیا
Posted On:
13 MAR 2024 4:49PM by PIB Delhi
معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) کونسل آف آرکیٹیکچر (سی او اے) کے ساتھ ایک اہم تعاون کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہے جس کا مقصد عوامی مقامات اور عمارتوں میں معذور افراد (پی ڈبلیو ڈیز) کے لیے شمولیت اور رسائی کو فروغ دینا ہے۔
ڈی ای پی ڈبلیو ڈی اور سی او اے کے درمیان دستخط شدہ مفاہمت نامہ(ایم اویو)، ورکشاپس، سیمینارز اور تربیتی پروگراموں کے انعقاد کے مشترکہ عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔ ان اقدامات میں بیچلر آف آرکیٹیکچر کے نصاب میں لازمی کورس کے ماڈیولز کو شامل کرنا، پی ڈبلیو ڈیز کے لیے قابل رسائی ماحول پیدا کرنے کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا شامل ہے۔
اس شراکت داری کے حصے کے طور پر، سی او اے اور ڈی ای پی ڈبلیو ڈی نے حال ہی میں عالمگیر رسائی پر ماسٹر ٹرینرز کی ایک مصدقہ تربیت کا اختتام کیا۔ اس تربیتی پروگرام کا بنیادی مقصد تعمیراتی ماحول میں ایکسیس آڈیٹر کے طور پر خدمات انجام دینے کے لیے معماروں، ماہرین تعلیم وغیرہ کو بااختیار بنانا ہے۔
یونیورسل ایکسیبلٹی سے متعلق ماسٹر ٹرینرز کی ٹریننگ دو مرحلوں میں منعقد کی گئی۔ فیز-I آن لائن ستمبر 2023 میں ہوا، جب کہ فیز-II کا اختتام 11 اور 12 مارچ 2024 کو ہوا۔ شرکاء نے عملی مہارتوں اور افہام و تفہیم کو بڑھانے کے لیے عمارتوں تک رسائی کے آڈٹ سمیت مشقیں کیں۔
اس تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے سکریٹری
جناب راجیش اگروال اور سی اواے کے صدر ابھے پروہت نے مشترکہ طور پر ماسٹر ٹرینرز اور نامور مقررین کو قابل رسائی کو فروغ دینے میں ان کی انمول شراکت کے لیے مبارکباد دی۔
********
(ش ح ۔ ع ح (
U.N. 6056
(Release ID: 2014271)
Visitor Counter : 59