کوئلے کی وزارت
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے’ کوئلہ شعبے میں پی ایم گتی شکتی –نیشنل ماسٹر پلان‘ جاری کیا
یہ منصوبہ بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کے نقطہ نظر میں ایک اہم تبدیلی کی علامت ہے: پرہلاد جوشی
Posted On:
13 MAR 2024 3:12PM by PIB Delhi
کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج کوئلہ کی وزارت میں منعقدہ ایک تقریب میں کوئلے کے شعبے میں ’ ’ پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان‘ ‘ جاری کیا۔ پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کا مقصد کوئلے کے شعبے میں پی ایم جی ایس۔ این ایم پی پورٹل کے کوئلے کی وزارت کے صفحہ پر دستیاب جغرافیائی تہوں کے ذریعے گہرائی سے معلومات فراہم کرنا ہے۔ یہ اہم تقریب بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور مربوط منصوبہ بندی کے لیے حکومت کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔
اپنے خطاب میں جناب پرہلاد جوشی نے پی ایم-گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کی اہمیت پر زور دیا، جس سے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی اور ان کو انجام دینے کے ہمارے نقطہ نظر میں ایک اہم تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان، ایک جامع جی آئی ایس پر مبنی پلیٹ فارم ہے جو مختلف وزارتوں کو یکجا کرتا ہے تاکہ لوگوں، اشیا اور خدمات کی نقل و حرکت کیلئے باہم منصوبے کی سہولت فراہم کرنے، علم، ٹیکنالوجی اور اختراعات سے فائدہ اٹھا کر اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔
پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئےکوئلہ کی وزارت کے سکریٹری جناب امرت لال مینا نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ اس کے اجراء سے تمام متعلقہ شراکت داروں کو کوئلہ کے شعبے میں منصوبہ بندی اور سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے اہم معلومات کے ساتھ بااختیار بنایا جائے گا، جس سے اس کی ترقی میں اضافہ ہوگا اور کاروبار کرنے میں آسانی اور بروقت پراجیکٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ یہ پہل لاگت کی استعداد کار کو فروغ دے کر، رکاوٹوں کو کم سے کم کر کے، اور جامع ترقی کو فروغ دے کر آتمنیر بھر بھارت کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔
کوئلہ کی وزارت کے مشیر (پروجیکٹس) جناب آنند جی پرساد نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے اجراء کا مقصد ایک سمارٹ، مربوط اور پائیدار کوئلہ لاجسٹکس ایکو سسٹم تیار کرنا ہے، جس سے مناسب انفراسٹرکچر کی دستیابی کو یقینی بنانا ، لاجسٹکس کے اخراجات کو بہتر بنانا، اور معلومات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کو اپنانے کے ذریعے جدید کاری کو فروغ دینا ہے۔
پی ایم-گتی شکتی پروجیکٹ، نیشنل ماسٹر پلان، ایک اہم کوشش ہے جس کا مقصد بنیادی ڈھانچے کے کنیکٹوٹی پروجیکٹوں کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومت کی مختلف وزارتوں کے تحت موجودہ، جاری اور مستقبل کے منصوبوں کا ایک جامع ڈیٹا بیس فراہم کرکے ہم آہنگی اور جامع منصوبہ بندی کو فروغ دینا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی کو بڑھانا، اقتصادی ترقی کو فروغ دینا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔
کوئلہ کی وزارت نے اس کی تاثیر کو بڑھانے کیلئے پی ایم-گتی شکتی پورٹل پر مختلف پرتوں اور تجزیاتی آلات کو مربوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ پورٹل میں اہم جی آئی ایس تہوں جیسے کول فیلڈ کی حدود، کوئلے کے انخلاء کا نظام، ریلوے سائڈنگز کا مقام، اور زمین کے اثاثہ جات کا ڈیٹا شامل ہے، جو اسٹیک ہولڈرز کو ہندوستانی کوئلے کی صنعت کی جامع تفہیم فراہم کرتا ہے۔
کوئلے کے شعبے میں پی ایم-گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کا اجرا کوئلہ کے شعبے کو تبدیل کرنے اور بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کو منظم کرنے کی کوششوں میں ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ پائیدار ترقی کو فروغ دینے، عالمی مسابقت کو بڑھانے اور ہمارے ملک کے شہریوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے کے لیے وزارت کوئلہ کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔
********
(ش ح ۔ ع ح (
U.N. 6044
(Release ID: 2014164)
Visitor Counter : 72