خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
بچوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق قومی کمیشن نے اپنا 19 واں یوم تاسیس منایا
Posted On:
12 MAR 2024 7:53PM by PIB Delhi
نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر) یعنی ن بچوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق قومی کمیشن نے آج (12 مارچ 2024) کو جیکرنڈا ہال، انڈین ہیبی ٹیٹ سنٹر، نئی دہلی میں اپنا 19 واں یوم تاسیس منایا۔ اس موقع پر، کمیشن نے ملک کے مختلف حصوں سے بچوں کو مدعو کیا تاکہ کمیشن کی پریکشا پرو مہم میں ان کی کوششوں اور شرکت کا اعتراف کیا جاسکے۔ بچوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق تمام ریاستی کمیشنوں (ایس سی پی سی آر) کے چیئرپرسن اور اراکین کو بھی اس میں مدعو کیا گیا تھا۔
.
چیئرپرسن، این سی پی سی آر، جناب پریانک کانونگو، محترمہ۔ پریتی بھاردواج دلال، ممبر این سی پی سی آر، ڈاکٹر دیویا گپتا، ممبر این سی پی سی آر، محترمہ روپالی بنرجی سنگھ، ممبر سکریٹری این سی پی سی آر اس موقع پر موجود تھیں۔
این سی پی سی آر کے چیئرپرسن جناب پریانک کانونگو نے تمام معززحضرات اور بچوں کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کمیشن کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے ریاستی کمیشنوں کی کوششوں اور تعاون کا اعتراف کیا۔ جناب کانونگو نے کہا کہ بچے، کمیشن کے بڑے متعلقہ فریق، قوم کا مستقبل ہیں اور موجودہ دور کے مسائل کو اس طرح حل کرنا کہ انہیں ان مسائل کے بارے میں مزید بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے، ملک کی ترقی میں آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کے حقوق سے متعلق قومی کمیشن کی جانب سےملک بھر اور دور دراز علاقوں میں بچوں سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں حل کرنے کے لیے 172 بینچز اور کیمپ لگائے گئے ہیں۔ چائلڈ کیئر انسٹی ٹیوشنز کے سوشل آڈٹ کے ذریعے تقریباً 1,45,000 بچوں کو وطن واپس لایا گیا ہے۔
این سی پی سی آر کے چئیر پرسن نے پریکشا پرو 6.0 کے تحت منصوبہ بند کارروائیوں میں سے ایک کے بارے میں بتایا کہ بچوں کی طرف سے چھوٹے ویڈیو پیغامات کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ امتحان کے تناؤ/اضطراب سے نمٹنے کے بارے میں اپنے تجربات، طریقوں اور معمولات پرعمل کرنے وغیرہ کا اظہار کریں۔ والدین کی رضامندی کے بعد منتخب کلپس/پیغامات کمیشن کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دکھائے جا رہے ہیں۔ کمیشن کو ملک بھرسے بچوں کی 6500 سے زیادہ ویڈیوز موصول ہوئی ہیں۔ بچوں اور ان کے والدین نے تقریب میں شرکت کی اور پریکشا پرو 6.0 میں سرگرم شمولیت کے لئے تعریفی اسناد حاصل کیں۔
این سی پی سی آر کے یوم تاسیس کے پروگرام پر، مختلف ریاستی کمیشنوں نے اپنے اچھے طریقوں اور تجربات کومشترک کیا۔ کچھ ایس سی پی سی آرس نے ان نئے اقدامات پر روشنی ڈالی جو انہوں نے اپنی ریاستوں میں اٹھائے ہیں۔
********
ش ح۔ش م۔رم
U-6032
(Release ID: 2014071)
Visitor Counter : 70