قبائیلی امور کی وزارت
قبائلی امور کی وزارت نےمشترکہ شراکت داری کے ذریعے قبائلی ترقی کو تیز کرنے کی خاطر اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور دیگر عالمی اداروں کے ساتھ میٹنگ کی میزبانی کی
Posted On:
12 MAR 2024 10:05PM by PIB Delhi
قبائلی امور کی مرکزی وزارت میں سکریٹری جناب ویبھو نیر کی قیادت میں آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور دیگر عالمی اداروں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کا اہتمام کیاگیا۔ ‘وِکِسِت بھارت @2047 – قبائلی ترقی کو تیز کرنا: تعاون پر مبنی عالمی شراکت،’ اس تقریب کاعنوان تھا،جس کا مقصدخدمات کی فراہمی، قبائلی صحت، قبائلی تعلیم، قبائلی ذریعہ معاش، قبائلی سماجی ثقافتی ورثہ اور بنیادی ڈھانچےجیسے اہم شعبوں میں شراکت داری قائم کرنا ہے۔
اپنے استقبالیہ خطاب میں (قبائلی امور)کی ایڈیشنل سکریٹری، محترمہ آر جیا نے اجلاس کے ایجنڈے کا خاکہ پیش کیا اور قبائلی امور اور قبائلی ترقی کے دائرے میں اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ شراکت داری پر خوشی کا اظہار کیا۔
میٹنگ کے دوران قبائلی امور کی وزارت اور بین الاقوامی ایجنسیوں کے درمیان پیش کردہ موضوعاتی خاکہ شعبوں میں ممکنہ تعاون پر مثبت بات چیت کی گئی۔ جناب ویبھو نیر نے ہندوستان میں پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے میں ان شراکت داریوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ملک کی ترقی میں قبائلی برادریوں کے کردار پر زور دیا۔
جناب ویبھو نیر نے تمام متعلقہ فریقوں سے تعاون کرنے اور پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنانے کی اپیل کرتے ہوئے میٹنگ کا اختتام کیا۔ انہوں نے پانچ موضوعاتی شعبوں میں بات چیت اور مشغولیت کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور ریاستوں میں ایک جیسے علاقوں میں تنظیموں کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی لانے کے لیے کارروائیوں کی شناخت اور توسیع پر زور دیا۔ انہوں نے ہندوستانی قبائلی کامیابیوں کو عالمی سطح پر دکھانے اور بہترین عالمی طریقوں سے سیکھنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔
ایک روزہ پروگرام کا مقصد قبائلی امور کی وزارت، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے درمیان قبائلی ترقی کو بڑھانے کے لیے مختلف شعبوں میں ممکنہ تعاون اور شراکت کو تلاش کرنے کی خاطر سہولت فراہم کرنا تھا۔ پروگرام کا مقصد سرگرمیوں کے اہم شعبوں کی نشاندہی کرنا، ممکنہ منصوبوں اور اقدامات پر تبادلہ خیال کرنا، اور قبائلی برادریوں کے لیے پائیدار نتائج کو یقینی بنانےکی خاطر تعاون اور شراکت داری کے لیے ایک فریم ورک قائم کرنا تھا۔
اس تقریب میں اقوام متحدہ کی ایجنسیوں/عالمی اداروں جیسے یونیسیف، یو این ای پی، ڈبلیو ایچ او، عالمی بینک، یو این ڈی پی، یو این ہیبی ٹیٹ، ایشین ڈویلپمنٹ بینک، اقوام متحدہ کے رضاکار، اقوام متحدہ خواتین، یونیسکو، جے آئی سی اے، آئی ایف اے ڈی، آئی ایل او، ڈبلیو ایس پی وغیرہ نے شرکت کی۔
جناب شومبی شارپ، ہندوستان میں اقوام متحدہ کے رہائشی کوآرڈینیٹر؛ محترمہ پیڈن، ڈپٹی ہیڈ آف کنٹری آفس، ڈبلیو ایچ او۔ محترمہ کیٹلن ویزن، کنٹری ہیڈ، یو این ڈی پی؛ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر جناب آگسٹی ٹانو کوامے؛ جناب سٹیو ہو یون جیونگ، ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر، اے ڈی بی؛ جناب ارجن ڈی واگٹ، نائب نمائندہ پروگرام - او آئی سی کے نمائندے، یونیسیف؛ جناب اولاک دی میرگ، ڈائریکٹر، آئی ایف اے ڈی ؛ اور بہت سے دوسرے نمائندوں نے شرکت کی اوراپنی تنظیموں کے تجربات سے آگاہ کیا۔
********
ش ح۔ش م۔رم
U-6030
(Release ID: 2014062)
Visitor Counter : 84