الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
این آئی ای ایل آئی ٹی اور آئی ٹی آئی مصر کے درمیان افرادی قوت کی ہنرمندی کو بڑھانے، روزگار کو فروغ دینے، ہنرمندی کے فرق کو دور کرنے اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے
Posted On:
12 MAR 2024 9:00PM by PIB Delhi
مصر کی راجدھانی قاہرہ میں 12 مارچ 2024 کو جمہوریہ ہند کے تحت ایک آزاد سائنٹفک سوسائٹی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی(این آئی ای ایل آئی ٹی) کی الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت اور عرب جمہوریہ مصر کی کمیونی کیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت سے منسلک انفارمیشن ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی) کے درمیان ایک مفاہمتی قرار داد پر دستخط کیے گئے۔اس موقع پر جمہوریہ عرب مصرکے کمیونی کیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر عزت مآب ڈاکٹر امرطلعت اور عرب جمہوریہ مصر میں بھارت کے سفیر جناب اجیت گپتے موجودتھے۔ اس کا مقصد ،افرادی قوت کی ہنرمندی کو بہتر بنانا، روزگار کے مواقع کو فروغ دینا، ہنرمندی کے فرق کو دور کرنا اور بین الاقوامی تعاون کو وسعت دینا اور باہمی اشتراک کو فروغ دینا ہے۔
مفاہمتی قرار داد پر ،ڈاکٹر ایم ایم ترپاٹھی، ڈائرکٹر جنرل این آئی ای ایل آئی ٹی اور مصر کے آئی ٹی آئی کی چیئروومن ڈاکٹر ہیبہ صالح نے دستخط کیے۔ مفاہمت نامہ کا مقصد آئی ای سی ٹی ڈومین میں تعاون اور اشتراک کو فروغ دیناہے۔
تعاون کے وسیع شعبوں میں نصاب اور تربیتی مواد کی ترقی، ٹرینرز اور ماہرین کا تبادلہ، سرٹیفیکیشن کی باہمی منظوری، ورچوئل لیبز کی سہولت کا اشتراک، آئی آئی ٹی مصر کے نامزد کردہ انٹرنز کو پوسٹ گریجویٹ(پی جی) ڈپلومہ/ تکنیکی سرٹیفکیٹس کی پیشکش،مصر کے طلباء کو بی ٹیک/ ایم ٹیک پروگرام کی پیشکش،این آئی ای ایل آئی ٹی ورچوئل اکیڈمی وغیرہ کے ذریعے مصری طلباء کے لیے مفت ڈیجیٹل خواندگی فلیگ شپ کورس وغیرہ شامل ہیں۔
*****
ش ج۔ ف ا۔ ج ا
U-No.6021
(Release ID: 2014057)
Visitor Counter : 72