وزارت دفاع
میسرز ٹیٹا گڑھ ریل سسٹمس لمٹیڈ کولکاتہ میں 25 ٹی بولارڈ پل ٹگ باہوبلی کی لانچنگ اور یووان کے تعمیری کام کا آغاز
Posted On:
12 MAR 2024 6:46PM by PIB Delhi
میسرز ٹیٹا گڑھ ریل سسٹمز لمٹیڈ کولکاتہ میں 12مارچ 2024 کو کمانڈر اتل مینی ، چیئر مین ایس ایس بی (کولکاتہ)کے ذریعے دوسرے 25 ٹی بولارڈ پُل ٹگ باہوبلی کی لانچنگ اور چوتھے 25ٹی بی پی ٹگ، جہاز یووان کے تعمیری کام کا آغاز کیا گیا ہے۔ یہ ٹگ جہاز حکومت ہند کی ‘‘میک اِن انڈیا’’پہل کا قابل فخر پرچم بردار ہے۔
حکومت ہند کی ‘‘آتم نر بھربھارت’’پہل کے عین مطابق چھ 25ٹی بی پی ٹگس کشتیوں کی تعمیر اور تقسیم کے کام کے لیے میسرز ٹیٹا گڑھ ریل سسٹمز لمٹیڈ (میسرز ٹی آر ایس ایل)کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ۔ ان مخصوص جہازوں کی تعمیر اِنڈین شپنگ رجسٹر(آئی آر ایس) کے زمرہ بند ضابطوں کی بنیاد پر کیا جارہا ہے۔ ان چھوٹے جہازوں کی دستیابی محدود پانی میں برتھنگ اور اَن برتھنگ ، ٹرننگ اور جنگی ہنرمندی کے دوران بحریہ کے جہازوں اور آب دوزوں کو مدد کی سہولت فراہم کرکے ہندوستانی بحریہ کے بحری آپریشنل عہدبندی کو رفتار مہیا کرے گی۔ یہ ٹگس کشتیاں لنگر گاہ پر جہازوں کو آگ بجھانے میں مدد بھی فراہم کرے گی اور اس میں محدود تلاش اور بچاؤ مہم چلانے کی صلاحیت بھی پنہا ہیں۔
************
ش ح۔ج ق ۔ن ع
(U: 6016)
(Release ID: 2014012)
Visitor Counter : 79