مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

یو ایس او ایف، پرسار بھارتی اور او این ڈی سی کے درمیان سہ فریقی مفاہمت نامے پر دستخط:دیہی ہندوستان کے لیے ڈیجیٹل بااختیار بنانے کی سمت میں پیش رفت ہوگی

Posted On: 12 MAR 2024 5:49PM by PIB Delhi

محکمہ مواصلات (ڈی او ٹی) کے تحت آفاقی خدما ت ذمہ داری فنڈ(یو ایس او ایف)نے پرسار بھارتی (اطلاعات و نشریات ) اور ڈیجیٹل کامرس کے لیے آزاد نیٹ ورک (او این ڈی سی) صنعت اور داخلی تجارت کے محکمے ، کامرس و صنعت کی وزارت  کی ایک ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچہ ڈی پی آئی پہل کے ساتھ ایک سہ فریقی مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔ یہ معاہدہ ملک بھر میں سستی اور آسان ڈیجیٹل خدمات کو بڑھاوا دے گا۔ معاہدے کا مقصد یو ایس او ایف کے تحت بھارت نیٹ بنیادی ڈھانچے پر مبنی دیہی ہندوستان کے لیے براڈ بینڈ خدمات کو او ٹی ٹی اور ای -کامرس پلیٹ فارم کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔

ڈیجیٹل اختراع کے لیے موافق ماحول کی حوصلہ افزائی کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا وژن اور اٹوٹ عہد بندی دیہی ہندوستان کو بااختیار بنانے کے لیے رابطہ، اشیا اور کامرس کے اشتراک والے اس بے مثال تعاون کو اجاگر کرتی ہے۔

مفاہمت نامے پر سیکریٹری (مواصلات)ڈاکٹر نیرج متل ، جناب نیرج ورما یو ایس او ایف کے ایڈمنسٹریٹر، جناب ٹی کوشی، ڈیجیٹل کامرس کے لیے آزاد نیٹ ورک(او این ڈی سی) کے مینجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکیٹو آفیسر ، پرسار بھارتی کے اپر ڈائریکٹر جنرل جناب اے کے جھا  اور جوائنٹ سیکریٹری ڈی او ٹی جناب سنیل کمار کی موجودگی میں دستخط کئے گئے۔

یو ایس او ایف ملک میں گرام پنچایتوں (جی پی)اور گاؤں میں ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ اور موبائل کنکشن کو بااثر بنانے میں معاون رہا ہے۔ کیونکہ مفاہمتی عرضداشت ہر صارف کے درمیان گروپ پرسار بھارتی او ٹی ٹی کو ایک خدمت کی شکل میں اہل بنائے گا، جس میں لائنر چینل ، لائیو ٹی وی اور آن ڈیمانڈ مواد شامل ہیں۔ جبکہ آفاقی خدمات ذمہ داری فنڈ(یو ایس او ایف)دیہی اور دور دراز کے علاقوں میں کارگر اور اعلیٰ رفتار والی برانڈ بینڈ خدمات کو یقینی بنائے گا۔ قومی عوامی خدمات براڈ کاسٹر ، پرسار بھارتی ایک غیر معمولی وراثت مواد ، صارف رسائی اور بڑی رسائی کے ساتھ ایسے مواد کا ذریعہ اور پیدا کرے گا ، جو اس کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر چلے گی۔ اس کے علاوہ ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے میں سر فہرست کمپنی ، ڈیجیٹل کامرس کے آزاد نیٹ ورکس (او این ڈی سی)مصنوعات اور خدمات میں ڈیجیٹل کامرس کو اہل بنانے کے لیے تکنیکی مہارت اور ضروری ڈھانچہ فراہم کرے گا۔ اس کی توسیع تعلیم ، صحت ، تربیت ، قرض ، بیمہ،زراعت جیسی دیگر خدمات فراہم کرنے کے لیے کیا جائے گا۔

************

 

ش ح۔ج ق ۔ن ع

 (U: 60155)



(Release ID: 2014009) Visitor Counter : 31