دیہی ترقیات کی وزارت
دیہی ترقی کی وزارت نے جغرافیائی ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال میں اپنی شراکت داری کو باقاعدہ بنانے کیلئے آئی آئی ٹی دہلی کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے
مفاہمت نامے کا مقصد مصنوعی ذہانت کے ساتھ زمینی اور خلا پر مبنی جغرافیائی ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھانا ہے تاکہ منریگا کے تحت اثاثوں کی نگرانی اور انتظام کیا جا سکے
Posted On:
12 MAR 2024 5:26PM by PIB Delhi
دیہی ترقی میں تکنیکی ترقی کی طرف ایک اہم پیش رفت میں دیہی ترقی کی وزارت نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دہلی کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں تاکہ جغرافیائی ٹکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال میں ان کی شراکت داری کو باقاعدہ بنایا جائے۔ مفاہمت نامے پر دیہی ترقی کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب امت کٹاریا اور آئی آئی ٹی دہلی کے پروفیسر منابندر سہاریہ نے دستخط کیے۔ دیہی ترقی کی وزارت كے سكریٹری جناب شیلیش کمار سنگھ اور ڈائریکٹر، آئی آئی ٹی دہلی پروفیسر رنگن بنرجی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اشتراك پر بات چیت کی قیادت مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایكٹ كی ڈائریکٹر محترمہ ادیتی سنگھ، ڈین آر اینڈ ڈی، آئی آئی ٹی دہلی پروفیسر نریش بھٹناگر اور سربراہ، شعبہ سول انجینئرنگ پروفیسر وسنت متساگر نے کی۔
‘‘بھوپراہری’’ پراجیکٹ مفاہمت نامے کا محور ہے جو ایک پرجوش پہل ہے جس کا مقصد مصنوعی ذہانت کے ساتھ زمینی اور خلا پر مبنی جغرافیائی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا ہے تاكہ مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ کے تحت اثاثوں کی نگرانی اور انتظام کیا جا سكے۔ اس پروجیکٹ کو ہائیڈرو سینس لیب کے ذریعہ انجام دیا جانا ہے جس کی قیادت پروفیسر منابندر سہاریہ کر رہے ہیں۔ یہ تعاون دیہی ترقی کے عمل کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کی طاقت کو بروئے کار لانے کا ایك عہد ہے۔
دستخط کی تقریب کے دوران، دیہی ترقی كی وزارت اور آءی آءی ٹی دہلی کے حکام نے مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ كے پروجیکٹوں کی آپریشنل کارکردگی اور شفافیت کو بڑھانے میں اس شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔ جدید ٹیکنالوجیز کے انضمام سے توقع ہے كہ دیہی ترقیاتی منصوبوں کی منصوبہ بندی، نگرانی اور ان پر عمل درآمد، احتساب کو یقینی اور وسائل کی تقسیم کو بہتر بنانے کے طریقے کو جدید بنایا جا سكے گا۔
اپنے خطاب میں پروفیسر رنگن بنرجی نے سماجی بھلائی کے لیے سائنسی تحقیق اور تکنیکی اختراعات کو بروئے کار لانے میں ادارے کی لگن پر روشنی ڈالی۔ مفاہمت نامہ دیہی برادریوں کو درپیش آماءشوں کے تکنیکی حل تلاش کرنے اور ان کا اطلاق کرنے کے رخ پر ایک مشترکہ کوشش کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے، آءی آءی ٹی دہلی اور وزارت كی طرف سے ایک نظیر قائم کی جا رہی ہے کہ کس طرح تعلیمی ادارے اور سرکاری ادارے جدت طرازی کو فروغ دینے اور سماجی و اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔ بھوپرہاری پروجیکٹ فوری طور پر شروع ہونے والا ہے اور فریقین اس وژن کو حقیقت میں بدلنے کے لیے بے چین ہیں۔
***
ش ح۔ع س۔ ک ا
(Release ID: 2013897)
Visitor Counter : 75