صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے مہاتما گاندھی انسٹی ٹیوٹ واقع موکا کا دورہ کیا

Posted On: 12 MAR 2024 5:01PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (12 مارچ 2024) کو  ماریشس كے موكا میں واقع مہاتما گاندھی انسٹی ٹیوٹ (ایم جی آئی) کا دورہ کیا۔

صدر مرمو نے انسٹی ٹیوٹ کے کیمپس میں واقع مہاتما گاندھی کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔  اسے 1970 میں ہندوستان اور ماریشس کی حکومتوں کی مشترکہ پہل کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔ ایم جی آئی ماریشس میں ہندوستانی فنون، ثقافت اور زبانوں کو فروغ دینے اور پھیلانے والا ایک سرکردہ ادارہ ہے۔

انسٹی ٹیوٹ میں ایک پُرجوش اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ماریشس میں ہندوستانی تارکین وطن کی طرف سے جو قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے وہ موجبِ فخر ہے۔ یہ نہ صرف ہندوستان میں ہمارے لیے بلکہ دنیا بھر کے ہندوستانیوں کے لیے قابل تقلید مثال۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری دہائیوں پر محیط ترقیاتی شراکت داری ماریشس کے ترقیاتی سفر میں اپنا كردار ادا كرنے اور ماریشس میں عام لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہندوستان کے عزم کی ایک روشن مثال ہے۔

صدر جمہوریہ نے مہاتما گاندھی انسٹی ٹیوٹ کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ماریشیائی نوجوانوں کو ہندوستان کے ساتھ منسلک ہونے کے لیے مزید مواقع فراہم کرے  اور یہ كام نہ صرف ثقافتی اور لسانی طور پر، بلکہ انھیں تعلیمی اور کاروباری مواقع فراہم کرکے بھی كیا جائے۔

صدر نے 7ویں نسل کے ہندوستانی نژاد ماریشیائیوں کے لیے سمندر پار ہندوستانی شہریت کی اہلیت میں توسیع کا اعلان کیا، جس سے مزید نوجوان ماریشیائی اپنے آباؤ اجداد کی سرزمین سے دوبارہ جڑ سکیں گے۔

ایم جی آئی کے اپنے دورے میں صدر مرمو نے انسٹی ٹیوٹ میں محفوظ کیے گئے کچھ نادر آرکائیو ریکارڈز بھی دیکھے، جو ملک میں پہلے ہندوستانی مزدوروں کی آمد کی دستاویز ہیں۔

صدر کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں-

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 2013896) Visitor Counter : 60