کامرس اور صنعت کی وزارتہ
بھارت کی آٹوموبائل انڈسٹری کو آگے بڑھانے کے لیے ایک تاریخ ساز پروگرام:
بھارت موبلٹی گلوبل ایکسپو 2025 کے لیے تاریخوں کا اعلان کیا گیا
Posted On:
12 MAR 2024 5:12PM by PIB Delhi
تجارت اور صنعت، ٹیکسٹائل، صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے بھارت موبلٹی گلوبل ایکسپو 2024 کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے میں صنعتی اداروں اور آٹوموبائل ایسوسی ایشنز کی پہل کی ستائش کی۔ یہ ہندوستان میں اب تک کا سب سے بڑا پروگرام ہے، جس میں ایک ہی چھت کے نیچے آٹوموبائل انڈسٹری کی ویلیو چین کے ہر پہلو کا احاطہ کیا گیا۔
آٹو موٹیو انڈسٹری کے ساتھ مشاورت میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھارت موبلٹی گلوبل ایکسپو 2025 کو بڑھایا جائے اور ایکسپو کو تین مقامات: بھارت منڈپم؛ یشوبھومی (انڈیا انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایکسپو سنٹر) دوارکا اور انڈیا ایکسپو سنٹر اینڈ مارٹ، گریٹر نوئیڈا میں بیک وقت 17 جنوری سے 22 جنوری تک منعقد کیا جائے۔
بھارت موبلٹی گلوبل ایکسپو 2025 تجارتی اور مسافر گاڑیوں، الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز)، آٹو پرزوں، ٹائروں، بیٹری اور اسٹوریج کے پرزے، گاڑیوں میں مربوط سافٹ ویئر اور تعمیراتی سازوسامان کی ایک متنوع اقسام کی نمائش کرے گا۔ یہ ایکسپو ایک صنعت کی قیادت والی تقریب ہوگی جس میں ای ای سی انڈیا، ایس آئی اے ایم، اے سی ایم اے، اے ٹی ایم اے، اے ای ایس اے، نیسکوم، آئی سی ای ایم اے، انویسٹ انڈیا، سی آئی آئی، فکی اور ایسوچیم جیسی صنعتی تنظیموں کی سرگرم شرکت ہوگی۔ ان صنعتی تنظیموں نے دیگر صنعتی اداروں کو بھی اس پروگرام کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے جس میں وسیع تر شرکت کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ شو کے سائیڈ لائنز پر کئی شعبہ جاتی اجلاس، بزنس فورمز، سی ای اوز کنکلیو، میڈیا کی بات چیت اور اس طرح کی دیگر کاروباری مصروفیات کا اہتمام کیا جائے گا۔ مزید برآں، یہ پروگرام موبیلٹی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو اجاگر کرے گا۔
بین الاقوامی وفود، خریدار، مقررین، نئی مصنوعات کی رونمائی اور خریدار و فروخت کنندگان کے ساتھ میٹنگیں ایکسپو کی دیگر اہم جھلکیاں ہوں گی۔ مرکزی حکومت کی مختلف وزارتیں اور محکمے بھی موبیلٹی کے شعبے کے لیے کیے جانے والے مخصوص اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے فعال طور پر تعاون کریں گے۔ مزید برآں، ریاستی حکومتوں کو اس تقریب میں شامل ہونے کے لیے مدعو کیا جائے گا جس کا مقصد سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔ یہ تعاون موبیلٹی کی صنعت کے اندر جدت طرازی اور ترقی کو فروغ دینے میں مرکزی اور ریاستی حکام کے درمیان جامع مشغولیت کی نشاندہی کرتا ہے۔
**********
ش ح۔ .م ع ۔ج
Uno-6006
(Release ID: 2013894)