نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے آئی آر ایس برادری سے اپیل کی کہ وہ اقتصادی قوم پرستی کے جذبے کو فروغ دیں
نائب صدر جمہوریہ نے اس بات پر زور دیا کہ ووکل فار لوکل اور سودیشی سے محبت وقت کی ضرورت ہے
نائب صدر دھنکھڑ کہا کہ آج آج کوئی بھی ٹیکس ایڈمنسٹریٹر سے نہیں ڈرتا۔یہ ایک بڑی تبدیلی ہے
نائب صدر جمہوریہ ہند نے ، جبر کے ذریعے نہیں، بلکہ مشاورت اور تعاون کے ذریعے ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافے پر زور دیا
ٹیکس دہندگان کو آج یقین ہے کہ اس کی ٹیکس ادائیگیوں کو قومی ترقی کے لیے بہترین طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے- نائب صدر جمہوریہ ہند
نائب صدر جمہوریہ ہند کا کہا کہ مثالی افسر اور شہری ہونے کا سب سے محفوظ راستہ شارٹ کٹ اختیار کرنے سے بچنا اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنا ہے
نائب صدر جمہوریہ نے آج انڈین ریونیو سروس (آئی آر ایس) آفیسر ٹرینیز کے 77ویں بیچ سے خطاب کیا
Posted On:
12 MAR 2024 2:31PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج آئی آر ایس برادری سے اپیل کہ وہ ’’ملک میں معاشی قوم پرستی کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے اوور ڈرائیو مشن موڈ میں کام کریں‘‘۔ اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ قابل گریز درآمدات ہندوستان کے غیر ملکی زر مبادلہ پر ایک بڑا بوجھ ہیں جبکہ اس سے روزگار اور کاروباری مواقع بھی متاثر ہوتے ہیں، انہوں نے زور دیا کہ ’ووکل فار لوکل‘ اور سودیشی سے محبت وقت کی ضرورت ہے، اور اس کو ترجیح دی جانی چاہیے۔
آج پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں انڈین ریونیو سروس کے 77ویں بیچ کے افسر ٹرینیز سے خطاب کرتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ 1.4 بلین کی آبادی کے ساتھ، ہماری ٹیکس وصولی کی صلاحیت بڑی حد تک استعمال نہیں کی جا رہی ہے اور انہوں نے جبر کے ذریعے نہیں، بلکہ مشاورت اور تعاون کے ذریعے ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
جناب دھنکھڑ نے کہا کہ پچھلی دہائی میں ٹیکس کے سلسلے میں کی گئیں زبردست اصلاحات نے ٹیکس کے بوجھ کو کم کیا ہے اور مسخ شدہ مراعات کو ہٹا دیا ہے، جس سے ترقی کو مزید فروغ دینے کے لیے ٹیکس کی بنیاد کو بڑھانے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ اس حقیقت کو سراہتے ہوئے کہ ٹیکس دہندگان ٹیکس منتظمین سے اب خوفزدہ نہیں ہیں، انہوں نے اسے ایک ’بڑی تبدیلی‘ قرار دیا، اور کہا کہ آج دونوں کے درمیان تعلق’’ایک ساتھ ہونے، یکجا ہونے اور متفقہ مؤقف کا ہے۔‘‘
پچھلی دہائی کے دوران براہ راست ٹیکس کی وصولی میں تین گنا اضافے کی ستائش کرتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ’’ایک اچھی پیش رفت یہ ہے کہ اب ٹیکس دہندگان کو یقین ہے کہ اس کی ٹیکس ادائیگیوں کو قومی ترقی کے لیے پوری طرح اور بہترین طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے۔‘‘ انہوں نے ٹیکس سروسز میں حالیہ اقدامات کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی جنہوں نے ٹیکس انتظامیہ میں لوگوں کا اعتماد بڑھایا، اعتماد پیدا کرنے میں مدد کی اور ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی میں اضافہ کیا۔
اس بات پر متنبہ کرتے ہوئے کہ ’’قانون کی خلاف ورزی اور حد سے تجاوز بہت زیادہ تباہ کن ہے ‘‘نائب صدر نے کہا ’’ممکنہ ٹیکس دہندگان کو باضابطہ معیشت کا حصہ بننے کے فوائد اور ایسا نہ ہونے کے مصائب کے بارے میں آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘ انہوں نے آفیسر ٹرینیز کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ لوگوں میں یہ احساس پیدا کریں کہ ’’کامیابی کا سب سے یقینی راستہ ٹیکس کی تعمیل اور قانون کی پاسداری ہے۔‘‘
وکست بھارت @ 2047(Viksit Bharat@2047) کی بنیاد رکھنے میں نوجوان افسروں کے کلیدی رول پر روشنی ڈالتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا ’’آپ کو اس ذمہ داری کو فخر اور مناسب دیانتداری کے ساتھ پورا کرنا ہوگا۔‘‘ جناب دھنکھڑ نے مزید کہا کہ یہ ایک مثالی افسر اور شہری ہونے کا سب سے محفوظ راستہ ہے کہ شارٹ کٹ لینے سے بچاجائے اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھا جائے۔
راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل جناب پی سی مودی؛ نائب صدر ہند کے سکریٹری جناب سنیل کمار گپتا؛ سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) کے چیئرمین جناب نتن گپتا؛ سی بی ڈی ٹی کے پرنسپل ڈائریکٹر جنرل (ٹریننگ) جناب سیمانچلا داش؛ نیشنل اکیڈمی آف ڈائریکٹ ٹیکسز (این اے ڈی ٹی) کے ڈائریکٹر جنرل جناب آنند بائیوار، 77ویں بیچ کے آئی آر ایس آفیسر ٹرینی اور دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
انڈین ریونیو سروس آفیسر ٹرینیز کے 77 ویں بیچ سے نائب صدر جمہوریہ کے خطاب کا متن > پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا گ۔ن ا۔
U-0000
(Release ID: 2013762)
Visitor Counter : 64