صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
یونیورسٹی آف ماریشس نے صدر جمہوریہ ہند کو ڈاکٹر آف سول لا ءکی اعزازی ڈگری سے نوازا
Posted On:
12 MAR 2024 2:17PM by PIB Delhi
یونیورسٹی آف ماریشس نے آج (12 مارچ 2024) صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کو ڈاکٹر آف سول لاء کی اعزازی ڈگری سے نوازا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ یونیورسٹی آف ماریشس جیسی یونیورسٹیاں محض خواہش مند نوجوانوں کے خوابوں کی سیڑھی نہیں ہیں، وہ ایسی جگہیں ہیں جہاں بنی نوع انسان کے مستقبل کی تشکیل ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اس باوقار یونیورسٹی سے ڈاکٹر آف سول لا ءکی اعزازی ڈگری حاصل کرنے پر خاص طور پر فخر محسوس ہوا۔ انہوں نے اس بات پر اعتماد کا اظہار کیا کہ اس س تمام نوجوانوں بالخصوص نوجوان خواتین کو اپنے منفرد جذبے کو تلاش کرنے اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی ترغیب ملے گی۔
صدر جمہوریہ مرمو نے تعلیم کی طاقت کے تبدیلی کے اثرات کے بارے میں اپنے ذاتی تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعلیم ہی ہے جو ہمیں کمزوری اور محرومی سے نکال کر مواقع اور امید کی طرف لے جاتی ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ حکومت ہند نے نوجوانوں کو تعلیم فراہم کرانے اور انہیں بااختیار بنانے کو ترجیح دی ہے تاکہ وہ ہندوستان کو کل کی ’علمی معیشت‘ میں لے جا سکے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستان کی مستقبل کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیار کی گئی نئی قومی تعلیمی پالیسی ہندوستان کے ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ میں اختراع کا ایک پاور ہاؤس بننے کے لیے استعمال کرے گی جس سے انسانیت کی بھلائی میں اضافہ ہوگا۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ مستقبل کے اس دلچسپ سفر میں ہندوستان ماریشس جیسے اپنے خاص دوستوں کے ساتھ شراکت کا منتظر ہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ہر سال ماریشس کے 400باشندوں کو ہندوستان میں انڈین ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کوآپریشن (آئی ٹی ای سی) پروگرام کے تحت تربیت دی جاتی ہے اور ماریشس کے تقریباً 60طلباء کو ہندوستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے وظیفہ ملتا ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان ماریشس کو ایک قریبی سمندری پڑوسی، بحر ہند کے علاقے میں ایک پسندیدہ شراکت دار اور افریقہ تک رسائی میں ایک اہم ملک کے طور پر دیکھتا ہے۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ عوام سے عوام کے مضبوط روابط ہندوستان اور ماریشس کے درمیان خصوصی دوستی کی بنیاد رہے ہیں، انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ماریشس اور ہندوستان کے نوجوان اس خصوصی شراکت داری کو مزید گہرا کرتے رہیں گے۔
صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کےلئے یہاں کلک کریں -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا گ۔ن ا۔
U- 5994
(Release ID: 2013737)