سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے جھارکھنڈ کے دُمکا ضلع میں قومی شاہراہ  اے  114 کے ٹاور چوک سے باسکی ناتھ سیکشن کو چار لین کا کرنے کے لیے 292.65 کروڑ روپے  کی منظوری دی

Posted On: 12 MAR 2024 12:41PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اورشاہراہوں کے مرکزی وزیر، جناب نتن گڈکری نے ایک پوسٹ میں کہاہے کہ  جھارکھنڈ میں دمکاضلع میں قومی شاہراہ اے 114کے ٹاورچوک سے باسکی ناتھ سیکشن کو ایچ اے ایس موڈ کے تحت  چارلین کاکرنے کی غرض سے 292.65کروڑروپے کی منظوری دی گئی ہے ۔

انھوں نے کہاکہ اس پروجیکٹ کی بدولت دیوگھراورباسکی ناتھ کے اہم مذہبی مقامات   کے لئےآمدودرفت میں سہولت فراہم ہوگی ۔موجودہ سڑک شراوانی میلے کے دوران ٹریفک کے لئے کافی نہیں ہے ۔ عقیدت مند دیوگھراورباسکی ناتھ کا دورہ کرنے کے لئے اس سڑک کا استعمال کررہے ہیں ۔ اس لئے موجودہ دولین والی سڑکوں کو چارلین کابنائے جانے کی ضرورت ہے ، جس سے کہ بھیڑبھاڑ میں کمی آئےگی اور علاقےکی سماجی اوراقتصادی ترقی میں تعاون  ملے گا۔

*********

(ش ح۔ع م۔ع آ)

U-5986


(Release ID: 2013688) Visitor Counter : 83
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu