بجلی کی وزارت

آئی آرای ڈی اے نے اپنا 38واں یوم تاسیس منایا


آئی آرای ڈی اے نے درجہ بندی میں مسلسل تیسرے سال ‘ایکسیلینٹ’ کامقام حاصل کیاہے:سی ایم ڈی

Posted On: 12 MAR 2024 11:49AM by PIB Delhi

انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ یعنی قابل تجدیدتوانائی کے فروغ کی بھارتی ایجنسی(آئی آرای ڈی اے) نے 11 مارچ 2024 کو اپنا 38 واں یوم تاسیس منایا۔اس نے  ہندوستان میں قابل تجدید توانائی کی ترقی کو فروغ دینے کی جانب اپنے سفر میں ایک اہم سنگ میل طے کرتے ہوئے ، اپنا یوم تاسیس منایاہے۔ یوم تاسیس کی تقریب نے آئی آرای ڈی اےکے 37 سالہ سفر اور کامیابیوں وحصولیابیوں پر نظر ڈالنے کا ایک قیمتی موقع فراہم کیا۔ یہ اپنے وقف ملازمین،متعلقہ فریقوں اور کاروباری شراکت داروں کا شکریہ ادا کرنے کا لمحہ تھا جن کی مسلسل حمایت ومعانت نےآئی آرای ڈی اےکو ملک کا کلی طورپرآلودگی سے مبرااورسرسبز توانائی کامالی ادارہ این بی ایف سی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

38 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب پردیپ کمار داس ، ڈائریکٹر (فنانس) ڈاکٹر بیجے کمار موہنتی؛ اور چیف ویجیلنس آفیسر جناب اجے کمار سہانی نے شرکت کی۔ جنہوں نے کمپنی کی کامیابیوں، حصولیابیوں ،چیلنجوں اور مستقبل کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے ملازمین سے خطاب کیا۔

سی ایم ڈی  جناب پردیپ کمار داس نے اس موقع پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کامیابیوں کا جشن منانے، چیلنجوں پر غور کرنے اور مستقبل کے لائحہ عمل کو ترتیب دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ہندوستان کی توانائی کی منتقلی کے لیے مالی اعانت فراہم کرنے میں آئی آرای ڈی اے کے اہم کردار کی  ستائش کی، جس نے توانائی کی یقینی فراہمی ، آب و ہوا کی  تبدیلی سے نمٹنے کی غرض سے کئے جانے والے اقدامات  اور پائیدار اورماحولیات کے لئے سازگارترقی کے قومی اہداف میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ایک اہم  اوربڑی حصولیابی  پر روشنی ڈالتے ہوئے، سی ایم ڈی نے بتایا کہ آئی آرای ڈی اے نے نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے ساتھ دستخط کیے گئے ایم او یو 23-2020کے تحت ایک ‘ایکسیلینٹ’ درجہ بندی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 93.50 کے اسکور اور ‘ایکسیلینٹ’ کی حتمی درجہ بندی کے ساتھ مسلسل تیسرے مالی سال کے لیے یہ اعزاز ،کمپنی کی لگن،سخت محنت اور بہترین کارکردگی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

سی ایم ڈی نے آئی آرای ڈی اے کی خردہ یعنی  ریٹیل ڈویژن کے آغاز پر روشنی ڈالی، جو متنوع قرض دہندگان کی خدمت انجام دیتی ہے ، خاص طور پریہ ڈویژن  چھت پرشمسی توانائی کی تنصیب اورپی ایم –کُسم اسکیم جیسے شعبوں  کے لئے فنڈفراہم کرتی ہے،جس سے کمپنی کی ترقی کے لیے مارکیٹ کے ایک اہم حصے کی نشاندہی ہوتی ہے۔ انہوں نے نئی مالیاتی مصنوعات متعارف کرانے اور کنسورشیم فنانسنگ اور ابھرتی ہوئی سبز ٹیکنالوجیز میں موجودگی میں توسیع کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک بنیادی حکمت عملی کے طور پر جدت  طرازی پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001356G.jpg

گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں آئی آرای ڈی اے  کی کامیابیوں وحصولیابیوں کو اجاگرکرتے ہوئے ، سی ایم ڈی نے قرض کے پورٹ فولیو میں تیزی سے اضافہ، قرض کی فراہمی سے متعلق درجہ بندی میں  اضافہ، اسٹاک ایکسچینجز میں تاریخی لسٹنگ وشمولیت ، شیڈول ‘بی ’سے شیڈول ‘اے ’ میں اپ گریڈیشن، حصولیابی، آربی آئی کی جانب سے ‘انفراسٹرکچر فائنانس کمپنی (آئی ایف سی)’ کے درجے کی حصولیابی اور ‘منی رتن’ سے ‘نورتن’ کے درجے تک کی بلندی کے جاری عمل پراطمینان کا اظہارکیا۔ انہوں نے گفٹ سٹی، گجرات میں انٹرنیشنل فناننشیل سروسز سینٹر (آئی ایف ایس سی) میں مکمل ملکیت والا ذیلی ادارہ قائم کرنےجیسے متنوع شعبوں میں توسیع اور نئے کاروباری مواقع کی تلاش پر بھی زور دیا۔

ان کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے، جناب داس نے کارکردگی اور صارفین کی اطمینان کے اعلیٰ معیارات کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا، توانائی کی منتقلی میں انتخاب کے قرض دہندہ کے طور پر اپنی قائدانہ حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے آئی آرای ڈی اے کے عزم کی تصدیق کی۔ انہوں نے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں بے پناہ مواقع کا حوالہ دیتے ہوئے مستقبل کی ترقی کے لیے ایک وژن کا خاکہ پیش کیا۔

جناب داس نے آئی آر ای ڈی اے کی زیادہ سے زیادہ اثرانگیزی اور گاہک کی مرکزیت کے لیے ٹیکنالوجی کوبروئے کارلانے کے عزم کو ظاہرکرتے ہوئے ، ڈیجیٹائزیشن اور پروسیس آٹومیشن کے ذریعے قرض حاصل کرنے کی لاگت کو بہتر بنانے اور کارروائی جاتی  کارکردگی کو بڑھانے کی کوششوں کا خاکہ پیش کیا۔

A group of people standing around a person standing next to a gold objectDescription automatically generated

سی ایم ڈی نے بڑھتی ہوئی کارکردگی، ملازمین کے اعلیٰ ردعمل اور خواتین کو بااختیار بنانے کی طرف ثقافتی تبدیلی پر بھی روشنی ڈالی اوراس بات کا مشاہدہ کیا کہ ہر چار ملازمین میں سے ایک ملازم خاتون ہے، جن میں سے اکثر خاتون ملازمین محکموں کی قیادت کر رہی ہیں۔ انہوں نے ملک میں قابل تجدید توانائی کے تصور کو تبدیل کرنے میں آئی آرای ڈی اے کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ دو طرفہ مواصلات میں فعال طور پر مصروف عمل ہے، ملازمین کے ساتھ ساتھ قرض  حاصل کرنے  والوں کے خدشات کو دور کرتی ہے اور اکثر ان سے ان کے تاثرات اور خیالات ونظریات  معلوم کرتی ہے، جس کی وجہ سے حالیہ برسوں میں کمپنی کی  کارکردگی میں غیر معمولی اضافہ ہواہے۔

ڈائریکٹر (فنانس) ڈاکٹر بیجے کمار موہنتی اور چیف ویجیلنس آفیسر جناب اجے کمار سہانی نے بھی ملازمین سے خطاب کیااورعمدگی،  اختراع وجدت طرازی اور اقدارپرمبنی طور طریقوں کے تئیں کمپنی کے عزم  کا اعادہ کیا۔

آخر میں، سی ایم ڈی نے اپنے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ایک مضبوط وژن، حکمت عملی، وسائل اور ٹیم کے ساتھ آئی آرای ڈی اے کے روشن مستقبل پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے چیلنجوں پر قابو پانے اور کامیابی کی نئی بلندیوں تک پہنچنے میں ٹیم ورک، دیانتداری، گاہکوں پرتوجہ مرکوزکرنے اور سماجی ذمہ داری کی اہمیت پر زور دیا۔

*********

 (ش ح۔ع م۔ع آ)

U-5982



(Release ID: 2013679) Visitor Counter : 96