نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر منگل کو چنڈی گڑھ میں منفردصلاحیتوں کی کھوج کے پروگرام کِرتی کا افتتاح کریں گے
بھالا پھینک چمپئن نیرج چوپڑا نے کہا: کھیلو انڈیا اُبھرتی ہوئی صلاحیتوں کی کھوج کاپروگرام ‘اسکول جانے والوں کے لیے ایک تحفہ ہے’، نیرج چوپڑا کہتے ہیں
Posted On:
11 MAR 2024 6:41PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اورکھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر منگل کو چنڈی گڑھ میں منفرد صلاحیتوں کی کھوج کا پروگرام کِرتی کا افتتاح کریں گے۔
اولمپک اورعالمی بھالا پھینک چمپئن نیرج چوپڑا نے کھیلو انڈیا اُبھرتی ہوئی صلاحیتوں کی کھوج کا پروگرام (کِرتی) شروع کرنے کے لیے مرکزی کھیل وزارت کی پہل کی ستائش کی۔ نیرج چوپڑا نے کہا ہے‘‘یہ ممکنہ طور پر کھیلوں اور تعلیم کے درمیان صحیح توازن فراہم کر سکتا ہے۔’’
جس کا مقصد 9 سے 18 سال کے درمیان عمر کے گروپ میں کھلاڑی ہیں، یعنی اسکول جانے والی عمر کی ایتھلیٹ کے مقصد سے کِرتی کھیلوانڈیا مشن کےتحت ملک بھر میں ایک پرجوش پروگرام ہے، جوآئی ٹی ٹولز کا استعمال کرکے ملک کے ہر کونے سے صلاحیت کی شناخت کرنے کی کوشش کرتا ہے اور یہ مشن صلاحیت کا مظاہر کرنے کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔
کِرتی کا بنیادی مقصد زمینی سطح سے شروع ہو کرایک پیرامڈ نماڈھانچہ تشکیل دینا ہے اور بین الاقوامی پلیٹ فارم پربہترین کارکردگی کے حصول کے لیے مخصوص ایتھلیٹوں کو تربیت فراہم کرنا ہے۔ ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم(ٹاکس)،جس میں دو حصے ہیں - بنیادی اور ترقیاتی- پیرامڈ کے ٹھیک چوٹی پر واقع۔
ایس اے آئی سے بات کرتے ہوئے نیرج چوپڑا نے کہا کہ مکمل کھیلو انڈیا مکانات سے بھرا ہوا ہے۔ نیرج چوپڑا اس وقت 2024 پیرس اولمپک کی تیاری کے لیے ترکی میں ہیں۔
نیرج چوپڑا نے کہا‘‘مرکزی سرکار کی طرف سے شروع کیے گئے کھیلو انڈیا کے تمام اقدامات کا فائدی اٹھانے سے ،موقوع نہیں ہو سکتا،چاہے وہ یوتھ گیمز ہوں یا یونیورسٹی گیمز۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ انعقاد بہت اچھے طریقے سے منعقد کیے جاتے ہیں اوراگر ہمارے ایتھیلٹ ان کھیلوں پر توجہ مرکوز کرتے ہں اورفراہم کردہ پلیٹ فارم کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں تو ہندوستانی کھیل لازمی طور پر آگے بڑھیں گے۔’’
کرِتی کا ہدف نوٹفائیڈ صلاحت تجزیاتی مراکز کے توسط سے صلاحت کی کھوج کرنے کے لیےملک بھرمیں 20 لاکھ صلاحیتوں کا تجزیہ کرنا ہے۔اس پیمانے پراسکاؤٹنگ اورتربیتی پروگرام ہندوستان میں پہلا ہےاورایک ایسے وقت میں سامنے آیاہے، جب ہندوستان عالمی کھیلوں میں اگلی سطح حاصل کرنا چاہتا ہے۔
کِرتی صلاحیت کی کھوج میں سائنسی آلات کی مدد لیتے ہوئے جسمانی تعلیم میں اساتذہ اور ماہرین کو شامل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 10 کھیلو انڈیا موضوعات -تیراندازی، ایتھیلٹکس ، مکے بازی، فٹ بال، ہاکی، کبڈی، کھوکھو، والی بال،ویٹ لفٹنگ اور کستی کھیلوں کی پہچان کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا ایمبیڈ:
نیرج چوپڑا:
https://x.com/Media_SAI/status/1766484274885349812?t=Zn879blToI2agryKB7xqfA&s=08 (TWITTER)
https://www.instagram.com/reel/C4TGKk_yZtn/?igsh=bHJlNXUwaXc3Z3Vu (INSTAGRAM)
کھیلو انڈیا مشن کے بارے میں
کھیلوانڈیا اسکیم نوجوانوں کے اموراورکھیل کی وزارت کی اہم مرکزی سیکٹراسکیم ہے۔ عزت مآب وزیراعظم جناب نریندرمودی کے وژن کی اختراع، کھیلو انڈیا مشن کا مقصد ملک میں کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینا اورکھیلوں کی عمدہ کارکردگی کو حاصل کرنا ہے۔ جس سے عوام کو اپنے وسیع اثر کے توسط سے کھیل کی طاقت کو استعمال کرنے کی اجازت مل سکے۔ کھیلو انڈیا اسکیم کے عمودی ‘‘کھیلوں کے مقابلے اور صلاحیت سازی’’کے تحت‘‘ صلاحیت کی شناخت اور ترقی’’ اِکائی ملک میں کھیل ایکو سسٹم کو تیار کرنے کے لیے زمینی اور خصوصی سطح پر ایتھیلیٹوں کی شناخت اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی سمت میں وقف ہے۔
************
ش ح۔ج ق ۔ن ع
(U: 5968)
(Release ID: 2013612)
Visitor Counter : 65