نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

نائب صدر جمہوریہ نے مشن دیویاستر کی کامیابی کی ستائش کی، جو مقامی طور پر تیار کردہ اگنی-5 میزائل کا پہلا کامیاب تجربہ ہے

Posted On: 11 MAR 2024 7:50PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ نے ڈی آر ڈی او کو 'غیر معمولی کامیابی' پر مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کی ترقی کی رفتار کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے

نائب صدر جمہوریہ، جناب جگدیپ دھنکھڑ نے مشن دیویاستر کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ یہ ملٹی پل انڈیپینڈینٹلی ٹارگٹ ایبل ری انٹری وہیکل (ایم آئی آر وی) کے ساتھ دیسی ساخت کے اگنی-5 میزائل کی پہلی کامیاب آزمائش ہے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں نائب صدر جمہوریہ نے کہا:

"مشن دیویاستر کی کامیابی پر مبارکباد!

  ڈی آر ڈی او کی یہ غیر معمولی کامیابی بھارت کی مجموعی ترقی کی رفتار کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ ملٹی پل انڈیپینڈینٹلی ٹارگٹ ایبل ری انٹری وہیکل (ایم آئی آر وی) ٹیکنالوجی کے ساتھ دیسی ساخت کے اگنی-5 میزائل کی پہلی کامیاب آزمائش ہندوستان کی مقامی دفاعی صلاحیتوں اور اختراعی جذبے کا بین ثبوت ہے۔    وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں کی کوششوں کی تعریف کی جنہوں نے پیچیدہ مشن کے تجربہ  میں حصہ لیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا، ‘‘مشن دیویاسترا کے لیے ہمارے ڈی آر ڈی او  سائنسدانوں پرہمیں  فخر ہے، خود سے کئی نشانے طے کرنے والے ری انٹری وہیکل (ایم آئی آر وی ) ٹیکنالوجی کے ساتھ ملک میں ہی  تیار کردہ اگنی-5 میزائل کا پہلا کامیابی تجربہ۔’’

وزیر دفاع  جناب راج ناتھ سنگھ نے بھی سائنسدانوں اور پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے ایک غیر معمولی کامیابی قرار دیا ہے۔

*************

ش ح ۔م ع۔ج۔

U:5973

 



(Release ID: 2013581) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi , Punjabi