خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تین سے چھ سال کے بچوں کی تعلیم کے لیے ایک قومی نصاب اور پیدائش سے تین سال تک کے بچوں کے ابتدائی بچپن کو متحرک کرنے کے لئے ایک قومی فریم ورک شروع کر رہی ہے


این آئی پی سی سی ڈی نئے نصاب اور فریم ورک پر آنگن واڑی کارکنوں کی تربیت کی قیادت کرے گا

پوشن ٹریکر پر نصاب اور فریم ورک دونوں کے ضابطے بھی  شامل کئے جائیں گے

Posted On: 11 MAR 2024 4:54PM by PIB Delhi

قومی تعلیمی پالیسی 2020 نے تمام بچوں کے روشن مستقبل کی تشکیل کے ہندوستان کے عزم میں ایک اہم موڑ کو نشان زد كیا ہے۔ چونکہ 85 فیصد دماغی نشوونما چھ سال کی عمر سے پہلے ہوتا ہے اس لیے وزارت نے اس نشو نما كے ابتدائی سالوں کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے ہندوستان کے ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم (ای سی سی ای) کے منظر نامے کو مضبوط بنانے کی کوشش کی ہے۔ اس کوشش میں خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت تین سے چھ سال تک کے بچوں کے لیے ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم کے لیے ایک قومی نصاب اور پیدائش سے تین سال تک کے بچوں کے لیے ابتدائی بچپن کی تحریک کے لیے ایک قومی فریم ورک شروع کر رہی ہے۔

خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت مشن شکم آنگن واڑی اور پوشن دوئم کے ذریعے ماؤں اور ان کے چھ سال سے کم عمر کے بچوں کو مشن شکتی کے تحت پالنے كے قابل بناتی ہے اور پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی) اسکیموں کے ذریعہ مدد فراہم کرتی ہے۔ اس کا مقصد تربیت یافتہ عملے، تعلیمی وسائل، غذائیت سے متعلق معاونت، اور بچوں کی مجموعی نشوونما کے لیے سرگرمیوں کے ساتھ، ایک محفوظ ماحول میں دن بھر بچوں کی نگہداشت کی جامع مدد کو یقینی بنانا ہے۔ وزارت ملک بھر میں 13.9 لاکھ آنگن واڑی مراکز چلاتی ہے اور چھ سال سے کم عمر کے 8 کروڑ سے زیادہ بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہے۔

تین سے چھ سال کی عمر کے بچوں کے لیے قومی نصاب برائے ای سی سی ای 2024 قومی نصابی فریم ورک برائے فاؤنڈیشنل اسٹیج 2022 (این سی ایف-ایف ایس) کے مطابق ترقی کے تمام شعبوں کا احاطہ کرتا ہے۔ اس میں جسمانی/موٹر، علمی، زبان اور خواندگی، سماجی جذباتی، ثقافتی/جمالیاتی نیز مثبت عادات شامل ہیں۔ اس کا مقصد اہلیت پر مبنی سبق کے منصوبوں اور سرگرمیوں کو ترجیح دے کر آنگن واڑی سنٹر میں ای سی سی ای کے لین دین کے معیار کو بہتر بنانا ہے جو ایک سادہ اور صارف دوست انداز میں پیش کیے گئے ہیں۔ یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ابتدائی برسوں میں بچے پرائمری اسکول کی تیاری میں، خوشی پر مبنی سیکھنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کس طرح سیکھتے ہیں۔  نصاب کو ایک ہفتہ وار کیلنڈر سامنے ركھ كر تیار كیا گیا ہے جس میں 36 ہفتے فعال سیکھنے، 8 ہفتے تقویت كے ساتھ اور 4 ہفتے آغاز کے ساتھ ہیں۔ اسی كے ساتھ ایک ہفتے میں 5+1 دن کھیل پر مبنی سیکھنے كے عمل كے ساتھ اور ایک دن میں سرگرمیوں کے تین بلاکس شامل ہیں۔ یہ نصاب سرگرمیوں کا مجموعہ فراہم کرتا ہے جن میں مرکز اور گھر میں، درونِ خانہ اور برونِ خانہ بچوں کی زیر قیادت اور معلم کی زیر قیادت سرگرمیاں شامل ہیں۔ پیشرفت کو ٹریک کرنے، ٹیلرنگ سیکھنے اور ہر بچے کے منفرد سفر کا جشن منانے کے لیے مضبوط تشخیصی ٹولز فراہم کیے گئے ہیں۔ ہر سرگرمی میں معذور بچوں کی اسکریننگ، شمولیت اور حوالہ دینے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ کمیونٹی کی مصروفیت کو ماہانہ ای سی سی ای دنوں كے اہتمام اور فی  ہفتہ درون خانہ سیکھنے کی سرگرمیوں کے تسلسل کے ذریعے سہولت فراہم کی گئی ہے۔

پیدائش سے تین سال تک کے بچوں کے لیے نیشنل فریم ورک فار ارلی چائلڈ ہڈ اسٹیمولیشن 2024 کا مقصد نگہداشت کرنے والوں اور آنگن واڑی ورکرز کو ذمہ دارانہ نگہداشت اور ابتدائی سیکھنے کے مواقع کے ذریعے، بچوں، جسم اور دماغ دونوں کی بہترین نشوونما کے لیے مکمل ابتدائی محرک کے لیے بااختیار بنانا ہے۔

 یہ فریم ورک آنگن واڑی ورکر کو بچوں کی نشوونما اور نشوونما، دماغی نشوونما کی اہمیت اور پرورش کی دیکھ بھال کی ضرورت کی بنیادی سمجھ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ خدمت، محبت، بات چیت، کھیل اور مثبت رہنمائی کے اصولوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ 36 ماہ کے حساب سے عمر پر مبنی سرگرمیاں گھر کے اندر اور آنگن واڑی سنٹر یا کریچ میں فراہم کی جاتی ہیں۔ اسکریننگ، شمولیت اور دیویانگ بچوں کے حوالے سے بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

یہ دستاویزات نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار پبلک کوآپریشن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ نے داخلی کمیٹی اور ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون سے تیار کی ہیں۔ نصاب کو مزید موثر بنانے کے لیے آنگن واڑی ورکرز کے تاثرات کو شامل کیا گیا ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار پبلک کوآپریشن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ نئے نصاب اور فریم ورک پر آنگن واڑی کارکنوں کی تربیت کی قیادت کرے گا۔ نصاب اور فریم ورک دونوں کی دفعات بشمول ہفتہ وار سرگرمی کا نظام الاوقات، گھر کے دورے کی رہنمائی، بچوں کی نشوونما سے باخبر رہنے کے لیے تشخیصی ٹولز وغیرہ بھی پوشن ٹریکر پر شامل کیے جائیں گے۔ ہمارا مقصد تمام بچوں کے لیے اعلیٰ معیار کے ای سی سی ای کی فراہمی کے لیے آنگن واڑی ورکرز کو مضبوط بنانا اور ان کی حمایت کرنا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہر آنگن واڑی سینٹر کمیونٹی میں ایک متحرک تعلیمی مرکز بن جائے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 2013512) Visitor Counter : 87


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Punjabi