وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

گجرات كے بھروچ میں میسرز شافٹ شپ یارڈ پرائیویٹ لمیٹڈ میں 25 ٹی بولارڈ پل ٹگ، بلجیت (یارڈ 306 ) کا آغاز

Posted On: 11 MAR 2024 4:25PM by PIB Delhi

پچیس،25 ٹی بولارڈ پل (بی پی) ٹگ، بلجیت کو كوموڈور رجت نگر، ڈبلیو پی ایس(ایم بی آئی) نے 10 مارچ 24 کو گجرات كے بھروچ میں میسرز شافٹ شپ یارڈ پرائیویٹ لمیٹڈ میں لانچ کیا۔ یہ ٹگ حکومت ہند کے ‘‘میک ان انڈیا’’اقدام کا ایک قابل فخر علم بردار ہے۔

تین 25ٹی بی پی ٹگ کی تعمیر اور فراہمی کا معاہدہ حکومت ہند کے ‘‘آتم نر بھر بھارت’’ اقدام کے مطابق میسرز شافٹ شپ یارڈ پرائیویٹ لمیٹڈ كے کے ساتھ کیا گیا تھا، جو بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں میں سےایک ہے ۔ یہ ٹگ انڈین رجسٹر آف شپنگ  کے درجہ بندی کے قوانین کے تحت بنائے جا رہے ہیں۔ ٹگس کی دستیابی بحریہ کے بحری جہازوں اور آبدوزوں کو مدد فراہم کرکے ہندوستانی بحریہ کے عملی معاہدے کو تقویت فراہم کرے گی۔ یہ مدد محدود پانیوں میں برتھنگ اور ان برتھنگ کے  علاوہ  جہاز كو موڑنے اور حسبِ تقاضہ چال چلنے كے دوران فراہم كی جاءے گی۔ ٹگس لنگر خانے کے ساتھ ساتھ جہازوں پر آگ بجھانے كے كام میں مدد بھی فراہم کریں گے اور محدود تلاشی اور بچاو كے آپریشنوں کی صلاحیت كے حامل بھی ہوں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIX(1)LAUNCHOF25TBOLLARDPULLTUG,BALJEET(YARD306)ATMsSHOFTSHIPYARDPVTLTD,BHARUCH,GUJARATFIVE.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIX(4)LAUNCHOF25TBOLLARDPULLTUG,BALJEET(YARD306)ATMsSHOFTSHIPYARDPVTLTD,BHARUCH,GUJARATRU1K.jpg

***

ش ح۔ع س۔ ک ا


(Release ID: 2013503) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Marathi , Hindi