وزارات ثقافت

اے ایس آئی،کل ازسرنوتشکیل کردہ  ویب سائیٹ کی نقاب کشائی کرے گا اور ایک وراثت کی سرپرستی 2.0 کے تحت یادگارعماتوں کی سرپرستی کے لئے ایک  مفاہمت نامے پر دستخط کرے گا

Posted On: 11 MAR 2024 12:50PM by PIB Delhi

ہندوستان کے بھرپوراورمالامال ثقافتی ورثہ کے ساتھ رسائی اورارتباط میں اضافہ کرنے کے بینر کے تحت، ہندوستان کامحکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی) اپنی ازسرنوتشکیل کردہ نئی ویب سائٹ کی نقاب کشائی کرنے کے لیے تیار ہے۔یہ ویب سائٹ  ملک بھر کے شہریوں کی متحرک ضروریات کو پورا کرنے کی غرض سے تیار کی گئی ہے۔اس ویب سائٹ کاآغاز12 مارچ 2024 کو نیشنل میوزیم، نئی دہلی میں کیاجائے گا۔ یہ نیااوربہتربنایاگیا پلیٹ فارم مختلف النوع  سہولیات پیش کرتا ہے، جس میں اے ایس آئی کے ہر ایک عمودی کے ساتھ ، صارف، تاریخی مقامات سے لے کر تعلیمی وسائل تک، ہندوستان کی بھرپور ثقافتی  وراثت  کے مختلف پہلوؤں کو آسانی سے تلاش کر سکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EU02.png

اس کے علاوہ طلباء  کے لئے یہ ویب سائٹ معلومات تک رسائی کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ثابت ہوگی۔ یہ جامع ڈیجیٹل اوور ہال سب کے فائدے کے لیے ٹیکنالوجی کوبروئے کارلانے کے لیے محکمہ آثارقدیمہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے، اوراس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ملک کے ثقافتی خزانے وسیع تر سامعین تک قابل رسائی  ہوں۔

ہندوستان کے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کو آگے بڑھانے کے مقصد سے ایک اہم پیش رفت کے تحت ، ہندوستان کے آثار قدیمہ کے سروے (اے ایس آئی) نے ایک وراثتی مقام کی سرپرستی2.0 پروگرام کا تصور کیا ہے اور اب  وہ یادگاری مقامات کی سرپرستی کے لئے مختلف ایجنسیوں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں (ایم اویوز)پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہے۔

ملک بھر میں اپنے زیرتحفظ 3600 سے زیادہ یادگاروں کے ساتھ، محکمہ آثارقدیمہ ان ثقافتی خزانوں میں  حفاظت کو یقینی بنانے اور زائرین کے تجربے کو بڑھانے کے لیے بیرونی ساجھیداروں کے ساتھ تعاون  واشتراک کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔ اس لئے مفاہمت ناموں پر دستخط ان ایجنسیوں کے مخصوص یادگاروں کی سرپرستی کرنے، ان کی دیکھ بھال میں تعاون اور عوام کے سامنے بہتر نمائش کرنے کی ذمہ داری اٹھانے کے عزم کو باضابطہ بنائیں گے۔

اس تقریب میں مختلف ایجنسیوں کی موجودگی میں ایم او یو پر دستخط کیے جائیں گے، جس میں ریاستی وزیر، محترمہ  میناکشی لیکھی  اوردیگرمعزز شخصیات بھی  شامل ہوں گی ۔جس سے ہندوستان کے متنوع ورثے کے تحفظ کے لیے ساجھیداری کو فروغ دینے سےمتعلق حکومت کی لگن  کی عکاسی ہوتی ہے۔

سمارک سارتھی/ساتھی کے انتخاب کے عمل میں ،پوری مستعدی، مختلف جماعتوں کے ساتھ بات چیت اور ہر ایک یادگار پر ان کی وابستگی کے ساتھ ساتھ امکانات کا اندازہ بھی شامل ہے۔ منتخب  کئے گئے سمارک سارتھی/ساتھی حفظان صحت، رسائی، حفاظت اور معلومات کے زمرے میں سہولیات فراہم کرنے اور برقرار رکھنے کے لیے ذمہ دار ہوں گے، اوروہ خود کو ذمہ دار اور ورثے کے لیے موزوں اداروں کے طور پر پیش کریں گے۔

یہ پہل قدمی ایک وراثت کی سرپرستی  2.0  کے موجودہ پروگرام کے مطابق  شروع کی گئی ہے اوراس سے آنے والی نسلوں کے لیے ہمارے ورثے کی حفاظت اور زائرین کے لیے آخری تجربے کو بڑھانے میں سرکاری اور نجی اداروں دونوں کی اجتماعی ذمہ داری  اجاگر ہوتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020PN7.jpg

ان یادگاروں میں قطب مینار، پرانا قلعہ، اوگر سین کی باؤلی، ہمایوں کا مقبرہ، اپر فورٹ اگواڈا، ایلیفیینٹاغار، آگرہ کا قلعہ، بھیم بیٹکا، بدھسٹ اسٹوپا، (بودھ اسٹوپ) کیلاش ناتھ مندر، مندروں کا گروپ کھجوراہو، صفدرجنگ کا مقبرہ،یادگارعمارتوں کا  گروپ  مملا پورم ،جمالی کمالی اور بلبن کے مقبرہ کادرمیانی  علاقہ،سوریہ مندر، کونارک وغیرہ شامل ہیں ۔

*********

 (ش ح۔ع م۔ع آ)

U-5949



(Release ID: 2013362) Visitor Counter : 62