جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے جل شکتی ابھیان: کیچ دی رین 2024مہم کا آغاز کیا


مرکزی وزیر نے خواتین کو بااختیار بنانے اور آبی اعتبار سے محفوظ مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے کیچ دی رین مہم میں سرگرم  شرکت پر زور دیا

ہمیں  پختہ یقین ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے سے  ملک   بااختیار بنے گا: جناب شیخاوت

Posted On: 10 MAR 2024 2:34PM by PIB Delhi

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے 9 مارچ 2024 کو نئی دہلی کے این ڈی ایم سی کنونشن سینٹر میں ’’جل شکتی ابھیان: کیچ دی رین‘‘ مہم کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز کیا۔یہ  مہم، جس کا موضوع ’’ناری شکتی سے جل شکتی‘‘ ہے، پانی کے تحفظ اور بندوبست میں خواتین کے اہم کردار پر زور دیتی ہے۔ یہ مہم پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کے تعاون سے قومی آبی مشن، آبی وسائل کے محکمے، دریا کی ترقی اور گنگا کی بحالی کے تحت ہے۔ مرکزی وزیر نے ’’جل شکتی ابھیان 2019 تا 2023- دی جرنی فار سسٹین ایبل واٹر فیوچر‘‘ اور ’’101 گلمس آف وومین پاور:تھرو دی پرزم آف  جل جیون مشن ‘‘ نامی دو کتابوں کا ورچوئل طریقے سے  اجراء بھی کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-03-10at14.37.07XQTR.jpeg

تقریب کا آغاز ’جل کلش‘ کی مبارک تقریب سے ہوا  جوپانی کے تحفظ اور مستقبل میں اس کے پائیدار استعمال کے لیے اجتماعی عزم کا اظہار ہے۔ دو مختصر فلمیں ’’جل شکتی ابھیان 2019 سے 2023 – آبی تحفظ کی سمت قدم بڑھاتی ایک عوامی قیادت والی تحریک ‘‘ اور (ii) ’’جل جیون مشن  پرمختصر فلمیں‘‘ اور لداخ کی دستاویزی فلم بھی اس تقریب کے دوران دکھائی گئی جس میں خاتون واریئرس ، سرپنچوں، وی ڈبلیو ایس سی ممبران، ریاستی حکومتوں کے پمپ آپریٹرز، آبی وسائل کے محکمے کے سینئر افسران، آر ڈی اور جی آر، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے، این جی اوز، ریاستی حکومتوں کے افسران، پارٹنر وزارتوں/ جل شکتی کی وزارت کے محکموں کے افسران، پریس/میڈیا کے افراد وغیرہ نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-03-10at14.39.196DA5.jpeg

حاضرین  سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر، جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے پانی کے تحفظ اور پائیدار انتظام کی اہم اہمیت پر زور دیا اور ہماری زندگیوں اور معیشت میں پانی کے لازمی کردار کو اجاگر کیا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ جے ایس اے : سی ٹی آر- 2024 پانی کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے تئیں حکومت کے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے، جس میں ’ناری شکتی‘ ان کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پختہ یقین ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے سے ملک  بااختیار بنے گا۔وزیر موصوف نے کہا کہ اس تقریب میں شرکت کرنے والی خواتین ملک کی خواتین کی نمائندگی کرتی ہیں جو ہمارے ملک کو ترقی یافتہ ملک بنانے کے وزیر اعظم کے وژن کو پورا کرنے کے لیے اپنے کندھوں پر ذمہ داری لے رہی ہیں۔ انہوں نے خواتین کی قابل ستائش کوششوں کی تعریف کی جنہوں نے جل شکتی ابھیان، سوچھ بھارت ابھیان، جل جیون مشن اور اٹل بھوجل یوجنا جیسی اسکیموں/ مہمات کی کامیابی میں تعاون کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خواتین نے اجتماعی کوششوں کے ذریعے پانی کے وسائل کو مؤثر طریقے سے محفوظ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین آبی وسائل کے انتظام میں مثبت تبدیلی لانے کی اپنی طاقت اور صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنانے اور اختراع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم کے ذریعے اپنے وِژن کو حقیقت بنانےکی بھی تعریف کی جہاں ہم ’کمزور پانچ‘ سے ’چوٹی کی 5‘معیشتوں میں شامل ہو چکے ہیں۔‘‘ انہوں نے واضح کیا کہ ہمارے وزیر اعظم کی قیادت میں ہمارا مقصد ہندوستان کو ایک عالمی مینوفیکچرنگ ہب بنانا ہے۔ اس کے نتیجے میں ملک میں اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، جس سے  ہماری پانی کی مانگ میں اضافہ ہوگا جسے موثر مربوط پانی کے بندوبست کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔ ہندوستان کی پانی کی مانگ زیر زمین پانی اور بارش پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ  پائپ سے پانی کی فراہمی کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے فیلڈ ٹیسٹنگ کٹ (ایف ٹی کے) کا استعمال کرتے ہوئے تقریباً 24 لاکھ خواتین کو پانی کے نمونوں کی جانچ کے لیے تربیت دی گئی ہے۔ وزیر موصوف نے ذکر کیا کہ اٹل بھوجل یوجنا پانی کے بجٹ اور پانی کی حفاظت کے منصوبوں کی تیاری کے لیے گرام پنچایت میں کم از کم 33 فیصد خواتین اراکین کی نمائندگی کو یقینی بناتی ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مشترکہ کوششوں نے اس مہم کو پانی کے تحفظ کے لیے عوامی تحریکوں میں تبدیل کرتے ہوئے گزشتہ مہمات میں شہریوں کی سرگرم  شراکت کی تعریف کی۔ جناب شیخاوت نے تمام شہریوں سے ’’جل شکتی ابھیان: کیچ دی رین‘‘ - 2024 میں سرگرمی سے حصہ لینے کی اپیل کی۔ انہوں نے اسے آبی اعتبار  سے محفوظ اور پائیدار مستقبل کی  سمت ایک تبدیلی کی تحریک کے طور پر تصور کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-03-10at14.39.58OKPL.jpeg

ڈی او ڈبلیو آر، آر ڈی  اینڈ جی آر کی سکریٹری محترمہ دیباشری مکھرجی نے پانی لانے کے بامشقت کام پر روشنی ڈالی جو بنیادی طور پر خواتین کرتی ہیں اور انہوں نے کمیونٹیز میں تبدیل لانے میں صاف پانی کے ذرائع کی اہمیت  کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے جل شکتی ابھیان میں شامل تمام فریقوں کے عزم اور لگن کو تسلیم کیا اور پانی سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے حکومت کی طرف سے جولائی 2019 میں شروع کیے گئے جل جیون مشن (جے جے ایم) کی کامیابی ، ہندوستان اور ملک کے دیہی حصوں میں معاشرے کی فلاح و بہبود پر اس کے مثبت اثرات کو واضح کیا ۔ انہوں نے مشن کی حالیہ کامیابی، یعنی نل کے پانی کے کنکشن کی فراہمی کے ساتھ دیہی گھرانوں کی 75فیصد کوریج پر بھی روشنی ڈالی ۔ انہوں نے بارش کے پانی کے تحفظ، زمینی پانی کے ری چارج، صاف ستھرے دریاؤں وغیرہ میں لوگوں کی شرکت پر زور دیا تاکہ پائپ کے ذریعے پانی کی فراہمی کی اسکیموں کی طویل مدتی موزونیت کو یقینی بنایا جاسکے۔ محترمہ مکھرجی نے ایک ایسے مستقبل کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا جہاں ہر شہری کو صاف اور پائیدار پانی کے ذرائع تک رسائی حاصل ہو۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-03-10at14.40.33GNL1.jpeg

اس تقریب میں متنوع پس منظر سے تعلق رکھنے والی خواتین واٹر واریئرز کو شامل کیا گیا جنہوں نے پانی کے تحفظ کی کوششوں کو آگے بڑھانے میں اپنے تجربات، چیلنجز اور کامیابیوں کے بارے میں بتایا۔ ان کی کہانیاں باعث تحریک ہوں گی جو پانی کے پائیدار طور طریقوں کی  نشو ونما میں خواتین کے تبدیلی کے اثرات پر روشنی ڈالیں گی۔

مہم کے تحت جن کارروائیوں پر توجہ مرکوز کی گئی ان میں (1) پانی کا تحفظ اور بارش کے پانی کا ذخیرہ ، (2) تمام آبی ذخائر کی گنتی، جیو ٹیگنگ اور انوینٹری بنانا؛ پانی کے تحفظ کے لیے سائنسی منصوبوں کی تیاری، (3) تمام اضلاع میں جل شکتی کیندروں کا قیام، (4) تیز رفتار جنگل بانی اور (5) بیداری پیدا کرنا شامل ہیں ۔

ان کارروائیوں کے علاوہ،جے ایس اے : سی ٹی آر 2024 میں اس سال مندرجہ ذیل کلیدی پہلوؤں پر خصوصی زور دیا جائے گا جس میں (i) آبی ذخائر کو گاد سے پاک کرنا اور صفائی، (ii) زیر زمین پانی کے ریچارج کے لیے ترک کردہ/بیکار بورویلس کا احیاء، (iii) آبی ذخائر کی جیو -ٹیگنگ، باریک بینی سے نقشہ سازی اور ریاست کے ریونیو ریکارڈ میں باقاعدگی سے اپ ڈیٹس، (iv) آبی ذخائر کے کیچمنٹ علاقوں میں جنگل بانی کی کوششوں کو تیز کرنا، (v) پانی کو محفوظ کرنے کے لیے لداخ کے اسٹوپاس جیسے پہاڑی علاقوں میں برف کو جمع کرنا اور (vi) ) چھوٹی ندیوں کی بحالی شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-03-10at14.42.38IO2P.jpeg

جل سنچے کے وزیر اعظم کے منتر سے متاثر ہو کر، جل شکتی کی وزارت نے 2019 میں ’’جن آندولن‘‘کے طور پر جل شکتی ابھیان کا آغاز کیا تاکہ ملک بھر میں پانی کے تحفظ کو تیز کرنے کے لیے شہریوں کی شراکت کے ذریعے بنیادی سطح پر پانی کے تحفظ کے عمل کو شروع کیا جا سکے۔ جے ایس اے، کووڈ 19 وبا کی وجہ سے عائد پابندیوں کے سبب  2020 میں نافذ نہیں کیا جا سکا اور وزارت جل شکتی نے ’کیچ دی رین ‘ (سی ٹی آر) مہم کو نافذ کیا۔ جب سے  یہ 2021 میں ’’جل شکتی ابھیان: کیچ دی رین‘‘ مہم کے طور پر شروع کی گئی  ، تب سے  یہ ایک سالانہ پروگرام  بن گیا ہے جس میں ملک بھر کے تمام اضلاع (دیہی اور شہری علاقوں) کے تمام بلاکس کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ’’جل شکتی ابھیان: کیچ دی رین-2024 ‘‘جے ایس اے : سی ٹی آر سیریز کا پانچواں ایڈیشن  ہے جو 9 مارچ 2024 سے 30 نومبر 2024 تک نافذ کیا جائے گا۔ تقریب کا اختتام مشن ڈائریکٹر، جل جیون مشن، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمہ کے ایڈیشنل سکریٹری جناب چندر بھوشن کمار کے شکریہ کی تحریک  کے ساتھ ہوا۔

-----------------------

 

ش ح۔ف ا۔ ع ن

U NO: 5935


(Release ID: 2013352) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil