وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

وزارتِ ثقافت  ‘ہارٹ فل نیس’ کے ساتھ مل کر سب سے بڑے روحانی اجتماع کا انعقاد کرنے جارہی ہے


عالمی روحانیت کا عظیم اجتماع  14 سے 17 مارچ 2024تک دنیا کے سب سے بڑے گیان دھیان مرکز کنہیا شانتی ونم، حیدرآباد میں منعقد ہوگا

سربراہی اجلاس میں ہندوستان کے صدر جمہوریہ اور نائب صدرجمہوریہ  شرکت کریں گے

آج پوری دنیا یوگا اور مراقبہ کے ذریعے جسمانی اور ذہنی  صحت مندی  کے لیے ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے اور ہمارا ملک دنیا کا روحانی دارالحکومت بن گیا ہے: جناب جی کشن ریڈی

Posted On: 09 MAR 2024 6:53PM by PIB Delhi

وزارت ثقافت (خصوصی سیل) اور ‘ ہارٹ فل نیس’ 14 سے 17 مارچ تک، کنہیا شانتی ونم میں، جو کہ حیدرآباد کے مضافات میں واقع ‘ ہارٹ فل نیس’  کے ہیڈکوارٹر ہیں ، ایک قسم کی روحانی جماعت کا انعقاد کرنے جا رہی ہے، جسے عالمی روحانیت مہوتسو کہا جاتا ہے۔ یہ تقریب دنیا کے سب سے بڑے مراقبہ مرکز میں تمام مذاہب اور عقائد سے تعلق رکھنے والے روحانی پیشواوں کو ایک جگہ مجتمع کرے گی۔ حیدرآباد میں آج منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں، مہمان خصوصی، شمال مشرقی خطہ کے وزیر سیاحت، ثقافت اور ترقی جناب جی کشن ریڈی،سری چینا جی یار سوامی جی – جناب  وشنوزم، جناب بودھمایانند - ویویکانند انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن ایکسی لینس کے ڈائریکٹر۔ اور ریورنڈ داجی – گائیڈ آف ہارٹ فل نیس اور جناب  رام چندر مشن کے صدر نے آئندہ عالمی روحانیت مہوتسو کے انعقاد اور اس کی اہمیت کے بارے میں اعلان کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NUOS.jpg

ہندوستان کی صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو، اور ہندوستان کے نائب صدر، مسٹر جگدیپ دھنکھڑ بالترتیب 15 اور 16 مارچ کو سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ چار روزہ روحانیت سربراہ کانفرس جو وزارت ثقافت اور ‘ہارٹ فل نیس’ کی طرف سے منعقد کی جارہی ہے،اس کا موضوع ہے ‘‘اندر پیس ٹو ورلڈ پیس(داخلی امن سے عالمی امن تک)’’۔ کانفرنس کا مقصد بین المذاہب مکالمے کا اہتمام کرنا اور ہر عمر اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی روزمرہ کی زندگی میں روحانیت سے جڑنے کے عمل میں مدد کرنا ہے۔

شمال مشرقی خطے کے سیاحت، ثقافت اور ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کہا، ‘‘ہندوستان ثقافت، روحانیت اور طرز زندگی کو ظاہر کرتا ہے جو دنیا کو متاثر کرتا ہے۔ ہم اپنے روحانی علم سے دنیا کے لیے ایک مثال بن کر کھڑے ہیں اور دنیا کا روحانی سرمایہ بن چکے ہیں۔ ہمارا ملک بہت سے مذاہب کی جائے پیدائش ہے جو ہمارے ساتھ زندگی میں امن اور روشنی پھیلاتا ہے۔ ہمارا فلسفیانہ انداز بہت منفرد ہے۔ پوری دنیا یوگا اور مراقبہ (گیان دھیان )کے ذریعہ جسمانی اور ذہنی صحت مندی کے لئے ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ دنیا بھر میں کروڑوں لوگ پرانوں، اپنشدوں اور ویدوں کی تعلیم حاصل کرنے، ہماری ثقافت اور طرز زندگی کو سمجھنے، اور اس ملک کے عظمت کےحامل  مردوں اور عورتوں کی طرف ترغیب اورفیضان کے حصول کے لیے ہندوستان آ رہے ہیں۔ ہندوستان میں روحانی سیاحت بڑھ رہی ہے۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب ریڈی نے کہا کہ عالمی روحانیت مہوتسو میں جو ریورنڈ داجی کی غیر معمولی رہنمائی میں دنیا کے سب سے بڑے مراقبہ مرکز میں منعقد کیا جائے گا، روحانی گرو عالمی امن کی سمت ایک پلیٹ فارم پر آ رہے ہیں – یہ اس کا مقصد ہے۔ وزارت ثقافت نے روحانی گرؤوں کی مدد سے آج عالمی امن کے لیے تمام مذاہب کے بنیادی اہمیت کے حامل افراد کو اکٹھا کیا ہے۔ لہذا حکومت بھارت اور مودی جی نے اس کانفرنس کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ اگلے چند برسوں میں (ہندوستان کی آزادی کی سو سال کی مناسبت سے 2047 تک) ہمیں تمام مذہبی سربراہوں سمیت دنیا بھر میں محبت، امن اور یکجہتی لانے کی ضرورت ہے۔ جی 20 سربراہی اجلاس میں، ہم نے ‘واسودھائیو کٹمبکم’  کا فیصلہ کیا تھا۔ آنے والی کانفرنس بھی اسی تھیم - تمام طبقات، ذاتوں اور مذاہب کے درمیان یکجہتی پیدا کرنا اور انہیں روحانی طور پر ہر ملک میں اکٹھا کرنا اور کنہیا شانتی ونم سے ہر فرد تک رسائی حاصل کرنا-کے تسلسل میں ہے ۔

 اس اجتماع میں 100,000 سے زائد شرکاء کی شرکت متوقع ہے۔ اس سربراہی اجلاس میں مختلف پینل مباحثوں، روحانیت سے منسلک ثقافتی پروگرام، ہندوستان کی روحانی تاریخ، امن کی داستانوں اور کتابوں اور موسیقی کے ذریعے روحانیت کے لیے ایک عمیق تجربے کا مظاہرہ کرنے والی ایک نمائش کی میزبانی کی جائے گی۔ ان لوگوں کے لیے پنچ کرما مراکز بھی قائم کیے جائیں گے جو صحت مندی اور علاج کے سیشن سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ عالمی روحانیت مہوتسو میں حصہ لینے کے لیے لوگوں کو حساس بنانے میں فلم، موسیقی اور کھیلوں سے تعلق رکھنے والے نامور لوگوں کے کردار کو بھی شامل کیا جارہا ہے، اور شرکاء کے لیے وسیع انتظامات کے حوالے سے بھی بات کی جا رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HUNP.jpg

عالمی روحانیت مہوتسو کے لیے اکٹھے ہونے والی کچھ تنظیمیں ہیں رام کرشن مشن، پرمارتھ نکیتن، دی آرٹ آف لیونگ فاؤنڈیشن، دی ماتا امرتانندمئی مٹھ، آرچ بشپ آف حیدرآباد، ریو کارڈینل انتھونی پولا، چنہ جیار سوامی، برہما کماری، پتنجلی یوگ پیٹھ، مہارشی فاؤنڈیشن (ماوری مراقبہ)، ایشا فاؤنڈیشن، بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن (آئی بی سی)، شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی، حیدرآباد کا آرکڈیوسیس، راشٹرا سنت تکدوجی مہاراج اکھل بھارتیہ شری  گرودیو سیوا منڈل، سنت دنیشور دیوستھان، آلندی، آل انڈیا امام  آرگنائزیشن شری مڈ راج چندر مشن دھرم پور اور  شری  رام چندر مشن/ ہارٹ فل نیس۔

 

سری وشنوزم کے گرو چنا جیار سوامی جی نے کہا، ‘‘ہماری وزارت ثقافت اور خاص طور پر سریمان کرشنا ریڈی گارو  عظمت کے حامل ہیں ۔جنہوں نے ، تمام مذہبی اور روحانی رہنماؤں کا اہتمام کرنے اور بڑے پیمانے پر کنہیا شانتی ونم کا اہتمام کرنے کے لیے اس تقریب کو منعقد کرنے میں پہل کی۔ ہر مذہب کا مقصد لوگوں کو جوڑنا ہوتا ہے، لیکن ہر مذہب کا کوئی نہ کوئی ایسا نکتہ بھی ہوتا ہے جو ان کے لئے  منفرد  حیثیت کا حامل ہوتا ہے اور  ساتھ ہی ساتھ  سب کے لیے مشترک ہوتا ہے – جس طرح اچھا کھانا، پانی اور ہوا سب کے لیے مشترک ہیں۔ اسی طرح روح کے لیے سکون  کا معاملہ ہے اور یہ سب کے لیے عام ہے۔ اس نکتے کو اہمیت کے ساتھ اُٹھانے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ ہماری  پانچوں انگلیوں کی مثال ہمارے سامنےہیں– ہر انگلی اپنی اننفرادی حیثیت کی حامل ہوتی  ہے لیکن  ان سب کو مل کر کام کرنا  ہوتا ہے ۔ کانہا میں چار دن کے اس اجتماع سے بات چیت اور اشتراک کرنے میں مدد حاصل کی جائے گی اور مل کر کام کرنے کے لیے لائحہ عمل تیار کیاجائے گا۔ ہمارے بھارت  کو آزادی کی صد سالہ تقریبات کے لیے ایک مضبوط بنیاد بننا چاہیے۔’’

*************

 ( ش ح ۔س ب ۔ رض (

U. No: 5941

 


(Release ID: 2013336) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Assamese