کوئلے کی وزارت

این ایل سی انڈیا لمیٹڈ نے 125 میگاواٹ لگنائٹ پر مبنی پاور پلانٹ اور 1000 میگاواٹ سولر پاور پلانٹ کے قیام کی غرض سے جوائنٹ وینچر کی تشکیل کے لیے راجستھان حکومت کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے

Posted On: 10 MAR 2024 8:20PM by PIB Delhi

این ایل سی انڈیا لمیٹڈ نے 125 میگاواٹ لگنائٹ پر مبنی پاور پلانٹ اور 1000 میگاواٹ سولر پاور پلانٹ کے قیام کی غرض سے جوائنٹ وینچر کی تشکیل کے لیے آج  راجستھان حکومت کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیےہیں۔ این ایل سی انڈیا لمیٹڈ اور آر وی یو این ایل کے درمیان رسمی طور پر ایم او یو کا تبادلہ جناب پرسناّ کمار موٹوپلّی، سی ایم ڈی، این ایل سی انڈیا لمیٹڈ، اور جناب دیویندر سنگھوی، آر وی یو این ایل کی موجودگی میں ہوا۔ جناب پرہلاد جوشی، پارلیمانی امور، کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر (ویڈیو کانفرنس کےذریعے) جناب بھجن لال شرما، وزیر اعلیٰ، راجستھان، جناب آر کے سنگھ، بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کی مرکزی وزیر  محترمہ دیا کماری، راجستھان کے نائب وزیر اعلیٰ، جناب ہیرالال ناگر، حکومت راجستھان کے وزیر توانائی جناب سدھانش پنت ، حکومت راجستھان کے چیف سکریٹری  اور حکومت ہند کے کوئلہ سکریٹری جناب  امرت لال مینا اس پروگرام کے دوران موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018YEO.jpg

این ایل سی انڈیا لمیٹڈ اور آر وی یو ای ایل کے درمیان مفاہمت نامے میں 7000 کروڑ روپے سے زیادہ کی حیرت انگیز سرمایہ کاری شامل ہے۔ قابل ذکر منصوبوں میں سے، مفاہمت نامے میں بیکانیر ضلع میں 125 میگاواٹ کے لگنائٹ پٹ ہیڈ تھرمل پاور پلانٹ اور 1000 میگاواٹ کے بڑے سولر پاور پلانٹ کے قیام کا خاکہ پیش کیا گیا ہے، جس سے قابل تجدید توانائی کے اقدامات کے لیے این ایل سی آئی ایل  کے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔ مزید برآں، 810 میگاواٹ کے سولر پاور پلانٹ کے سیٹ اپ کے لیے ایل او آئی پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔ یہ این ایل سی انڈیا کے کارپوریٹ پلان کے مطابق ہے جو 2030 تک 6 گیگا واٹ سے زیادہ قابل تجدید صلاحیت کے ساتھ 17 گیگا واٹ کی ایک بڑی کمپنی  بن جائے گی۔ مفاہمت نامے کا تبادلہ پائیدار اور مضبوط توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی طرف ایک پُر عزم قدم کی نشاندہی کرتا ہے، جو ملک  کی قابل تجدید توانائی کے آرزومندانہ اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔

تقریب میں کول انڈیا لمیٹڈ، این ٹی پی سی، پی جی سی آئی ایل اور آر ای سی کے ساتھ جنریشن کی صلاحیت اور ٹرانسمیشن سسٹم اور فنانسنگ کے لیے ایم او یوز پر دستخط کیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002D8KR.jpg

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے وزیر اعظم کے سرگرم وِژن اور ان تبدیلی والے پروجیکٹوں کو تیز کرنے میں وزیر اعلیٰ راجستھان کی ثابت قدمی کی ستائش کی۔ جناب امرت لال مینا، کوئلہ سکریٹری، حکومت ہند، نے وزارت کوئلہ کے تحت پی ایس یوزکی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راجستھان حکومت کی طرف سے فراہم کردہ بنیادی ڈھانچے اور زمینی تعاون کے ساتھ، دستخط شدہ پروجیکٹوں سے ملک کی توانائی کی سلامتی کو نمایاں طور پر تقویت ملے گی۔

-------------

 

ش ح۔ف ا۔ ع ن

U NO: 5936



(Release ID: 2013319) Visitor Counter : 62


Read this release in: English , Hindi