بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
جناب نارائن رانے، کل، مہاراشٹر کےسندھودرگ میں ایم ایس ایم ای-ٹیکنالوجی سنٹر کا سنگ بنیاد رکھیں گے
سندھو درگ ادیوگگ مہوتسو اورذاتی روزگارکنکلیو کا بھی افتتاح کیا جائے گا
Posted On:
10 MAR 2024 3:00PM by PIB Delhi
مائیکرو، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے، 11 مارچ 2024 کو،پلاٹ نمبر 83اےمیں، کلکٹر آفس کے پاس ، اوروس، ضلع سندھو درگ میں ایم ایس ایم ای-ٹیکنالوجی سنٹر، سندھو درگ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس موقع پر، وزیر موصوف، سندھو درگ ادیوگگ مہوتسو اور ذاتی روزگارکنکلیو کا افتتاح بھی کریں گے۔ اس موقع کے دوران، اے ایس اینڈ ڈی سی (ایم ایس ایم ای) کےایڈیشنل سیکرٹری اور ڈیولپمنٹ کمشنرڈاکٹر رجنیش اور وزارت کے دیگر سینئر افسران اور معزز مہمان بھی موجود ہوں گے۔
حکومت ہند مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ٹیکنالوجی تک رسائی کو بڑھانے کے لیے ،ملک بھر میں 20 نئے ٹیکنالوجی مراکز اور 100 توسیعی مراکز قائم کر رہی ہے۔ ایم ایس ایم ای-ٹیکنالوجی سنٹر، سندھودرگ کی تخمینہ لاگت 182 کروڑ روپے ہے۔ یہ ٹیکنالوجی سینٹر ،جنرل انجینئرنگ اور ڈبہ بند خوراک جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گا اور نئی ٹیکنالوجی، ہنر مندی اور مشاورت تک رسائی فراہم کرکے، قریبی علاقوں میں ایم ایس ایم ایز کے لیے ترقی کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔
مورخہ 09 مارچ2024 تک، وزارت کے ادیم پورٹل پر اندراج شدہ مہاراشٹر کے 53.97 لاکھ ایم ایس ایم ایز میں سے، سندھو درگ میں تقریباً 38000 کاروباری ادارے رجسٹرڈ ہیں، جو ضلع کے 1.25 لاکھ لوگوں کو روزگار فراہم کرتے ہیں۔ سندھو درگ ٹیکنالوجی سینٹر، خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس سے علاقے کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع میں مزید اضافہ ہو گا اور ایک تحریک پیدا ہو گی۔
جناب نارائن رانے کل ان تقریبات کے ساتھ، پی ایم وشوکرما سے متعلق ایک نمائش کا بھی افتتاح کریں گے۔ پی ایم وشوکرما اسکیم کا آغاز، 17ستمبر2023 کو وزیر اعظم نے کیا تھا۔ یہ ایک جامع اسکیم ہے جو 18 تجارتوں سے تعلق رکھنے والے کاریگروں اور دستکاروں کو شروع سےآخر تک مدد فراہم کرتی ہے۔ 10مارچ2024 تک، اسکیم کے تحت کل 1.43 کروڑ درخواستیں جمع کی گئی ہیں۔
*****
(ش ح –ا ع- ر ا)
U.No.5926
(Release ID: 2013275)
Visitor Counter : 71