وزارت دفاع
پہلے تربیتی اسکواڈرن نے، کٹلاس ایکسپریس- 24 میں شرکت کی
Posted On:
10 MAR 2024 3:12PM by PIB Delhi
پہلے تربیتی اسکواڈرن (ٹی ایس آئی)کے لیڈ جہاز ،آئی این ایس تیر نے، 26 فروری سے 08 مارچ 24 تک سیشلز کے پورٹ وکٹوریہ میں منعقدہ مشق کٹلاس ایکسپریس - 24 (سی ای-24) میں حصہ لیا۔ مشق کا افتتاح سیشلز کے صدر نے، ہندوستان، امریکہ اور افریقی ممالک کے معززین کی موجودگی میں کیا۔ کٹلاس ایکسپریس کے ایک حصے کے طور پر، ہندوستانی بحریہ نے 16 دوست بیرونی ممالک کے شرکاء کے ساتھ فعال طور پر مشقوں میں حصہ لیا۔ میری ٹائم انٹرڈیکشن آپریشنز، وزٹ بورڈ سرچ اور سیزور کے طریقہ کار اور غوطہ خوری کے نظریاتی اور عملی پہلوؤں پر تربیت دی گئی۔ سمندری مرحلے کے دوران، جہاز کی وی بی ایس ایس ٹیم نے سیشلز کوسٹ گارڈ(ایس سی جی )کے جہاز ایل ای ویجیلینٹ پر سوار ہو کر، بورڈنگ آپریشنز کے طریقہ کار کا مظاہرہ کیا۔ ہندوستانی غوطہ خوروں نے امریکہ اور سیشلز کے غوطہ خوروں کے ساتھ مل کر سخت تربیتی ہفتہ کے بعد، مشترکہ غوطہ خوری کی کارروائی کی۔ اس جہاز نے امریکی بحریہ کے 6ویں فلیٹ کے ڈپٹی کمانڈر آر ایڈم کیلون ایم فوسٹر کی میزبانی کی، جنہوں نے ہندوستانی بحریہ کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے خطے میں سمندری تعاون اور مشترکہ عزم کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مشق 08 مارچ 24 کو ایلی پرسیویرانس میں سیشلز دفاعی اکیڈمی میں منعقدہ ایک اختتامی تقریب میں اختتام پذیر ہوئی۔ ہندوستانی بحریہ 2019 سے مشق میں حصہ لے رہی ہے۔
قبل ازیں، آئی این ایس نے سیشلز کوسٹ گارڈ کے ساتھ یکم سے 03 مارچ 2024 تک مشترکہ ای ای زیڈ نگرانی کاروائیاں کی تھی۔ سیشلز میں جہاز کے قیام کے دوران، طویل فاصلے تک تربیتی تعیناتی کے حصے کے طور پر، پیشہ ورانہ تبادلے، کراس ڈیک وزٹ اور دوستانہ کھیلوں کے میچز کا انعقاد، سیشلز ڈیفنس فورسز کے ساتھ کیا گیا۔ ہندوستانی بحریہ کے بینڈ نے نیشنل میوزیم، پورٹ وکٹوریہ میں پرفارم کیا اور ایک بہت بڑے ہجوم کو مسحور کیا۔ مزید برآں، ایک فلاحی سرگرمی بھی شروع کی گئی جس میں بزرگوں کے لیے سامان اور اسٹورز عطیہ کیے گئے۔
پورٹ کال کے دوران، سینئر آفیسر، فرسٹ ٹریننگ اسکواڈرن، کیپٹن انشول کشور نے نامزد وزیر مسٹر سلویسٹر راڈیگونڈے، سیشلز کے خارجہ امور اور سیاحت کےوزیر بریگیڈیئر مائیکل روزیٹ، چیف آف ڈیفنس فورس – سیشلز ڈیفنس فورس اور شری کارتک پانڈے سے ملاقات کی۔سیشلز میں ہندوستان کے ہائی کمشنر جناب کارتک پانڈے نے، جذبہ خیر سگالی اور تعاون کے طور پر، جہاز کی صلاحیت بڑھانے کے لیے ایس سی جی جہازوں اور ہوائی جہازوں کے کل پرزے حوالے کیے۔
سیشلز میں آئی این ایس تیر - کی مسلسل تعیناتی اور مشق، کٹلاس ایکسپریس میں شرکت ،ہندوستانی بحریہ اور علاقائی بحریہ کے درمیان مشترکہ تربیت کے لیے قریبی تعلقات کو واضح کرتی ہے تاکہ باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے اور دوستی کے پُل تعمیر کیے جائیں۔
*****
(ش ح –ا ع- ر ا)
U.No.5924
(Release ID: 2013245)
Visitor Counter : 98