جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر ’’قابل احیاء توانائی شعبے میں خواتین ‘‘ کے موضوع پر ایک مکالمے کا اہتمام کیا


یہ مکالمہ قابل احیاء توانائی شعبے کے لیے ہنرمندی ترقیات اور ہدف بند پالیسیوں کے توسط سے صنفی شمولیت کے موضوع پر مرتکز رہا

Posted On: 10 MAR 2024 2:45PM by PIB Delhi

8 مارچ 2024 کو بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر، نئی و قابل احیاء توانائی کی وزارت نے نئی دہلی میں  ’قابل احیاء توانائی شعبے میں خواتین: سبز روزگار کے لیے ہنرمندی ترقیات اور ہدف بند پالیسیوں کے توسط سے صنفی شمولیت کی ترغیب فراہم کرنا‘ کے موضوع پر ایک تقریب منعقد کی۔ این آر ڈی سی انڈیا کی مدد سے منعقدہ اس کا تقریب کا مقصد ہنرمندی اور صلاحیت سازی پر توجہ مرکوز کرکے اور قابل احیاء توانائی شعبے میں خواتین قائدین کے تجربات اور سفارشات  پر توجہ مرکوز کرکے مبنی برشمولیت سبز روزگار کے لیے پالیسی فاصلوں کو مٹانے کے موضوع پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

ایک ویڈیو پیغام کے توسط سے، بجلی اور قابل احیاء توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے صاف ستھری توانائی تغیر میں بھارت کی حصولیابیوں کو اجاگر کیا اور خواتین پر مرتکز پالیسیاں وضع کرنے  اور خواتین کے روزگار کے مواقع میں اضافے کے لیے پہل قدمیوں، حفظانِ صحت کو بہتر بنانے اور کمیونٹی لچک پیدا کرنے کے تئیں حکومت کی عہد بندگی کا اعادہ کیا

تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے، نئی و قابل احیاء توانائی کے سکریٹری جناب بھوپندر سنگھ بھلّا نے 2030 تک بھارت کی غیر حجری توانائی صلاحیت بڑھاکر 500 جی ڈبلیو کے بقدر کرنے کے سلسلے میں حکومت کی عہدبندگی اور توانائی تغیر کے لیے ہرشہری کے تعاون کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ سکریٹری نے حال ہی میں شروع کی گئی پی ایم سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا اور اس اسکیم میں شمولیت اختیار کرنے کی غرض سے عوام کی جانب سے نیشنل پورٹل پر خود کو درج رجسٹر کرانے کےلیے بڑھتی دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومت کے پروگراموں اور اسکیموں کے اثرانگیز نفاذ اور قابل احیاء توانائی شعبے میں ایک بڑا کردار ادا کرنے کے مقصد سے خواتین کے لیے ہدف بند صلاحیتوں اور دستیاب مواقع کی حصولیابیوں میں مختلف سطحوں پر ہنرمند افرادی قوت کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

سکریٹری نے شعبے میں مختلف سطحوں پر صنف کے لحاظ سے مخصوص روزگار سے متعلق اعداد و شمار کی ضرورت ، اور قابل احیاء توانائی شعبے کی افرادی قوت  میں روزگار کے مواقع اور خواتین کی نمائندگی کے لیے، این آر ڈی سی اور سی ای ای ڈبلیو کے تعاون و اشتراک سے وزارت کے ذریعہ انجام دیے جارہے بنیادی سروے  کا ذکر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016F4K.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002D8VT.jpg

 

نئی و قابل احیاء توانائی کے ایڈشنل سکریٹری جناب سُدیپ جین نے  خواتین کو ایسے سماجی ستون کے طور پر اجاگر کیا جو مسائل کے حل کے لیے متنوع نقطہ نظر پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے خواتین کو نہ صرف ایک بڑی افرادی قوت بلکہ قابل احیاء توانائی کے شعبے میں ایک مضبوط فیصلہ ساز قوت کے طور پر ان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

مرکزی اور ریاستی حکومت کے افسران پر مشتمل قابل احیاء توانائی ویلیو چین  سے وابستہ اسٹیک ہولڈرس،  اور کثیر جہتی تنظیموں، فائننسرس، تکنالوجی فراہم کار، تھنک ٹینکس، این جی اوز اور سیول سائٹی کے نمائندوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5919


(Release ID: 2013228) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Hindi , Tamil