امور داخلہ کی وزارت

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، ملک میں صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینا اور لوگوں کو عالمی معیار کی صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت ہند کی ترجیحات میں سے ایک ہے


وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں، وزارت داخلہ نے تمام  سی اے پی ایف  ملازمین، ان کے زیر کفالت افراد، پنشنرز، سی جی ایچ ایس   کے استفادہ کنندگان ، اے بی – پی ایم جے اے وائی    استفادہ کنندگان اور عوام کو عالمی معیار کی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے کے لیے سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( سی اے پی ایف آئی ایم ایس )  کا ویژن پیش کیا ہے

سنٹرل آرمڈ پولیس فورسس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کو  نئی دلّی کے ایمس کے کیمپس کے طور پر چلانے کے لیے  سی اے پی ایف آئی ایم ایس  اور ایمس  کے درمیان ایک میمورنڈم آف ایسوسی ایشن  ( ایم او اے )  پر دستخط  کئے  گئے

کابینہ نے 15ویں مالیاتی کمیشن  میں  سی اے پی ایف آئی ایم ایس  کو  نئی دلّی کے ایمس کے کیمپس کے طور پر چلانے کے لیے 2207.50 کروڑ روپے کی بجٹ امداد کو منظوری دی ہے

2091 کروڑ روپے کی لاگت سے قائم کیا گیا،  سی اے پی ایف آئی ایم ایس  ایک جدید ترین میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ہے  ، جس میں 970 بستروں کا ریفرل اینڈ ریسرچ اسپتال، 500 بستروں والا جنرل اسپتال، 300 بستروں والا سپر اسپیشلٹی اسپتال اور 170 بستر والا آئی سی یو /کریٹیکل کیئر  کی سہولت ہے

  سی اے پی ایف آئی ایم ایس   ملک میں صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنائے گا اور میڈیکل گریجویٹس اور ماہرین کو    سی اے پی ایفس  کے میڈیکل کیڈر میں خدمات انجام دینے کا موقع فراہم کرے گا

اس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے کیونکہ    سی اے پی ایف آئی ایم ایس  - ایمس  کیمپس کو چلانے کے لیے 4354 آسامیاں پیدا کی جائیں گی

Posted On: 09 MAR 2024 5:21PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، ملک میں صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو  فروغ دینا اور لوگوں کو عالمی معیار کی صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت ہند کی ترجیحات میں سے ایک ہے۔ وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں وزارت داخلہ ( ایم ایچ اے ) نے سینٹرل آرمڈ پولیس فورسس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سی اے پی ایف آئی ایم ایس ) کا  ویژن پیش کیا ہے تاکہ تمام سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایفس ) ملازمین ، ان کے زیر کفالت افراد، پنشنرز، سی جی ایچ ایس  کے استفادہ کنندگان ،  اے بی – پی ایم جے اے وائی  کے  استفادہ کنندگان کو اور عام عوام کو عالمی معیار کی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کی جائیں۔

سینٹرل آرمڈ پولیس فورسس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سی اے پی ایف آئی ایم ایس) کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس)، نئی دلّی کے کیمپس کے طور پر چلانے کے لیے جمعہ کو نئی دلّی میں سی اے پی ایف آئی ایم ایس اور   ایمس ، نئی دلّی کے درمیان ایک  مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔  طبی آلات اور فرنیچر کی خریداری کے لیے فنڈز اور کیمپس کے آپریشنز اور دیکھ بھال کے لیے بار بار آنے والی لاگت ایم ایچ اے کے ذریعے ایمس کو فراہم کی جائے گی۔  اس کے علاوہ ، کیمپس میں اسپتال کے بستروں کا ایک حصہ تمام  سی اے پی ایف  مستفیدین کو صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے کے لیے مختص کیا جائے گا۔ کابینہ نے سی اے پی ایف آئی ایم ایس کو  ایمس ، نئی دلّی کے کیمپس کے طور پر چلانے کے لیے 15ویں مالیاتی کمیشن  کے دوران 2207.50 کروڑ روپے کی بجٹ امداد کو منظوری دی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NBW9.jpg

سینٹرل آرمڈ پولیس فورس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ایک جدید ترین میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ہے  ، جس میں 970 بستروں پر مشتمل ریفرل اینڈ ریسرچ اسپتال ہے  ، جس میں 500 بستروں والا جنرل اسپتال، 300 بستروں والا سپر اسپیشلٹی اسپتال اور  170  بستروں پر مشتمل آئی سی یو /کریٹیکل کیئر  موجود ہے ۔   یہ تقریباً 2091 کروڑ روپے کی لاگت سے قائم کیا گیا ہے۔ اس میں ایک میڈیکل کالج (100 نشستیں)، ایک کالج آف نرسنگ (60 نشستیں) اور  جنوبی دلّی کے میدان گڑھی  میں ایک اسکول آف پیرا میڈکس (300 نشستیں) بھی ہیں، جو پوسٹ گریجویٹ/ پی جی ڈپلومہ کورسز (60 نشستیں) اور پوسٹ ڈاکٹریٹ کورسز ( ڈی ایم اینڈ ایم سی ایچ – 10   سیٹیں)بھی فراہم کرے گا۔

یہ  ’’ سی اے پی ایف آئی ایم ایس ایمس  کیمپس ‘‘  سپر اسپیشلٹی اور ترتیری صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات سمیت طبی علاج، نرسنگ کیئر اور پیرا میڈیکل ٹریننگ اور سی اے پی ایف کے استفادہ کنندگان کی خصوصی ضروریات تمام ترتیری صحت کی خدمات کے مربوط حل کے طور پر، بشمول ٹراما سنٹر، مصنوعی اعضاء کا مرکز، دماغی صحت سے متعلق مشاورتی مرکز اور جسمانی بحالی کا مرکز کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔  یہ تعاون ملک میں صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو بھی فروغ دے گا اور میڈیکل گریجویٹس اور ماہرین کو  سی اے پی ایفس  کے میڈیکل کیڈر میں خدمات انجام دینے کا موقع فراہم کرے گا۔  اس کے علاوہ ، اس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے کیونکہ سی اے پی ایف آئی ایم ایس ایمس  کیمپس کو چلانے کے لیے 4354 آسامیاں پیدا کی جائیں گی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )

U.No. 5906



(Release ID: 2013067) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Hindi , Assamese , Tamil