وزارت دفاع
بحریہ کے کمانڈروں کی کانفرنس 1/24
05 سے 08 مارچ 2024 تک
Posted On:
09 MAR 2024 1:37PM by PIB Delhi
بحریہ کے کمانڈروں کی ششماہی کانفرنس 2024 کے پہلے ایڈیشن کا اہتمام 05 سے 08 مارچ 2024 تک کیا گیا۔ 6 مہینے میں منعقد ہونے والی یہ کانفرنس ادارہ جاتی فورم کےطور پر کام کرتی ہے جو فوجی – تزویراتی سطح کے اہم بحری سلامتی موضوعات پر غور و فکر کے لیے موقع فراہم کرتی ہے۔ اس کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کا اہتمام طیارہ بردار آئی این ایس وکرانت پر کیا گیا۔ اس کے آگے کی سرگرمیاں 07 سے 08 مارچ 2024 تک ہائبرڈ فارمیٹ میں نئی دہلی میں منعقد کی گئیں۔ وزیر دفاع محترم جناب راج ناتھ سنگھ نے افتتاحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں چیف آف ڈفینس اسٹاف، ڈفینس سکریٹری اور وزارت دفاع کے دیگر سینئر افسران کے ساتھ ساتھ بحریہ کے کمانڈروں نے بھی شرکت کی۔
مغربی ایشیا اور ملحقہ سمند میں حالیہ واقعات اور پیش رفت پر ہندوستانی بحریہ کے بہادرانہ اور فوری ردعمل کی تعریف کرتے ہوئے، وزیر دفاع نے کمانڈروں کو مختلف تنازعات کے سلسلے میں کارروائیوں کے لیے تیار رہنے کی تلقین کی۔ انہوں نے بحر ہند کے خطے میں امن اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے ہندوستانی بحریہ سے متوقع قائدانہ کردار پر زور دیا۔ اس کے علاوہ، عزت مآب وزیر دفاع نے مستقبل فوجی حکمت کو کو سازگار شکل دینے اور اس پر اثر انداز ہونے کے لیے سہ فریقی خدمات کے اشتراک اور ارتباط کی اہمیت پر زور دیا۔
نئی دہلی میں 07 سے 08 مارچ 2024 تک ہوئی میٹنگ میں آپریشنل، مٹیریئل، بنیادی ڈھانچہ، لاجسٹکس اور عملے سےمتعلق پہل قدمیوں کا جائزہ لیا گیا۔علاوہ ازیں، بحریہ کے سینئر افسران نے بحری شعبے میں عصری اور مستقبل کی چنوتیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے جزائر کے خطوں میں صلاحیت سازی سمیت موجودہ اور مستقبل کی اسکیموں کا جائزہ بھی لیا گیا۔بھارتی بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان نے بھی بحریہ کے کمانڈروں کے ساتھ بات چیت کی۔ اس دوران موجودہ اور ابھرتی ہوئی سلامتی سے متعلق چنوتیوں کے درمیان قومی مفادات کے تحفظ کی تیاریوں کی سطح کو اجاگر کرتے ہوئے کام کاج کے ماحول میں اپنا جائزہ ساجھا کیا گیا۔ اس کے لیے تینوں افواج کے آپسی تال میل اور تعاون میں اضافے کے لیے متعدد شعبوں اور دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کانفرنس کے شانہ بہ شانہ، بحریہ کے کمانڈروں نے 08 مارچ 2024 کو ’ساگر منتھن‘ تقریب کے دوران مختلف ’تھنک ٹینکس‘ کے ساتھ بات چیت کی۔ اس فورم نے ایم ایس ایم ای اداروں، اختراع کاروں اور ماہرین تعلیم کے ساتھ ، آتم نربھرتا سے متعلق پہل قدمیوں کے آگے بڑھانے اور دفاعی پیداوار میں آتم نربھرتا کو فروغ دینے کے لیےمختلف نئے راستوں پر غورو فکر کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:5900
(Release ID: 2013025)
Visitor Counter : 80