عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے نے بین الاقوامی یوم خواتین 2024 منایا
”سول سروس میں خواتین“ کے موضوع پر قومی ویبنار کا انعقاد
اہم مقررین میں محترمہ سجتا چترویدی، سکریٹری کھیل، محترمہ انیتا پروین، سیکریٹری فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز اور محترمہ نیدھی کھرے، او ایس ڈی، امور صارفین شامل تھیں
Posted On:
09 MAR 2024 11:42AM by PIB Delhi
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے نے خواتین کے عالمی دن 2024 کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر ”سول سروس میں خواتین“ کے موضوع پر کل ایک سالانہ ورچوئل راؤنڈ ٹیبل ویبینار کا انعقاد کیا۔ اس سال کی تقریب کا تھیم ”خواتین میں سرمایہ کاری، ترقی میں اضافہ“ تھا۔ تقریب میں تمام وزارتوں/محکموں، ریاستی اے آر محکموں کے افسران اور ضلع کلکٹروں نے شرکت کی۔
ویبینار میں اہم مقررین میں محترمہ سوجاتا چترویدی، سکریٹری محکمہ کھیل، حکومت ہند، محترمہ انیتا پروین، سکریٹری وزارت فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری، حکومت ہند اور محترمہ ندھی کھرے، اسپیشل ڈیوٹی آفیسر، محکمہ صارفین کے امور، حکومت ہند شامل تھیں۔ جناب وی سرینواس، سکریٹری ڈی اے آر پی جی اور ڈی او پی پی ڈبلیو نے تقریب کی نظامت کی۔
خواتین کی سماجی، اقتصادی، ثقافتی اور سیاسی کامیابیوں کا جشن منانے کے لیے ہر سال 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین (آئی ڈبلیو ڈی) کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ دن مختلف مسائل پر غور کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جو خواتین کو با اختیار بنانے اور صنفی مساوات کے حصول کے لیے ضروری پالیسی اقدامات کی راہ میں حائل ہیں۔ مقررین نے یونین اور ریاستی سطح پر حکومت میں اپنے طویل برسوں کے متاثر کن لمحات کا اشتراک کیا۔
محترمہ سوجاتا چترویدی، سکریٹری محکمہ کھیل، حکومت ہند نے حکومت کی ان پالیسیوں پر زور دیا جنہوں نے ہندوستانی کھیلوں میں تبدیلی کو ممکن بنایا ہے۔ انہوں نے آج ہندوستان میں رائج کھیلوں کے لیے مسابقتی ماحول کی وضاحت کی اور ہانگژو میں ہونے والے ایشین گیمز 2023 کے دوران ہندوستانی کھلاڑیوں، خاص طور پر خواتین ایتھلیٹس کی غیر معمولی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے یوتھ اولمپکس 2030 اور سمر اولمپکس 2036 میں بھارت کی میزبانی کے لیے حکومت کا وژن بھی پیش کیا۔
محترمہ ندھی کھرے، اسپیشل ڈیوٹی آفیسر، محکمہ امور صارفین، حکومت ہند نے صارفین کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ سینٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی (سی سی پی اے) کو کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2019 کے تحت صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی، غیر منصفانہ تجارتی طریقوں، اور جھوٹے یا گمراہ کن اشتہارات سے عوامی مفادات اور صارفین کی فلاح و بہبود متاثر ہونے سے بچانے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
محترمہ انیتا پروین، سکریٹری وزارت فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز، حکومت ہند نے کئی اختراعات اور تعاون کو آگے بڑھانے میں فوڈ پروسیسنگ کی وزارت کی کوششوں کو پیش کیا جس میں کئی خواتین پر مبنی اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے اسٹارٹ اپ فورم فار اسپائرنگ لیڈرز اینڈ مینٹرز (ایس یو ایف اے ایل اے ایم) 2024، مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز کی پی ایم فارملائزیشن (پی ایم ایف ایم ای) اور آپریشن گرین – ٹماٹر، پیاز اور آلو کی ترقی کی اسکیم کے بارے میں خواتین کاروباریوں کے ردعمل کی وضاحت کی۔ انہوں نے ہندوستان میں شری انّ کے فروغ کے لیے کیے گئے کلیدی اقدامات کا اشتراک کیا، کیونکہ ایگری انڈسٹریز 2023 میں جوار کے بین الاقوامی سال کی ہندوستان کی تقریبات کا ایک اہم حصہ رہی ہے۔
جوائنٹ سکریٹری، ڈی اے آر پی جی، محترمہ جیا دوبے نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔
***********
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 5896
(Release ID: 2012963)
Visitor Counter : 84