صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
انڈین ریونیو سروس کے زیر تربیت افسران نے صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات کی
Posted On:
08 MAR 2024 8:04PM by PIB Delhi
انڈین ریونیو سروس (77واں بیچ) کے زیر تربیت افسران نے آج (8 مارچ 2024 کو) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ ریونیو سروس انہیں حکومت کے لیے وسائل کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ موثر ٹیکس انتظامیہ اور بہتر رضاکارانہ تعمیل کو یقینی بنا کر تعمیر قوم کے عمل میں شراکت دار بنیں گے۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں ثابت قدم رہیں تاکہ ٹیکس دہندگان کو ٹیکس قوانین کی تعمیل میں آسانی ہو اور ٹیکس چوری کے خلاف روک تھام میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔
صدر جمہوریہ ہند کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران براہ راست ٹیکس وصولیوں میں تین گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے اور انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد تقریباً ڈھائی گنا ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان وصولیوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ملک میں ترقیاتی منصوبوں اور شہریوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس لیے ملک کی ترقی میں ریونیو افسران کا تعاون بہت اہم ہونے والا ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ شہریوں پر مبنی ٹیکس خدمات ٹیکس انتظامیہ میں لوگوں کے اعتماد میں اضافہ کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے اقدامات کے ذریعے محکمہ انکم ٹیکس لوگوں کی ذہنیت کو تبدیل کرنے کی سمت میں کام کر رہا ہے۔ انہوں نے ریونیو افسران پر زور دیا کہ وہ شہریوں کے درمیان اعتماد کو بڑھانے کے لیے کام جاری رکھیں تاکہ وہ ٹیکس ادائیگی کی تعمیل کو لے کر مزید حساس بنیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ٹیکس وصولی کے طریقے ٹیکس دہندگان کے لیے دوستانہ ہوں۔ انہوں نے نوجوان افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض کو منصفانہ اور شفاف طریقے سے ادا کریں اور اپنے پورے کیریئر میں مکمل دیانتداری کو برقرار رکھیں۔
صدر جمہوریہ ہند کی تقریر ملاحظہ کرنے کے لیے براہِ کرم یہاں کلک کریں
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:5890
(Release ID: 2012933)