صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان کو خسرہ اور روبیلا کی بیماری کی روک تھام میں مثالی کوششوں کے لیے 'خسرہ اور روبیلا چیمپئن' ایوارڈ ملا

Posted On: 08 MAR 2024 2:54PM by PIB Delhi

خسرہ اور روبیلا سے نمٹنے کے لیے ملک کی انتھک کوششوں کے اعتراف میں، ہندوستان کو 6 مارچ 2024 کو واشنگٹن ڈی سی، امریکہ میں امریکن ریڈ کراس ہیڈ کوارٹر میں خسرہ اور روبیلا پارٹنرشپ کے ذریعے باوقار خسرہ اور روبیلا چیمپئن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔سفیر سری پریا،  ڈپٹی چیف آف مشن، سفارت خانہ ہند، واشنگٹن ڈی سی نے حکومت ہند کی وزارت صحت اور خاندانی بہبود جانب سے ایوارڈ وصول کیا۔

Image

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CNMG.jpg

خسرہ اور روبیلا پارٹنرشپ ایک کثیر ایجنسی کی منصوبہ بندی کمیٹی پر مشتمل ہے جس میں امریکن ریڈ کراس، بی ایم جی ایف، جی اے وی آئی، یو ایس  سی ڈی سی، یو این ایف، یونیسیف، اور ڈبلیو ایچ او شامل ہیں۔ یہ سب خسرہ سے ہونے والی عالمی اموات کو کم کرنے اور روبیلا کی بیماری کو روکنے کے لیے وقف ہیں۔

یہ اعزاز صحت عامہ کے تئیں ہندوستان کے غیر متزلزل عزم اور بچوں میں ان متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے میں اس کی شاندار قیادت کا اظہار کرتا  ہے۔ یہ ملک کے یونیورسل امیونائزیشن پروگرام (یو آئی پی) کے تحت معمول کی حفاظتی ٹیکہ کاری کو مضبوط بنانے کے لیے 'خسرے کو بطور ٹریسر' استعمال کرتے ہوئے خسرہ اور روبیلا کے خاتمے کے پروگرام کو علاقائی قیادت فراہم کرنے کے لیے ہندوستان کو مزید تسلیم کرتا ہے۔ متعدد چیلنجوں کا سامنا کرنے کے باوجود، ہندوستان نے خسرہ اور روبیلا کے معاملات کو کم کرنے اور  بہت سےجامع اقدامات کے ذریعے وباء کو روکنے میں قابل ذکر پیش رفت کا مظاہرہ کیا ہے۔

اعلی خطرے والے علاقوں میں حکومت ہند کی فعال ایم آر  ٹیکہ کاری  مہم اور کم سہولیات سے محروم آبادی تک پہنچنے کے لیے جدید حکمت عملیوں، نگرانی کے مضبوط نظام، اور موثر عوامی بیداری کے اقدامات نے اس کی آبادی کی صحت اور بہبود کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ یہ ایوارڈ ملک کے صف اول کے  ہیلتھ ورکرز، ہیلتھ کیئر پروفیشنلز، پالیسی سازوں اور ملک بھر کی کمیونٹیز کی لگن اور محنت کا ثبوت ہے۔ ان کوششوں کے نتیجے میں 50 اضلاع میں مسلسل خسرہ کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا جبکہ 226 اضلاع میں گزشتہ 12 مہینوں کے دوران روبیلا کیس رپورٹ نہیں ہوئے۔

خسرہ اور روبیلا ویکسین پری وینٹیبل امراض (وی پی ڈیز) ہیں اور ایم آر ویکسین 2017 سے ہندوستان کے یونیورسل امیونائزیشن پروگرام کا حصہ ہے۔ حکومت ہند ملک سے خسرہ اور روبیلا کو ختم کرنے کی سمت کام کر رہی ہے۔

 

*************

 ( ش ح ۔ ا ک۔ رب (

U. No.5867

 



(Release ID: 2012805) Visitor Counter : 47


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu