پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے آج 5ویں او این جی سی پیرا گیمز کا افتتاح کیا

Posted On: 08 MAR 2024 2:48PM by PIB Delhi

پیرا ایتھلیٹس(معذور کھلاڑیوں) کے مضبوط عزم اور قوت ارادی کی تعریف کرتے ہوئے پٹرولیم اور قدرتی گیس اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا‘‘او این جی سی پیرا گیمز حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے جذبے کا ثبوت ہیں۔ چیلنجوں کا سامنا کرنے کے باوجود، آپ نے ہمت اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے اور نہ صرف رکاوٹوں کو دور کیا ہے، بلکہ ایک زیادہ انسانیت والے معاشرے کی تشریح میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔’’ وزیر موصوف نے آج 8 سے 10 مارچ 2024 کے دوران نئی دہلی کے تیاگراج اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے 5ویں او این جی سی پیرا گیمز کا افتتاح کیا۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت (ایم او پی این جی)کے سکریٹری جناب پنکج جین اور تیل، گیس پی ایس یوز کے سینئر افسران نے اس تقریب میں شرکت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RD8D.jpg

 

پٹرولیم اور قدرتی گیس، ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیرجناب ہردیپ سنگھ پوری، تیاگراج اسٹیڈیم، نئی دہلی میں5ویں او این جی سی پیرا گیمز میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے

 

جناب پوری نے دنیا بھر میں پیرا اولمپک مقابلوں میں ہندوستان کی کارکردگی کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک پہلے ہی ٹوکیو پیرا اولمپکس 2020 میں کل 19 تمغوں (5سونے کے، 8  چاندی  کے اور 6 کانسے کے میڈل)کے ساتھ اپنی شناخت قائم کر چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ‘‘ ہانگزو میں حال ہی میں منعقدہ ایشیائی پیرا گیمز2023 میں، ہندوستان نے 111 تمغے جیتے(29 سونے کے ،31 چاندی کے اور 51 کانسے کے تمغے)۔’’

وزیرموصوف نے پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے تحت تیل اور گیس کے پی ایس یوز کی ساتائش کی، جو صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، مالی امداد فراہم کر کے مختلف سی ایس آر اسکیموں کے ذریعے معاشرے کی بہتری کے مقصد کو، خاص طور پر معذور افراد پر توجہ مرکوز کرنے میں سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے تمام کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے اپنی کوششوں کو مزید تیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں کھیلوں کو فروغ دینے اور اسکاؤٹ ٹیلنٹ کو مرکزی دھارے میں لانے کی سوچ کے ساتھ کوششیں بھی کی جانی چاہئیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ایم او پی این جی کے سکریٹری جناب پنکج جین نے او این جی سی پیرا گیمز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ‘‘انسانی جسم کی طاقت پر دماغ کی طاقت کی فوقیت اس کھیل کا اصل جذبہ ہے اور یہ وہ سب کچھ ہے، جس کی آپ مثال پیش کرتے ہیں۔’’

5ویں او این جی سی پیرا گیمز،جس میں کل371 کھلاڑی شامل ہیں، کھیلوں کے مختلف شعبوں میں او این جی سی کے 249  کھلاڑی شرکت کریں گے ۔او آئی ایل، ایچ پی سی ایل، بی پی سی ایل، آئی او سی ایل، او این جی سی اورگیل سمیت تیل اور گیس کے مختلف سرکاری اداروں کے کھلاڑی، ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور وہیل چیئر ریسنگ جیسے شعبوں میں مقابلہ کریں گے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZPUD.jpg

 

تیاگراج اسٹیڈیم، نئی دہلی میں5ویں او این جی سی پیرا گیمز2024 کی افتتاحی تقریب میں مختلف سی پی ایس ای کے کھلاڑی

 

 اَرجن ایوارڈ یافتہ اور پیرا بیڈمنٹن کی ممتاز کھلاڑی مانسی جوشی، ارجن ایوارڈیافتہ اور پیرا اولمپکس  برانز میڈل پانے والے منوج سرکار اور او این جی سی کے  کپتان ایس کے سنگوان اس مقابلے میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔ کیپٹن سنگوان، جنہیں صدر جمہوریہ ہند کی طرف سے قومی ایوارڈ سے نوازا گیا،نے بٹالک سیکٹر میں کارگل جنگ کے دوران تعینات پہلی پلاٹون کی خاص طور پر قیادت کی تھی۔2017 میں انہوں نے ماؤنٹ ایوریسٹ کی مہم کے لیے او این جی سی ٹیم کی قیادت کرنے والے مصنوعی اعضاء کے ساتھ پہلے جنگی مجاہد کے طور پر تاریخ رقم کی۔ اس یادگار کارنامے نے پہلی آزاد کارپوریٹ ٹیم کو منتخب کرنے، تربیت دینے اور کامیابی کے ساتھ 15 ماہ کی مختصر مدت میں ایوریسٹ کی چوٹی کو سر کرنے کی نشان دہی کی۔

او ین جی سی پیرا گیمز، جو 2017 میں اپنے خصوصی طور پر قابل ملازمین کے لیے مرکزی دھارے میں شامل ہونے کا تصور کیا گیا تھا، ایک منفرد کارپوریٹ عزم کے طور پر کھڑا ہے، جو کھیلوں کے ذریعے انسانی جذبے کو تقویت دینے کے لیے او این جی سی کے بصیرت مندانہ وژن کو اُجاگر کرتا ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران، گیمز میں شرکت اور تنوع دونوں میں قابل ذکر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اس مقابلے میں  شامل   متعدد کھلاڑی پیرا اولمپکس میں ہندوستان کے لیے میڈل جیت کر  فخر کا باعث بنیں گے۔

 

***********

ش ح۔و ا۔ن ع

U. No.5860



(Release ID: 2012804) Visitor Counter : 58


Read this release in: English , Hindi , Tamil