وزارت دفاع
ہندوستانی فضائیہ کے یونٹس کو پریزیڈنٹس اسٹینڈرڈ اور پریزیڈنٹس کلرز کی پیش کش
Posted On:
08 MAR 2024 3:20PM by PIB Delhi
08 مارچ 2024 کو، ہندوستان کی عزت مآب صدر، ہندوستانی مسلح افواج کی سپریم کمانڈر، محترمہ دروپدی مرمو نے 45 ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کے اسکواڈرن 45 اور 221ا سکواڈرن کو با وقار پریزیڈنٹس اسٹینڈرڈ اور 11 بیس ریپیر ڈپو (بی آر ڈی) کو اور 509 سگنل یونٹ (ایس یو) کو پریزیڈنٹس کلرز سے نوازا۔ پریذیڈنٹس اسٹینڈرڈ اینڈ کلرز کا ایوارڈ سب سے بڑا اعزاز ہے جو کسی بھی فوجی یونٹ کو دیا جا سکتا ہے۔ آئی اے ایف کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ایک ہی تقریب میں چار یونٹوں کو پریزیڈنٹس اسٹینڈرڈ اور کلرز سے نوازا گیا ہے۔
آمد پر، عزت مآب صدر جمہوریہ کو قومی پرچم لہراتے ہوئے 'دھوج' فارمیشن میں تین ایم آئی – 171 وی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فضائی سلامی پیش کی گئی۔ جنرل وی کے سنگھ (ریٹائرڈ)، وزیر مملکت برائے شہری ہوا بازی نے بھی اس موقع پر شرکت کی۔ اس اہم موقع پر ایئر چیف مارشل وی آر چودھری، فضائیہ کے سربراہ اور بھارتی فضائیہ کے سینئر افسران موجود تھے۔
رسمی پریڈ کی کمانڈ 11 بی آر ڈی کے گروپ کیپٹن کے ایس سانو نائر نے کی۔ تقریب کے دوران 45 سکواڈرن، 221 سکواڈرن، 11 بیس ریپیئر ڈپو اور 509 سگنل یونٹ کے فرسٹ ڈے کور کا اجراء عزت مآب صدر جمہوریہ کے ذریعہ کیا گیا۔
غازی آباد کے ایئر فورس اسٹیشن ہنڈن میں ایک متاثر کن پریڈ کے دوران پریزیڈنٹس اسٹینڈرڈ 45 اسکواڈرن کے کمانڈنگ آفیسر گروپ کیپٹن ایم سریندرن اور 221 اسکواڈرن کے کمانڈنگ آفیسر گروپ کیپٹن شوبھانکن کے ذریعہ حاصل کیا گیااور پریزیڈنٹس کلرز 11 بی آر ڈی کے ایئر آفیسر کمانڈنگ ایئر کموڈور آشوتوش ویدیا اور 509 ایس یو کے کمانڈنگ آفیسر گروپ کیپٹن وویک شرما کے ذریعہ حاصل کیا گیا۔
پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے، عزت مآب صدر نے پریذیڈنٹ اسٹینڈرڈ اینڈ کلرز حاصل کرنے والے یونٹس کو مبارکباد دی، اور قوم کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔
عزت مآب صدر نے ہندوستان کے اندر اور بیرون ملک جنگ اور امن کے وقت کی کارروائیوں کے دوران ہندوستانی فضائیہ کی ہمت، عزم اور قربانیوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ملک کے جاری خلائی پروگراموں اور آنے والے گگن یان مشن میں آئی اے ایف کے اہم تعاون کو بھی سامنے لایا۔
عزت مآب صدر نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر آئی اے ایف کی خواتین عملے کو بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ خواتین افسران کو آئی اے ایف کی ہر شاخ میں یکساں مواقع فراہم کیے جاتے ہیں، جو انہیں کیریئر میں ترقی کے زیادہ مواقع فراہم کرتے ہیں۔
*************
( ش ح ۔ ا ک۔ رب (
U. No.5870
(Release ID: 2012776)
Visitor Counter : 56