سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب  نتن گڈکری نے  جھارکھنڈ کے جمشید پور میں قومی شاہرا نمبر-33(نئی -18)کے کالی مندر –دِمنا چوک-بالی گوما سیکشن پر چار لین والی10کلو میٹر طویل  ایلی ویٹیڈ کوریڈور کی تعمیر کے لیے 936.26کروڑ روپے کی منظوری دی

Posted On: 08 MAR 2024 2:55PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ  جھارکھنڈ کے جمشید پور شہر میں قومی شاہراہ-33(نئی-18)کے کالی مندر-دِمنا چوک-بالی گوما سیکشن پر 10 کلومیٹر طویل4 لین والی  ایلی ویٹڈ کوریڈور کی تعمیر کو 936.26کروڑ روپے کی لاگت سے منظوری دے دی گئی ہے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک کے پیش نظر ،مقامی ٹریفک کو الگ کرنے کی خاطر سڑک  پروجیکٹ کو منظوری دی گئی ہے، جس میں4 لین والا سنگل ایلی ویٹیڈ کوریڈور تعمیر کیا جائے گا، تاکہ تحفظ میں اضافہ کیا جاسکے اور جمشید پور شہر میں بھیڑ بھاڑ کو کم کیا جاسکے۔

***********

ش ح۔و ا۔ن ع

U. No.5862

 


(Release ID: 2012698)
Read this release in: English , Hindi , Tamil