قانون اور انصاف کی وزارت

ہمارا سمودھان ، ہمارا سمان مہم کی تقریب کل بیکانیر میں منعقد ہوگی


مرکزی وزیر قانون  جناب ارجن رام میگھوال اس تقریب میں شرکت کریں گے

‘‘نیا سہائک’’ پروگرام ہندوستان میں500 خواہش مند بلاکوں میں شروع کیا جائے گا

‘‘جن سیوا جنتا کے دوار’’: شہریوں کو ایک ہی جگہ پر تمام خدمات حاصل کرنے کےاہل بنانے کے لیے محکمہ انصاف کے اسٹال کے علاوہ شہریوں پر مبنی محکموں کے ذریعہ اسٹال لگائے جائیں گے

Posted On: 08 MAR 2024 9:55AM by PIB Delhi

ایک جمہوریہ کے طور پر ہندوستان کے 75 ویں سال کی یاد میں، ہمارا سمودھان ، ہمارا سمان مہم پروگرام کل بیکانیر، راجستھان میں منعقد ہوگا۔ اس سے قبل، 24 جنوری2024 کو، محکمہ انصاف نے نئی دہلی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا تھا جس کے دوران ہندوستان کے عزت مآب نائب صدر جمہوریہ نے ‘ہمارا سمودھان، ہمارا سمان’ کے عنوان سے ایک سال تک چلنے والی مہم کا افتتاح کیا تھا جس کا مقصد ہر شہری کو بااختیار بنانا تھا۔ آئین اور شہریوں کے قانونی حقوق اور فرائض کے بارے میں آگاہی کی لانچنگ کے دوران، سال بھر میں وقفے وقفے سے علاقائی/ریاستی سطح کے پروگراموں کو منظم کرنے کا فیصلہ کیا گیا  تاکہ بیداری اور جوش کی لہر معاشرے کے ہر کونے کونے تک پہنچ سکے۔ ان ہی خطوط پر راجستھان کے بیکانیر میں مہاراجہ گنگا سنگھ یونیورسٹی میں کل ایک پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس تقریب کے معزز مہمانوں میں جناب  ارجن رام میگھوال، مرکزی وزیر مملکت برائے قانون و انصاف ، ڈاکٹر جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، چیف جسٹس آف انڈیا؛ جسٹس منندر موہن شریواستو، چیف جسٹس، راجستھان ہائی کورٹ اور جناب جوگارام پٹیل، وزیر قانون راجستھان شامل ہیں۔ پروگرام کے شرکاء میں بار ایسوسی ایشن کے نمائندے، جوڈیشل افسران، ایڈووکیٹ،دِشا اسکیم کے تحت ٹیلی لا پروگرام کے فیلڈ لیول فنکشنریز، پولیس اہلکار، قانون کے طلباء اور فیکلٹی شامل ہوئی ہیں۔

یہ تصور کیا گیا ہے کہ اس تقریب میں مختلف معززین اور عوامی شخصیات کی موجودگی کا مشاہدہ کیا جائے گا تاکہ ’ہمارا سمودھان ، ہمارا سمان‘ مہم کے اہداف اور مقاصد کو مزید اجاگر کیا جا سکے۔ اسی مقصد حصول کی غرض سے ، بیکانیر، راجستھان میں اس تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ یہ دیگر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے بھی مشعل  کا کام کر سکے۔

اس تقریب کا مقصد ہندوستان کے آئین میں درج اصولوں کے تئیں ہماری اجتماعی وابستگی کی تصدیق کرنا اور ان مشترکہ اقدار کا جشن منانا ہے جو ہمارے ملک کو ایک ڈور سے   باندھتی ہیں۔ یہ شہریوں کو ہمارے جمہوری سفر میں بامعنی طور پر شامل ہونے کا موقع فراہم کرے گا اور انہیں اپنے حقوق اور فرائض کے بارے میں علم کے ساتھ بااختیار بنائے گا۔

یہ تقریب ہندوستان میں500 خواہش مند بلاکس میں پروگرام ‘‘نیائے سہائک’’ کے باضابطہ آغاز کا مشاہدہ کرے گی۔ وہ کمیونٹی پر مبنی میسنجر کے طور پر کام کرتے ہیں تاکہ وہ قانونی خدمات کے بارے میں گھر گھر آگہی پیدا کریں اور خواہش مند بلاکس اور اضلاع میں ڈی او جے  کوحل کریں۔ یہ نیا ئےسہائک قانونی خدمات کی ڈور ٹو ڈور ڈیلیوری کے انعقاد اور اس کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوں گے جہاں وہ مقدمے سے پہلے کے مشورے یا کیس کی نمائندگی کے حصول کے لیے استفادہ کنندگان کے کیس رجسٹریشن میں سہولت فراہم کریں گے اورگاؤں یا بلاک لیول بلاک لیول آفیسر کی مدد اور رہنمائی کے ساتھ قانونی بیداری اور قانونی خواندگی ‘‘ودھی بیٹھک’’ کا انعقاد کریں گے۔

اس تقریب کی اہم کشش ‘‘جن سیوا جنتا کے دوار’’ (‘‘عوام کی دہلیز پر عوامی خدمت’’) ہے جو شہریوں کو شہریوں پر مبنی خدمات کی فراہمی اور جامع ترقی اور بااختیار بنانے کے لیے ہمارے عزم کے جوہر کو سمیٹتی ہے۔ شہریوں کو ایک ہی جگہ پر تمام خدمات حاصل کرنے کے قابل بنانے کے لیے محکمہ انصاف کے اسٹالز کے علاوہ شہریوں پر مرکوز محکمے کی جانب سے کئی اسٹال لگائے جائیں گے۔ یہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ فعال تعاون سے شروع کی گئی ایک پہل ہے۔ ریاستی سطح کی ٹیلی لائیو ورکشاپ کم میلہ سامنے آنے والے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور اپنے اجتماعی تجربات سے بصیرت اکٹھا کرنے، بہترین طریقوں کا اشتراک کرنے، اور اسے مزید جوابدہ بنانے کے لیے ہماری کوششوں اور پہل کے لیے ہمارے فلیگ شپ پروگراموں کی جامع تکرار پر ایک کورس ترتیب دینے اور مسلسل بہتری اور اختراع کے لیے کوشش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ پروگرام کی دیگر جھلکیوں میں راجستھان کے ریاستی کتابچے کا اجراء شامل ہے جس میں ریاست کی اہم اسکیموں اور ٹیلی لا پروگرام کے بارے میں معلومات کی نمائش کی گئی ہے۔

مہم کے ناری بھاگداری ابھیان کی مضبوط تائید کے طور پر، ‘وائسز آف بینیفیشریز’کا ایک خصوصی ویمن ایڈیشن جاری کیا جائے گا جس میں ٹیلی لا پروگرام کے تحت خواتین استفادہ کنندگان کی قانونی کارروائی اور بااختیار بنانے کی 75 مضبوط کہانیاں شامل ہیں۔ یہ کتابچہ دیگر خواتین کے لیے ایک تحریک کا کام کرتا ہے کہ وہ اپنے قانونی حقوق سے آگاہ ہوں اور اپنے مسائل کو حل کرنے کے لیے محکمہ انصاف کی خدمات اور حل حاصل کرکے مناسب قانونی کارروائی کریں۔

فیلڈ فنکشنری-وی ایل ای جو اس پروگرام کے اہم ستونوں میں سے ایک ہے، سب کو نیا ئےہر گھر نیا ئےکے تحت سال بھر کی تمہید پڑھنا اور پنچ پران عہد لینے جیسی سرگرمیاں انجام دیں گے جہاں شہریوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ تقریب میں مہمان خصوصی کی طرف سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔

*****

ش ج۔ ج ق۔ ج ا

U-No. 5844



(Release ID: 2012603) Visitor Counter : 72


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu