ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان میں دیگر مرکزی نیم فوجی دستوں کے مقابلے ریلوے پروٹیکشن فورس میں خواتین اہلکاروں کا سب سے زیادہ تناسب 9فیصد ہے


آر پی ایف کی خاتون اہلکاروں نے 2023 میں 206 حاملہ مسافروں کی زچگی میں مدد کی

آر پی ایف کی خاتون اہلکاروں کے چوکس اور فعال کردار نے سال 2023 میں 3973 بچیوں کو بچانے میں مدد کی

آر پی ایف میں خواتین نہ صرف بااختیار ہونے کی علامت ہیں بلکہ مسافروں کی حفاظت اور بہبود میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں

Posted On: 08 MAR 2024 9:38AM by PIB Delhi

ریلوے پروٹیکشن فورس(آر پی ایف) ہندوستان میں ریلوے سیکورٹی کے میدان میں ایک اہم سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسی ہے۔ 1957 میں ریلوے املاک کے بہتر تحفظ اور حفاظت کے لیے قائم کی گئی،  اس فورس  میں  مسافروں کی حفاظت اور سہولت میں کرداروں  کو شامل کرنے کے لیے تیار کیا ہے۔

خواتین کو محبت، دیکھ بھال، طاقت اور ابدیت کی علامت کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے، آر پی ایف  فی الحال ہندوستان میں مرکزی نیم فوجی دستوں میں خواتین اہلکاروں کے سب سے بڑےحصہ (9فیصد) پر فخر کرتا ہے۔ حفاظت کو یقینی بنانے اور پریشانی میں خواتین مسافروں کو مدد فراہم کرنے کے لیے خصوصی طور پر تربیت یافتہ، وہ مسافروں کے لیے ایک محفوظ ماحول بناتے ہیں۔ خواتین کو بااختیار بنانے اور اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران خواتین اہلکاروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے، آر پی ایف نے مختلف اقدامات کیے ہیں:

  1. بنیادی ڈھانچے کی ترقی- معیاری بیرکوں کی تعمیر، تبدیل کرنے والے کمرے، اور دیگر سہولیات جو ٹرین اسکارٹ ڈیوٹی کے لیے تعینات خواتین افسران کی خصوصی ضروریات کے لیے بنائی گئی ہیں۔
  2. نوڈل افسروں کی نامزدگی- خواتین اہلکاروں کی شکایات کے ازالے کے لیے تمام زونز/یونٹس میں خواتین نوڈل افسروں کی نامزدگی، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ان کی آواز سنی جائے اور ان کی ضروریات کو پورا کیا جائے۔

مختلف آپریشنز کے تحت ان کے کردار کے اہم پہلو

  1. خواتین کی سلامتی کے خدشات کو دور کرنا -

میری سہیلی پہل - ہندوستانی ریلوے کے پورے نیٹ ورک پر شروع کی گئی، اس  پہل قدمی  کا مقصد لمبی دوری کی ٹرینوں میں اکیلے  یا نو عمروں  کے ساتھ سفر کرنے والی خواتین مسافروں کو سلامتی اور تحفظ فراہم کرنا ہے۔ فی الحال، اس مقصد کے لیے اوسطاً 230 ٹیمیں تعینات کی جا رہی ہیں، جو ہندوستانی ریلوے میں روزانہ اوسطاً 400 سے زیادہ ٹرینوں کا احاطہ کرتی ہیں۔

یہ ٹیمیں خواتین کے کمپارٹمنٹس میں نامناسب  طریقے سےسفر کرنے والے افراد کو پکڑنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، خواتین مسافروں کے لیے محفوظ ماحول کو یقینی بناتی ہیں۔

سال 2023 کے دوران خواتین کے لیے مخصوص ڈبوں میں سفر کرنے والے 77839 مردوں کو پکڑا گیا جس کے بعد قانونی کارروائی کی گئی۔

  1. آپریشن ماتری شکتی -  آر پی  ایف اہلکار، خاص طور پر خواتین افسران، اپنی ڈیوٹی سے آگے بڑھ کر ان حاملہ خواتین کی مدد کرتی ہیں جو ٹرین کے سفر کے دوران مشقت میں پڑ جاتی ہیں۔ صرف سال 2023 میں،  آر پی ایف کی خاتون اہلکاروں نے 206 بچوں کی پیدائش میں مدد کی۔
  2. آپریشن اے اے ایچ ٹی (انسانی اسمگلنگ کے خلاف) - خواتین اور بچیاں انسانی اسمگلنگ کا زیادہ شکار ہیں۔ آر پی ایف نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے۔ 2023 میں 1048 افراد کو اسمگلروں سے بچایا گیا ۔
  3. آپریشن ننھے فرشتے: - ریلوے کے ساتھ رابطے میں پائے جانے والے دیکھ بھال اور تحفظ کے محتاج بچوں کو بچانے کے لیے ایک بھرپور مہم شروع کی گئی ہے۔ سال 2023 کے دوران آر پی ایف نے 3973 بچیوں کو بچایا۔
  4. آپریشن ڈگنٹی – آر پی ایف کی خاتون اہلکار بھی دیکھ بھال اور تحفظ کی ضرورت میں خواتین سمیت بالغوں کو بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ یہ افراد بھگوڑے، لاوارث، منشیات کے عادی، بے سہارا، یا طبی امداد کی ضرورت کے حامل ہو سکتے ہیں۔ 2023 میں تقریباً 3492 ایسے افراد کو بچایا گیا۔

ان کارروائیوں اور اقدامات کے ذریعے، آر پی  ایف  نہ صرف مسافروں کی حفاظت کو یقینی بناتا ہے بلکہ سب کے لیے ایک محفوظ، زیادہ جامع ریلوے ماحول پیدا کرنے میں خواتین کے انمول تعاون کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ آر پی ایف میں خواتین صرف بااختیار بنانے کی علامت نہیں ہیں۔ وہ طاقت، ہمدردی اور لگن کا مجسمہ ہیں، جو پورے ہندوستان میں ریلوے مسافروں کی حفاظت اور بہبود میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

*************

( ش ح ۔س ب ۔ رض (

U. No: 5845


(Release ID: 2012596) Visitor Counter : 91