وزارت دفاع
ایئر مارشل وبھاس پانڈے، ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف، مینٹیننس کمانڈ کا بیس ریپیئر ڈپو، پالم کا دورہ
Posted On:
07 MAR 2024 6:44PM by PIB Delhi
ایئر مارشل وبھاس پانڈے، ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف ہیڈکوارٹر مینٹیننس کمانڈ نے 06 مارچ 2024 سے 07 مارچ 2024 تک پالم کے بیس ریپیئر ڈپو کا دورہ کیا۔ ان کے ساتھ ایئر فورس فیملی ویلفیئر ایسوسی ایشن (ریجنل) کی صدر مسز روچیرا پانڈے بھی تھیں۔
دورہ کے دوران، ایئر مارشل نے سیمینار میں شرکت کی اور 06 مارچ 2024 کو ہندوستانی فضائیہ کے سپلائی چین مینجمنٹ سسٹم کے بیڑے کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ڈپو کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ سپلائی چین مینجمنٹ انڈسٹریز کے نمائندوں سے بھی بات چیت کی۔ سیمینار میں بالائی علاقوں میں تعینات راڈار سسٹمز کی تعیناتی کے پہلوؤں اور متعلقہ سپلائی چین کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جدید حل پر توجہ مرکوز کی گئی۔
ایئر مارشل نے 07 مارچ 2024 کو ڈپو میں سنٹر فار ایڈوانسڈ پرنٹڈ سرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ایویونکس ریپیئرز لیب کا افتتاح کیا۔ ائیر کموڈور ہرش بہل، ائیر آفیسر کمانڈنگ، بیس ریپیئر ڈپو، پالم نے انہیں ایک ہی چھت کے نیچے ایویونکس کی مرمت کے بنیادی ڈھانچے کے لیے مربوط طریقہ کار کے بارے میں بتایا۔ ایئر مارشل کو راڈار ایمولیٹر اور’’آتم نر بھر بھارت‘‘ مشن کے تحت دیسی ساخت سے متعلق ڈپو کی کوششوں کی کامیابی کی کہانیوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔
محترمہ روچیرا پانڈے نے ایئر فورس فیملی ویلفیئر ایسوسی ایشن (علاقائی) کے ذریعے چلائے جانے والے مختلف منصوبوں کا دورہ کیا جنہیں ڈپو کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے تفریحی و معالجاتی مرکز کا بھی دورہ کیا، جو ڈپو اور قریبی اکائیوں کے خصوصی طور پر معذور بچوں کو علاج فراہم کرنے کے لیے ڈپو کا ایک منفرد منصوبہ ہے۔ انہوں نے بچوں کو مختلف رکاوٹوں پر قابو پانے میں مدد کرنے کے طریقہ علاج کی بھی تعریف کی۔
*****
ش ح – ق ت
U: 5813
(Release ID: 2012365)