قومی مالیاتی رپورٹنگ اتھارٹی
azadi ka amrit mahotsav

‘شفاف مالیاتی رپورٹنگ اور آڈٹ کوالٹی - کارپوریٹ حکمرانی کے ستون’  کے موضوع پر ،این ایف آر اےکی افتتاحی بین الاقوامی کانفرنس، نئی دہلی میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی


حکومت مالیاتی رپورٹنگ میں شفافیت اور جوابدہی کو فروغ دینے کے تئیں عہد بند ہے: ایم سی اے وزیر مملکت جناب راؤ اندرجیت سنگھ

ایم سی اے سکریٹری نے کارپوریٹ طور طریقوں میں شفافیت اور جوابدہی کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا

مضبوط کارپوریٹ حکمرانی   کےمیکانزم، کاروباری ماحول میں انصاف اور دیانت  داری کو یقینی بناتے ہیں: این سی ایل اے ٹی  چیئرمین

این ایف آر اے کے چیئرپرسن نے کارپوریٹ حکمرانی  کے مضبوط معیارات کو برقرار رکھنے میں،شفاف مالیاتی رپورٹنگ اور کوالٹی آڈیٹنگ کی اہمیت کو اجاگر کیا

کارپوریٹ حکمرانی، اقتصادی ترقی کو آگے بڑھاتی ہے اور قومی اہداف کو حاصل کرتی ہے: جناب ادے کوٹک

Posted On: 07 MAR 2024 5:30PM by PIB Delhi

مالیاتی رپورٹنگ کی قومی اتھارٹی (این ایف آر اے) کی ‘شفاف مالیاتی رپورٹنگ اور آڈٹ کوالٹی - کارپوریٹ حکمرانی کے ستون’  کے موضوع پر افتتاحی بین الاقوامی کانفرنس،5-6 مارچ 2024 کو نئی دہلی میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RLKX.jpg

کانفرنس نے پالیسی سازوں، عالمی ماہرین، پیشہ ورانہ افراد اور صنعت کے رہنماؤں کے لیے شفاف مالیاتی رپورٹنگ، آڈٹ کے معیار، اور موثر کارپوریٹ حکمرانی  سے متعلق اہم بات چیت میں مشغول ہونے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔

کانفرنس کا مقصد، متحرک مالیاتی منظر نامے کے اندر عصری چیلنجوں اور مواقع سے نمٹنا تھا۔ بصیرت انگیز کلیدی خطوط، تعاملی پینل مباحثوں  اور دل چسپ پریزنٹیشنز کے ذریعے، کانفرنس نے قیمتی علم  اور معلومات کے تبادلے کو فروغ دیا اور عالمی مالیاتی رپورٹنگ اور آڈیٹنگ کے طریقوں میں شفافیت، جوابدہی اور سالمیت کو مضبوط بنانے کے لیے،قابل عمل حکمت عملیوں کے تبادلے میں سہولت فراہم کی۔

دوسرے دن کانفرنس کے اختتام پر، شماریات اور پروگرام کے نفاذ، منصوبہ بندی اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب راؤ اندرجیت سنگھ نے اختتامی خطاب کیا اور شفافیت کو فروغ دینے اور مالیاتی رپورٹنگ میں جوابدہی کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔  جناب سنگھ نے مارکیٹ کی سالمیت کو برقرار رکھنے، سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنانے، اور مالیاتی رپورٹنگ کے معیارات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں این ایف آر اے کے اہم کردار کو تسلیم کیا اور ان کوششوں کو آسان بنانے میں حکومت کے مسلسل تعاون کا یقین دلایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029WCF.jpg

 حکومت ہند کی  کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے) کے سکریٹری ڈاکٹر منوج گوول نے کارپوریٹ طورطریقوں میں شفافیت اور جوابدہی کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کے بارے میں قیمتی بصیرت فراہم کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0038U9J.jpg

اپنے کلیدی خطاب میں،  نیشنل کمپنی لا اپیلیٹ ٹربیونل (این سی ایل اے ٹی ) کے چیئرمین جسٹس اشوک بھوشن نے کاروباری ماحول میں انصاف اور دیانت  داری کو یقینی بنانے میں مضبوط کارپوریٹ حکمرانی کے  میکانزم کے اہم کردار پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004C1VZ.jpg

این ایف آر اے کے چیئر پرسن ڈاکٹر اجے بھوشن پرساد پانڈےنے کارپوریٹ حکمرانی  کے مضبوط معیارات کو برقرار رکھنے میں، شفاف مالیاتی رپورٹنگ اور کوالٹی آڈیٹنگ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے 2 روزہ کانفرنس کا سیاق و سباق طے کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005RGI1.jpg

کوٹک مہندرا بینک لمیٹڈکے بانی جناب ادے کوٹک نے اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے اور پرجوش قومی اہداف کے حصول میں کارپوریٹ حکمرانی  کے اہم کردار کی وضاحت کی۔

بھارت کے سابق چیف جسٹس، جسٹس یو یو للت نے مفاد عامہ کے تحفظ کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کارپوریٹ شعبے  کے اندر جوابدہی، شفافیت اور اخلاقی طرز عمل کو یقینی بنانے میں این ایف آر اے  کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مالیاتی ماحولیاتی نظام میں متعلقہ فریقین  کے اعتماد اور بھروسے  کو برقرار رکھنے کے لیے ،مضبوط ضابطہ جاتی  لائحہ عمل اور موثر نفاذ کے طریقہ کار کی ضرورت پر مزید زور دیا۔

کانفرنس کے مباحثوں میں شفافیت اور احتساب کو فروغ دینے کے لیے اہم موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اہم موضوعات میں  شامل ہیں:

  • آڈٹ کی تاثیر کو بڑھانے کے لیے تکنیکی ترقی کا فائدہ اٹھانا
  • مضبوط ضابطہ جاتی لائحہ عمل کے ذریعے سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنانا
  • آڈیٹنگ کے معیارات میں حالیہ اصلاحات کے ساتھ مطابقت میں  رہنا
  • کارپوریٹ حکمرانی  میں آڈٹ کمیٹیوں اور آزاد ڈائریکٹرز کے اہم کردار پر زور دینا
  • مالیاتی رپورٹنگ کے طریقوں کو مسلسل بہتر بنانا
  • آڈٹ مارکیٹ کے اندر مسابقت کو فروغ دینا
  • کارپوریٹ طریقوں میں پائیداری کی رپورٹنگ کو ضم کرنا

کانفرنس میں ضابطے کے  اداروں، آڈٹ فرموں، تعلیمی اداروں اور کارپوریٹ شعبے  کی نمائندگی کرنے والے قومی اور بین الاقوامی مندوبین کی فعال شرکت دیکھی گئی۔ خیالات اور بصیرت کے تبادلے نے، زیادہ شفاف اور جوابدہ مالیاتی ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے متعلقہ فریقین  کے اجتماعی عزم کو اجاگر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00665OP.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- اع - ق ر)

U-5803


(Release ID: 2012297) Visitor Counter : 79


Read this release in: Telugu , English , Hindi