امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اور وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں حکومت ہند سیکیورٹی فورسز کی صلاحیت سازی اور مضبوطی کے لیے پوری طرح پرعزم ہے


سیکیورٹی فورسز کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ایک اہم قدم میں، الیکٹرانکس کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ، جوہری توانائی کے محکمے اور ڈی آر ڈی او نے مقامی طور پر دو مختلف قسم کے دھماکہ خیز  مواد کا پتہ لگانے والے ڈٹیکٹرز تیار کیے ہیں

سیکیورٹی فورسز کے لئے حکومت ہند  کے پرنسپل سائنسی مشیر  کے ذریعہ ڈٹیکٹرز آئی بی کے ڈائریکٹرکے حوالے کئے گئے

فیلڈ میں تعیناتی کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ ڈٹیکٹر آئی بی کے ذریعے 12 شناخت شدہ سیکیورٹی ایجنسیوں کے حوالے کیے جائیں گے

ڈٹیکٹرز کی کامیاب پیداوار آتم نربھربھارت  کی ایک روشن مثال ہے

Posted On: 07 MAR 2024 4:33PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اور وزیر داخلہ جناب امیت شاہ کی رہنمائی میں حکومت ہند سیکیورٹی فورسز کی صلاحیت سازی اور مضبوطی کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ سیکیورٹی فورسز کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ایک اہم قدم میں، الیکٹرانکس کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ای سی آئی ایل)، جوہری توانائی کے محکمے (ڈی اے ای) اور دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) نے ہندوستانی سیکیورٹی فورسز کے لیے دھماکہ خیز  مواد کا سراغ لگانے والے دو مختلف قسم کے  ڈٹیکٹرز کو مقامی طور پر تیار کیا ہے۔

دھماکہ خیز مواد کا سراغ لگانے والے  ڈٹیکٹرز کو حال ہی میں حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر (پی ایس اے) پروفیسر اجے کمار سود نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ان کی تعیناتی کے لیے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے ڈائریکٹر کے حوالے کیا ۔  اس موقع پر مختلف سیکیورٹی ایجنسیوں جیسے ایس پی جی، این ایس جی، سی آئی ایس ایف، آئی  ٹی بی پی، ایس ایس بی، بی سی اے ایس، ایس ایف ایف اور ہندوستانی فوج کے سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔ آئی بی کی جانب سے ڈٹیکٹرز کو میدان کار میں تعیناتی کے لیے 12 شناخت شدہ سیکیورٹی ایجنسیوں کے حوالے کیا جائے گا۔ حکومت ہند کے پی ایس اے نے ڈٹیکٹرز کی کامیاب پیداوار کو اتم نر بھر بھارت کی ایک روشن مثال قرار دیا۔

 

آئن موبلٹی اسپیکٹرو میٹری (ایل ایم ایس) تکنیک اور رمن بیک اسکیٹرنگ (آر بی ایس) اصول پر بالترتیب  مبنی ڈٹیکٹرز کو 2017 میں آئی بی کے ایماء  پر شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبے کے حصے کے طور پر، سیکیورٹی ایجنسیوں کی مخصوص ضروریات کے مطابق اپنی مرضی کے مطابق بنایا گیا ہے۔ صارف ایجنسیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ دونوں ڈٹیکٹرز کے فیلڈ تعیناتی کے تجربے کے بارے میں فیڈ بیک فراہم کریں تاکہ مزید بہتری، بصورت ضرورت ، ڈٹیکٹرز کے آئندہ  کے ورژن میں  پیدا کی جا  سکے۔

*****

(ش ح -ا ک  - ر ب)       

U.No.5796


(Release ID: 2012293) Visitor Counter : 85